2025-10-04@20:06:35 GMT
تلاش کی گنتی: 961
«شہداء کے خاندانوں»:

کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ تھے اور آئندہ بھی رہیں گے:وزیراعظم کا آزاد کشمیر میں مذاکراتی عمل کی کامیابی کا خیر مقدم
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی کامیابی کا خیرمقدم کرتے ہوئے مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ امن کا قیام اور حالات کا معمول پر آنا خوش آئند ہے، سازشیں اور افواہیں آخر کار دم توڑ گئیں۔ تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے، حکومت کشمیری بھائیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے، عوامی مفاد اور امن ترجیح ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، کشمیری بھائیوں سے گزارش ہے افواہوں پر کان دھرنے سے گریز کریں۔پہلے بھی کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ...
اسلام آباد، مظفرآباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزراء کی کمیٹی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کے نکات سامنے آگئے، آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدے کا اعلان کیا تھا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق وفاقی وزراء کی کمیٹی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے معاہدے کے تحت پُرتشدد واقعات سے ہونے والی اموات پر انسداد دہشتگردی کے تحت مقدمات درج ہوں گے اور جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کو معاوضہ دیا جائے گا۔وفاقی وزراء کی کمیٹی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے معاہدے کے تحت 30 دن میں مظفرآباد اور پونچھ ڈویژن میں دو اضافی سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ بنائے جائیں گے جبکہ موجودہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو...
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اکتوبر2025ء) وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے کامیاب مذاکرات کے بعد معاہدہ طے پاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان کی جانب سے مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدے کا اعلان کیا گیا، وفاقی مشیر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات منظور کر لیے، فریقین کے درمیان معاملات طے کرنے کیلئے لیگل ایکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے جو ہر 15 دن بعد بیٹھے گی۔ حکومتی کمیٹی کے رکن اور پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے...
مظفر آباد (نیوز ڈیسک) آزادکشمیر میں وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد معاہدہ طے پا گیا۔ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم کے مشیر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات منظور کر لئے۔ ان کا کہنا تھا کہ فریقین کے درمیان معاملات طے کرنے کیلئے لیگل ایکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے، لیگل ایکشن کمیٹی ہر 15 دن بعد بیٹھے گی۔ پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنما راجہ پرویز...
وزیراعظم کے مشیر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات منظور کر لئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر میں وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد معاہدہ طے پا گیا۔ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم کے مشیر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات منظور کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور، سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور، سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملہ ہم بیٹھ کر سلجھا لیں گے۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح اور آزاد کشمیر کی ترقی سے متعلق تمام مطالبات کے لیے تیار ہیں، کل بھی ہمارے عوامی ایکشن کمیٹی کے 3 ارکان سے مذاکرات ہوئے، یہ 3 ارکان پھر اپنے دیگر کمیٹی ارکان سے مشاورت کے لیے گئے۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جن باتوں پر رائے میں فرق ہے ان پر بات کرنے کے لیے وہ ارکان مشاورت کے لیے گئے ہیں، وزارتیں کم کرنے سے متعلق ہم نے...
اسلام ٹائمز: مقررین نے پیغمبر اسلام (ص) کی نورانی تعلیمات اور سیرت کامل کو انصاف و انسانیت سازی کا نمونہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ حضور (ص) نے اپنے اخلاق اور سیرت و کردار سے دنیائے انسانیت کو ظلم و ظلمت کی دلدل سے نکال کر انسانیت کو اسکے حقیقی مقام و منزلت سے ہمکنار کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے انجمن کے صدر دفتر بڈگام میں رحمۃً للعالمین (ص) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں وادی کشمیر کی متعدد دینی شخضیات اور معززین نے شرکت کی۔ انجمن شرعی شیعیان کے صدر مولانا آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کانفرنس کی صدارت کی جبکہ نظامت کے فرائض مولانا...
اس موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم سانحہ چھلگری کے پہلے دن سے لیکر آج تک وارثان شہداء کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ شہداء کی دسویں برسی کے موقع پر مزار شہداء چھلگری میں "عظمت شہداء کانفرنس" اور مجلسِ عزاء منعقد کی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی اور علامہ سہیل اکبر شیرازی نے ضلع کچھی بولان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان اور عوام سے ملاقات کی اور بہشت زہرا چھلگری میں شہدائے مسجد چھلگری 8 محرم بمطابق 22 اکتوبر 2015ء کے مزارات پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی...
