کل جس سینیٹر نے ہمارے لیڈر کو گالیاں دیں اسے برداشت نہیں کریں گے: شبلی فراز
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
شبلی فراز—فائل فوٹو
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہا ہے کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ ہمارے لیڈر کو گالیاں دیں، گالیاں ہم سے بہتر کوئی نہیں دے سکتا۔
سینیٹ اجلاس کے دوران قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا کہ ہم نے اجلاس میں کوئی متنازع بات نہیں کی، لیکن ایک سینیٹر نے ہماری قیادت کےلیے غلط بات کی۔
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہیں ہوتا،سینیٹ الیکشن پر الیکشن کمیشن جواب نہیں دیتا۔
شبلی فراز نے کہا کہ کل جس سینیٹر نے ہمارے لیڈر کو گالیاں دیں اسے برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ سینیٹر ایسی بات آپ کے آشیرباد سے کر رہا ہے، لیکن اس وقت پریذائیڈنگ افسر عرفان صدیقی نے انہیں نہیں روکا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شبلی فراز نے کہا نے کہا کہ
پڑھیں:
عمر ایوب اور شبلی فرازکو ڈی سیٹ سے متعلق فیصلہ چیلنج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن) عمر ایوب اور شبلی فراز کی ڈی سیٹ سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو بیرسٹر گوہر نے بطور وکیل سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ یہ چیلنج اس وقت سامنے آیا ہے جب پشاور ہائی کورٹ نے یکم اکتوبر کو عمر ایوب اور شبلی فراز کی ڈی سیٹ کرنے کے خلاف جاری حکم امتناعی ختم کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی تھی۔ قبل ازیں پشاور ہائی کورٹ نے شبلی فراز اور عمر
ایوب کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے پر عارضی حکم امتناع جاری کیا تھا ، تاہم عدالت نے عمر ایوب کو مجاز فورم کے سامنے سرنڈر کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔ دونوں رہنما اپنی سزاو¿ں کے خلاف عدالتوں میں اپیلیں دائر کر چکے ہیں اور اب یہ کیس متعلقہ فورمز پر چیلنجز کا شکار ہے۔ الیکشن کمیشن نے شبلی فراز اور عمر ایوب کو سزائیں سنانے کے بعد انہیں ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا، جس کے بعد دونوں نے قانونی جنگ شروع کر دی ہے۔