کوہستان کرپشن اسکینڈل ، محکمہ خزانہ نے مزید 10 افسران معطل کر دیئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں 40 ارب روپے کے کرپشن کے معاملے پر محکمہ خزانہ کے مزید 10 افسران معطل کر دیئے گئے۔معطل ہونے والوں میں ایک گریڈ 18 اور 3 گریڈ 17 کے افسران شامل ہیں ، اس کے علاوہ گریڈ 16 کے 5 اور اسکیل 11 کے ایک ملازم کو بھی بھی معطل کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کوہستان اسکینڈل میں سی اینڈ ڈبلیو نے 7 اور اکاؤنٹنٹ جنرل آفس نے 2 ملازمین معطل کیے۔ اب تک معطل ہونے والے سرکاری افسران و ملازمین کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکینڈل سے متعلق تحقیقات میں کئی نئے پہلو سامنے آ رہے ہیں، اور امکان ہے کہ مزید افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سندھ میں ڈینگی سے مزید 3 مریض جاں بحق
سندھ میں ڈینگی سے مزید 3 مریض جاں بحق ہو گئے۔
محکمۂ صحت سندھ کے مطابق ڈینگی سے ایک شخص کراچی اور 2 افراد حیدرآباد میں جاں بحق ہوئے۔
محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 170 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