ترجمان وزیراعلیٰ فراز مغل کے مطابق کانسٹیبل تا انسپکٹر شہداء کے لواحقین کو 1 کروڑ 10 لاکھ روپے نقد دیے جائیں گے، کانسٹیبل و ہیڈ کانسٹیبل کے لواحقین کو 5 مرلہ پلاٹ جبکہ اے ایس آئی، ایس آئی اور انسپکٹر کو 7 مرلہ پلاٹ ملے گا اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے احکامات پر پولیس شہداء پیکیج 2025ء میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ فراز مغل کے مطابق کانسٹیبل تا انسپکٹر شہداء کے لواحقین کو 1 کروڑ 10 لاکھ روپے نقد دیے جائیں گے، کانسٹیبل و ہیڈ کانسٹیبل کے لواحقین کو 5 مرلہ پلاٹ جبکہ اے ایس آئی، ایس آئی اور انسپکٹر کو 7 مرلہ پلاٹ ملے گا، ڈی ایس پی و اے ایس پی شہداء...
صوبائی وزیر ایکسائز خلیق الرحمان کو صحت، مشیر صحت احتشام علی کو ایکسائز، صوبائی وزیر فضل شکور کو سیاحت، مشیر سیاحت زاہد چن زیب کو لیبر، صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار کو کھیل کا قلمدان دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں دو وزراء کے استعفوں کے بعد سات کابینہ ارکان کے محکمے تبدیل کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے رات گئے کابینہ ارکان کے محکموں کی تبدیلی کی منظوری دی۔ معاون خصوصی محمد عاصم کو تعلیم کا محکمہ دے دیا گیا جبکہ معاون خصوصی اسرار کو آبپاشی کا محکمہ دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ فیصل تراکئی نے وزارت تعلیم اور عاقب نے وزیر آبپاشی کے عہدوں سے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا پر ہمارے شدید اعتراضات ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں سینیٹر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے صوبے کے حصے کے پانی کی بات کی، کسی دوسرے صوبے کے حصے کے پانی کی بات نہیں کی، پنجاب کے حصے کا پانی پنجاب میں جہاں سے بھی گزاریں، اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا پر ہمارے شدید اعتراضات ہیں، ڈیٹا کی تصدیق کے بعد اس میں تبدیلیاں...
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں سے مقاومت کا راستہ رُکا نہیں بلکہ اُسی آب و تاب کے ساتھ جاری ہے، آج دنیا بھر میں شہداء کی یاد منائی جا رہی ہے، ہم شہداء کے ساتھ تجدید عہد کرتے ہیں اور وعدہ کرتے ہیں کہ شہداء کا راستہ کبھی ترک نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرگڑھ کے زیراہتمام سید مقاومت سید حسن نصراللہ، شہدائے لبنان، شہدائے فلسطین و غزہ کی پہلی برسی کی مناسبت سے سیلاب سے متاثرہ علاقے ضلع مظفرگڑھ کے علاقے جوانہ بنگلہ میں ''شہید مقاومت سیمینار'' کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں سیلاب کے باوجود سنی شیعہ مومنین نے شرکت کی۔ سیمینار سے...
رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا پر ہمارے شدید اعتراضات ہیں۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی ہے۔ تنقید کرنے والوں کو مریم نواز کے منصوبوں تک پہنچنے کیلئے بڑی محنت کرنا پڑے گی: رانا ثناء اللّٰہپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللّٰہ نے کہا ہے کہ مریم نواز نے مسلم لیگ ن کو اپنی سیاست سے مضبوط کیا، تنقید کرنے والوں کو مریم نواز کے منصوبوں تک پہنچنے کے لیے بڑی محنت کرنا پڑے گی۔ سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے...

شہید حسن نصراللہ کے افکار و مشن کو زندہ اور عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، متحدہ علماء محاذ
دعائیہ تقریب سے مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کا دو ریاستی حل عدل و انصاف کا قتل اور شہدائے مقاومت فلسطین کے خون سے غداری اور فلسطینی عوام کے موقف سے انحراف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی زیر صدارت مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں شہید القدس فلسطین حسن نصراللہ کی پہلی برسی کے موقع پر ان کی یاد میں منعقدہ دعائیہ تقریب سے مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید القدس حسن نصراللہ کے افکار و مشن کو زندہ اور عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مولانا محمد امین...
