برسلز : یورپی پارلیمنٹ کے سامنے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں افواجِ پاکستان سے یکجہتی اور بھارت کی حالیہ جارحیت کے خلاف بھرپور آواز بلند کی گئی۔

مظاہرے میں مراکش، الجزائر، ترکی، تیونس سمیت کئی اسلامی ممالک کے نوجوانوں نے بھی شرکت کی اور “پاکستان زندہ باد” اور “افواجِ پاکستان پائندہ باد” کے نعرے لگائے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ نے کہا: "پاکستان ہمیشہ امن کا حامی رہا ہے، لیکن ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔"

انہوں نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں حالیہ کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ "25 کروڑ پاکستانی افواج کے ساتھ ہیں اور ہر قربانی کے لیے تیار ہیں۔"

مقررین نے عالمی برادری اور یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور جنوبی ایشیا میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

مظاہرہ ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر؛ یوم آزادی پر قائداعظم، علامہ اقبال اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصاویر آویزاں

یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر غیور اور بہادر کشمیری عوام نے بھارت کے جبر کو اپنے عزم تلے روندتے ہوئے پاکستان سے محبت کا بے مثال ثبوت دیدیا۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بھاری نفری اور کڑی نگرانی کے باوجود پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر کشمیری عوام نے اپنی لازوال وابستگی اور قومی جذبے کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

وادی کے مختلف علاقوں میں پاکستانی پرچم، قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی تصاویر کے ساتھ ساتھ مبارکباد اور یومِ تشکر کے پوسٹرز آویزاں کر دیے گئے۔

سرینگر اور دیگر علاقوں میں آویزاں بینرز پر "یومِ تشکر پاکستان" اور "آپریشن بنیان مرصوص" کے الفاظ درج تھے، جو کشمیریوں کی پاکستانی فوج پر اعتماد اور تحفظ کے احساس کو ظاہر کرتے ہیں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کو یومِ آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انھوں نے بھارت کے یومِ آزادی 15 اگست کو کشمیریوں کے لیے یومِ سیاہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ  غیور کشمیری پاکستان کو اپنا محسن اور بھارت کو جابر اور قابض سمجھتے ہیں۔

حریت رہنماؤں نے یہ بھی اعلان کیا کہ 15 اگست کو مکمل ہڑتال کی جائے گی تاکہ دنیا کو پیغام دیا جا سکے کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ ایک متنازع علاقہ ہے جس کے عوام اپنے حقِ خودارادیت کے منتظر ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر؛ یوم آزادی پر قائداعظم، علامہ اقبال اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصاویر آویزاں
  • جشن آزادی: مقبوضہ کشمیر میں قائداعظم، علامہ اقبال اور فیلڈ مارشل کی تصاویر والے پوسٹرز آویزاں
  • بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، امیر مقام
  • ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
  • مودی کا گھمنڈ پاکستانی افواج نے خاک میں ملادیا: مرتضیٰ وہاب
  • بلاول بھٹو کو نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ
  • یوم آزادی، معرکہ حق کا جشن آج:  بیرونی جارحیت پر قوم نے طاقت، اتحاد کا مظاہرہ کیا، صدر، وزیراعظم
  • یومِ آزادی پاکستان، امریکی کانگریسی رہنماؤں کے خیر سگالی پیغامات
  • برسلز، پاکستانی سفیر رحیم حیات کی خلیجی میڈیا ٹیم سے ملاقات
  • سفارتخانہ پاکستان سٹاک ہوم میں ’یوم استحصال کشمیر‘ کی مناسبت سے تقریب