وزیرِداخلہ محسن نقوی کا یوم تشکر پر پاکستان رینجرز پنجاب ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء کی درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء کے خاندانوں سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِداخلہ محسن نقوی نے یوم تشکر پر پاکستان رینجرز پنجاب ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عاطف بن اکرم نے وزیرِداخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔ وزیر داخلہ نے یادگار شہداء پر حاضری دی۔ یادگار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء کی درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء کے خاندانوں سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔
وزیرداخلہ نے شہداء کے خاندانوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہداء کے خاندانوں کو سلیوٹ کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہداء کی قربانیوں کی کوئی نظیر نہیں ملتی، پوری قوم شہداء کے خاندانوں کیساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان رینجرز پنجاب کے افسران اور جوانوں نے جرات اور دلیری کی تاریخ لکھی ہے، قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر ناز ہے۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاکستان رینجرز (پنجاب) کی پیشہ وارانہ کارکردگی اور عزم و حوصلہ کو سراہا۔ بعدازاں انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء پاکستان رینجرز پنجاب شہداء کے خاندانوں انہوں نے شہداء کی کی اور
پڑھیں:
پاکستان اللّٰہ کی نعمت ہے، جسکی قدر ہر پاکستانی پر فرض ہے: محسن نقوی
محسن نقوی — فائل فوٹووفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی پر پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ دن قربانیوں، جدوجہد اور آزادی کے خوابوں کی تعبیر کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اللّٰہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے، جس کی قدر ہر پاکستانی پر فرض ہے۔
انہوں نے بانی پاکستان کے پیغام کو دہراتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے فرمایا کہ پاکستان کا قیام مقدر تھا۔ پاکستان کسی کی بخشش نہیں بلکہ ہماری جدوجہد کا صلہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ خون، آنسو اور شہادتیں وہ قیمت تھی جو آزادی کے لیے ادا کی گئی، آج کا پاکستان انہی قربانیوں کی بنیاد پر قائم ہے۔ آزادی کی شمع روشن کرنے کے لیے لاکھوں مسلمانوں کی بیش قیمت قربانیوں کو سلام، وطن کے امن و دفاع کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔
محسن نقوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہداء کی عظیم قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