فیصل ترکئی اور عاقب اللّٰہ—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی وزراء عاقب اللّٰہ اور فیصل ترکئی کے استعفے منظور کر لیے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے عاقب اللّٰہ اور فیصل ترکئی سے استعفے مانگے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختون خوا کابینہ کے 2 وزراء فیصل ترکئی اور عاقب اللّٰہ نے اپنی وزارتوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ خیبر پختونخوا: دو وزراء عاقب اللّٰہ، فیصل ترکئی نے استعفیٰ دیدیاخیبرپختونخوا حکومت کے صوبائی وزراء عاقب اللّٰہ اور فیصل ترکئی نے استعفیٰ دے دیا۔ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور دونوں وزراء کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے اور ان کی وزارتیں تبدیل کرنا چاہتے تھے۔وزیرِ اعلیٰ نے...
اپنے ایک بیان میں فلسطینی رہنماء کا کہنا تھا کہ امریکی منصوبے میں فلسطینی ریاست اور قبضے کے خاتمے کا ذکر تک نہیں کیا گیا، اسرائیل سست انخلاء کے بہانے جنگ دوبارہ چھیڑ سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی رہنماء مصطفیٰ برغوثی نے کہا ہے کہ غزہ کو بین الاقوامی فورس کے سپرد کرنا نو آبادیاتی منصوبہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں فلسطینی رہنماء مصطفیٰ برغوثی نے کہا کہ امریکی صدر کا مکمل جھکاؤ اسرائیل کی جانب ہے، فلسطینی عوام کو آزادانہ جمہوری انتخابات کا حق دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی منصوبے میں فلسطینی ریاست اور قبضے کے خاتمے کا ذکر تک نہیں کیا گیا، اسرائیل سست انخلاء کے بہانے جنگ دوبارہ چھیڑ سکتا ہے۔ مصطفیٰ برغوثی کا کہنا تھا...

چکوال یونیورسٹی آمد پر شاندار استقبال، مریم نواز ہونہار سکالر شپ لیپ ٹاپ لے کر طلبا کے درمیان پہنچ گئیں
چکوال‘ لاہور (شہزاد چودھری/ نمائندہ نوائے وقت + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ لیکر پھر طلباء کے درمیان پہنچ گئیں۔ وزیر اعلیٰ نے راولپنڈی ڈویژن کے لئے ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم فیز ٹوکا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے تقریب میں آمد پر اظہار مسرت کیا۔ چکوال یونیورسٹی میں مریم نواز کی آمد پر طلباء نے شاندار خیرمقدم کیا اور نشستوں سے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز طلباء کے درمیان بیٹھ گئیں اور بات چیت کی۔ یونیورسٹی آف چکوال میں منعقدہ تقریب کے دوران طالبعلم وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ساتھ سیلفی بنانے کے لئے پرجوش تھے۔ یونیورسٹی کے سپیشل طالب علم نے پیانو پر قومی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (صباح نیوز) خیبرپختونخوا کابینہ میں پاکستان تحریک انصاف کے 2 وزرا نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ صوبائی وزراء عاقب اللہ اور فیصل ترکئی نے اپنے استعفے وزیر اعلیٰ امین گنڈاپور کو ارسال کردیے ہیں۔ عاقب اللہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی ہیں جبکہ فیصل ترکئی پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شہرام ترکئی کے بھائی ہیں۔ دونوں وزاء کی استعفے کی کاپیاں سوشل میڈیا پر بھی جاری کی گئی ہیں ، دونوں وزرا کا تعلق صوابی سے ہے، دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا فراز مغل کا کہنا ہے کہ صوبائی وزرا عاقب اللہ اور فیصل ترکئی نے خود استعفے دیے ہیں، وزیراعلیٰ نے وزرا سے استعفے طلب نہیں کیے ہیں۔ واضح رہے کہ...
رہنمائوں نے اپنے خطاب میں شہدائے غزہ و لبنان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دشمن جس سید کو شہید کرکے جنگ فتح کرنے کے خواب دیکھ رہا تھا, اس کی شہادت نے مقاومت کو مزید قریب اور یکجا کر دیا ہے، دنیا بھر کے ظالم و جابر آج اکٹھے ہو رہے ہیں, ہمیں مقاومتی بلاک کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شہید مقاومت سیمینار کا شاندار انعقاد، شہداء کو خراج عقیدت پیش ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شہید مقاومت سیمینار کا شاندار انعقاد، شہداء کو خراج عقیدت پیش ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شہید مقاومت سیمینار کا شاندار...
خیبر پختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباد اللہ نے صوبائی وزرا کے استعفوں پر ردعمل میں کہا کہ وزرا کے استعفے 27 ستمبر کے جلسے کے آفٹر شاکس ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباداللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی وزرا کے استعفوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تو شروعات ہیں ابھی مزید جھٹکے لگیں گے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباد اللہ نے صوبائی وزرا کے استعفوں پر ردعمل میں کہا کہ وزرا کے استعفے 27 ستمبر کے جلسے کے آفٹر شاکس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو شروعات ہیں ابھی مزید جھٹکے بھی لگیں گے، جو سیاسی جماعت احتجاج کرتی...
صوبائی وزیر عاقب اللہ اور صوبائی وزیر فیصل ترکئی نے اپنے عہدوں سے استعفا دے دیا ہے۔ دونوں وزرا نے اپنے استعفے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ارسال کردیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے 2 وزراء نے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر عاقب اللہ اور صوبائی وزیر فیصل ترکئی نے اپنے عہدوں سے استعفا دے دیا ہے۔ دونوں وزرا نے اپنے استعفے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ارسال کردیے ہیں۔
رہنمائوں نے اپنے خطاب میں شہدائے غزہ و لبنان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دشمن جس سید کو شہید کر کے جنگ فتح کرنے کے خواب دیکھ رہا تھا اُس کی شہادت نے مقاومت کو مزید قریب اور یکجا کر دیا ہے، دنیا بھر کے ظالم و جابر آج اکٹھے ہو رہے ہیں ہمیں مقاومتی بلاک کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام شہدائے مقاومت بالخصوص شہید سید حسن نصراللہ، شہید ہاشم صفی الدین ، شہید اسماعیل ہانیہ، شہید یحیٰ سنوار اور دیگر شہداء کی ''شہید مقاومت سیمیناد'' کا انعقاد کیا گیا، سیمینار سے ضلعی آرگنائزر ملتان عون رضا انجم ایڈووکیٹ، مرکزی صدروحدت ایمپلائزونگ پاکستان سلیم عباس صدیقی،...
پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میچ کی پوری فیس 7 مئی کو بھارتی حملے میں شہید ہونے والے بچوں اور عام شہریوں کے نام کر دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ خراجِ عقیدت ان تمام متاثرین کے لیے ہے جنہوں نے اس بزدلانہ حملے میں اپنی جانیں قربان کیں، ہماری دعائیں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ واضح رہے کہ دبئی میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا، تاہم بھارتی ٹیم نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا، جس پر انہیں بغیر ٹرافی میدان چھوڑنا پڑا۔ فائنل کے بعد بھارتی...
کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل سید امداد حسین شاہ نے کہا ہے کہ اتحاد، محنت اور مثبت سوچ ہی کامیابی کی ضمانت ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس کے طلباء سے ملاقات کے دوران کیا۔ کور کمانڈر گوجرانوالہ نے طلباء سے معرکہ حق کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد، محنت اور مثبت سوچ ہی کامیابی کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، طلباء نے آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی فتح پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر فوجی سازوسامان کی خصوصی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا، طلباء کی جانب سے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے گئے...
اسلام ٹائمز: شہداء کے اہلِ خانہ اس قبرستان میں آتے ہیں، قبروں پر گلدستے رکھنے، خوشبو سے معطر کرنے اور دعائیں پڑھنے کا عمل ان کا مشن ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے سینئر صحافی نادر بلوچ نے یہ منظر اپنی ویڈیو رپورٹ میں پیش کیا، ملاحظہ فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ لبنان سے تقریباً 75 کلومیٹر کے فاصلے پر مشرقی سرحد کے قریب بعلبک کا علاقہ ہے، جہاں شہداء کا قبرستان آباد ہے۔ اس قبرستان میں زیادہ تر ان افراد کی قبور موجود ہیں جنہوں نے دفاع قدس کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شہداء کے اہلِ خانہ اس قبرستان میں آتے ہیں، قبروں پر گلدستے رکھنے، خوشبو سے معطر کرنے اور دعائیں پڑھنے کا عمل ان کا...
اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے علماء اور طلباء کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی جامعہ عروۃ الوثقیٰ آمد پر مدیر اعلیٰ علامہ سید جواد نقوی اور طلباء نے انکا بھرپور استقبال کیا۔ اس موقع پر علامہ سید جواد نقوی نے قومی شعور کی بیداری کو نسل نو کے لیے لازم قرار دیا جبکہ طلبا و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی فتح پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔ طلباء و طالبات نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائے جانیوالے منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے تمام شکوک و شبہات دور ہوگئے۔ طلباء کا مزید کہنا...
لاہور: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پنجاب یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا جہاں طلبا اور انتظامیہ نے پرتپاک استقبال کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی اور سوالات کے جوابات دیے۔ طلباء نے مادر وطن کے دفاع میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا بھر پور عزم کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اور فیکلٹی ممبران سے بھی ملاقات کی۔ طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے بھارت کو شکست دینے پر پاک فوج کے لیے خراج تحسین پیش کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اساتذہ اور طلباء ہمہ...
مہدی آباد کے دورے کے موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سید مقاومت کی پہلی برسی کے موقع پر ہم اس عظیم مجاہد کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جسکی پوری زندگی جہاد فی سبیل اللہ میں گذری۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے مہدی آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے غالب حسین گولاٹو، زوار دلدار حسین، فضل حسین ڈومکی اور دیگر افراد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے غالب حسین گولاٹو کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر ہار پہنا کر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر مجلسِ علماء مکتب اہل بیت کے ضلعی صدر علامہ سیف علی ڈومکی اور ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ...
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے سندھ کابینہ میں چند روز قبل تبدیلیوں کی منظوری دی۔ سندھ کابینہ کے چند وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عام انتخابات کے ڈیڑھ سال بعد سندھ کابینہ میں تبدیلی کی تیاریاں کر لی گئیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی قیادت نے سندھ کابینہ میں چند روز قبل تبدیلیوں کی منظوری دی۔ سندھ کابینہ کے چند وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، 4 سے 5 ارکان سندھ کابینہ کے قلمدان تبدیل کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ میں کچھ نئے ارکان کو بھی شامل کیا جانے کا امکان ہے۔
—جنگ فوٹو اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے تمام گروپس کے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو پہلی مرتبہ انعام کے طور پر برقی موٹر سائیکل دی گئیں۔اس سلسلے میں سندھ اسکاؤٹس آڈیٹوریم کراچی میں بدھ کو تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز عباس بلوچ تھے۔تقریب کے میزبان انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے چیئرمین فقیر محمد لاکھو نے بتایا کہ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو یہ برقی موٹر سائیکلیں وزیرِ اعظم پروگرام کے تحت دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ طلباء کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنا حکومت اور بورڈ کا مشترکہ عزم ہے، تاکہ وہ اپنی تعلیمی اور عملی زندگی میں مزید آگے بڑھ...
راؤ دلشاد : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طالب علموں کے لیے خصوصی پیکیج کی منظوری دیتے ہوئے ایک سمسٹر کی فیس معاف کر دی ۔سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے بی ایس فرسٹ ایئر کے طلباء کی داخلہ فیس معاف کر دی گئی ہے،سیلاب سےمتاثرہ مظفرگڑھ، ملتان، لودھراں، وہاڑی، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، چنیوٹ اور قصور کے طلباء کی سال اوّل کی فیس معاف کی گئی ہے۔اس کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ ان اضلاع میں واقع تمام یونیورسٹیوں میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں بھی 20 دن اورہونہار اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کو گرفتار کر لیا...
مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل و سابق ڈپٹی اسپیکرکا کہنا ہے کہ تحریکِ آزادی کا بیس کیمپ کسی بھی انتشار، افراتفری اور بدامنی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل و سابق ڈپٹی اسپیکر محترمہ مہرالنساء نے کہا ہے کہ تحریکِ آزادی کا بیس کیمپ کسی بھی انتشار، افراتفری اور بدامنی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ مسلم کانفرنس بحیثیت ریاستی جماعت ہمیشہ امن، سیاسی استحکام، باہمی رواداری اور پاکستان و کشمیر کے عوام کی خدمت کے لیے کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام محب وطن قوتیں یکجا ہو کر پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کریں، یہی وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ مسلم کانفرنس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کمپنیز (فردر ایشو آف شیئرز) ریگولیشنز، 2020 میں مجوزہ ترامیم پر رائے لینے کے لیے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ ان مجوزہ ترامیم کا مقصد لسٹڈ کمپنیوں کے ذریعے مختلف حقوق اور مراعات کے حامل شیئرز کے مزید اجراء کو مزید باقاعدہ بنانا ہے، جس کے ساتھ ساتھ اقلیتی حصص یافتگان کے حقوق کا تحفظ، مضبوط کارپوریٹ گورننس، شفافیت اور قیمتوں کی دریافت کو یقینی بنانا بھی شامل ہے۔مسودہ ترامیم کے مطابق، ووٹنگ کے حقوق رکھنے والے شیئرز ڈیویڈنڈ حاصل کرنے کے حقدار ہوں گے۔ اس سے مالی فوائد کی ہم آہنگی یقینی ہوتی ہے، عام شیئرز کی اہمیت برقرار رہتی ہے، اور ووٹنگ و...
جیکب آباد میں سانحہ شب عاشور کے شہداء کے مزارات پر حاضری دیتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ان شہداء نے حسینیت کی راہ میں اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے سانحہ شب عاشور کے شہداء کی دسویں برسی کے موقع پر شہدائے راہِ حق کے مزارات پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہداء کے ورثاء سے ملاقات بھی کی اور ان سے اظہار یکجہتی کیا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سانحہ شب عاشور کے شہداء نے حسینیت کی راہ میں اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ یہ عظیم قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، ان...
پشاور: واقعہ تیرہ کے حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے پیر کے روز (تیراہ) ضلع خیبر کے وفد نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی ہے، وزیر اعلیٰ نے واقعے کے شہداء کے لواحقین کے لئے ایک ایک کروڑ روپے مالی امداد کا اعلان کیا۔ ایم این اے اقبال آفریدی، چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد عابد مجید کمشنر پشاور اور دیگر متعلقہ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں تیراہ میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے تناظر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اس ناخوشگوار واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ واقعے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے...
جیکب آباد میں علمی نشست کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ تاریخ اسلام کی متنازعہ شخصیات اور ظالم و جابر حکمرانوں، جیسے ہارون الرشید کو سرچشمہ ہدایت اور عادل حکمران کے طور پر پیش کرنا تاریخ کو مسخ کرنے کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء اور نصاب تعلیم کونسل کے کنوینر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا ہے کہ نصاب تعلیم کروڑوں طلباء و طالبات کے مستقبل کا تعین کرتا ہے۔ یہ وہ سانچہ ہے جس میں ڈھل کر نئی نسل تیار ہوتی ہے۔ نصاب تعلیم میں متنازعہ مواد کی اصلاح وقت کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیین جیکب آباد میں نصاب تعلیم پر علمی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین (نمائندہ جسارت)جیم خانہ ہال میں فیڈریشن آف خواجہ شیعہ اثنا عشری جماعت ضلع بدین کی جانب سے پیشہ ورانہ رہنمائی کی ایک اہم تقریب منعقد کی گئی، جس میں کراچی سے آئے ہوئے ماہرین نے طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ والدین کی کاؤنسلنگ کی۔ تقریب کا مقصد نوجوان نسل کو تعلیم کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے رہنمائی کرنا تھا۔اس موقع پر طلبہ، طالبات، والدین اور منتظمین نے کہا کہ اس نوعیت کی تقریبات نہ صرف آگاہی کا ذریعہ ہیں بلکہ طلبہ و طالبات کو اپنے مستقبل کے حوالے سے درست سمت کا انتخاب کرنے میں بھی مدد فراہم کرتی ہیں، تقریب میں ضلع بدین...
ایک اسرائیلی اہلکار نے مصری افواج کے بارے میں کہا تھا کہ جزیرہ نما سینائی میں مصر کی فوجی موجودگی خاص طور پر غزہ میں جاری جنگ کے ساتھ اسرائیل کے لیے کشیدگی کا ایک اضافی نقطہ بن گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی وزیراعظم کی جانب سے جزیرہ نما سیناء میں مصر کی فوجی سرگرمیوں میں اضافے پر تشویش کے اظہار کے جواب میں قاہرہ نے اپنی فوج کے ان اقدامات کو امن معاہدے اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ ہم آہنگی کے عین مطابق قرار دیا ہے۔ مصری حکام نے کہا ہے کہ سیناء میں سرگرم مصری افواج امن معاہدے کے فریم ورک کے مطابق علاقے میں موجود ہیں۔ اس بیان سے چند گھنٹے قبل ایک اسرائیلی اہلکار نے کہا...
صیہونی حکام کا کہنا ہے کہ مصر نے جنگی طیاروں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے سینائی میں فوجی فضائی پٹی کو بڑھا دیا ہے، اور زیرزمین تنصیبات بھی تعمیر کی ہیں جن کے بارے میں اسرائیلی انٹیلی جنس کا خیال ہے کہ میزائلوں کو ذخیرہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصر کی جانب سے جزیرہ نما سیناء میں فوجی انفراسٹرکچر میں اضافے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قاہرہ کو اس عمل کو جاری رکھنے سے روکنے کے لیے سفارتی دباؤ ڈالے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ مصر کی جانب سے سینا میں فوج کی تیاری دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا ایک بڑا ایشو بن گئی ہے، خاص طور پر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 ستمبر 2025ء) پاکستان میں ایک سترہ سالہ ٹک ٹاک اسٹار کو گولی مار کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم پر باضابطہ طور پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔ قتل کی یہ واردات اس وقت ہوئی تھی، جب مقتولہ نے بار بار ملزم کی پیش قدمیوں کو مسترد کر دیا تھا۔ جون میں ہونے والے اس قتل کی ملک گیر مذمت کی گئی تھی اور اس کے بعد خواتین کی آن لائن پلیٹ فارمز پر سلامتی سے متعلق ایک بار پھر بحث چھڑ گئی، خاص طور پر اس وقت جب تعزیتی پیغامات کے ساتھ ساتھ کچھ آن لائن تبصروں نے مقتولہ کو ہی اس کی موت کا ذمہ دار...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد افغانستان سے پاکستان میں دہشتگرد حملہ سعودی عرب پر بھی حملہ تصور کیا جائے گا۔ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ ہمارے ازلی دشمن بھارت کیلئے بڑا دھچکا ہے۔ حملے کا جواب ویسا ہی دیں گے جیسا معرکہ حق میں بھارت کے خلاف حق دفاع استعمال کیا گیا۔

سماء نیوز علامہ راجہ ناصر عباس کے حوالے سے جھوٹی اور من گھڑت خبر پر معافی مانگے، ترجمان ایم ڈبلیو ایم
شہریار سید کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ بطور بورڈ ممبر نہ انہوں نے کسی قسم کی مراعات حاصل کی ہیں اور نہ ہی اب تک زائرین بورڈ کا کوئی اجلاس منعقد ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان شہریار سید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سماء نیوز کی جانب سے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے بارے میں نشر کی گئی خبر حقائق کے منافی اور بے بنیاد ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ بطور بورڈ ممبر نہ انہوں نے کسی قسم کی مراعات حاصل کی ہیں اور نہ ہی اب تک زائرین بورڈ کا کوئی اجلاس منعقد ہوا ہے۔ ہم سماء نیوز اور متعلقہ صحافی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس...
توانائی کے وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ توانائی اور ٹرانسپورٹ آج کی دنیا میں ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے شعبے ہیں۔ سندھ پہلے ہی قابلِ تجدید توانائی کے میدان میں نمایاں اقدامات کر چکا ہے، اب الیکٹرک موبیلٹی اگلا اہم قدم ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں سے نہ صرف روایتی ایندھن پر دباؤ کم ہوگا بلکہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے بھی نمٹنے میں مدد ملے گی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ سے چین کی الیکٹرک چارجنگ کمپنی اے ای آٹو کے اعلیٰ حکام نے ملاقات کی، جس میں صوبے بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے جدید چارجنگ اسٹیشنز کے قیام پر تفصیلی تبادلہ خیال...
برٹش کونسل پاکستان نے برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند پاکستانیوں کو جلد از جلد درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ برٹش کونسل پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اگر پاکستانی طلباء نے حال ہی میں اپنے تعلیمی امتحانات کے نتائج حاصل کیے ہیں اور وہ برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو فوری طور پر یو کے اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے درخواست دیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق طلباء کو ویزا کے لیے درخواست دینے میں تاخیر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ درخواست دینے کے لیے،...
خصوصی نشست میں خان محمد خان پوسٹ گریجویٹ کالج، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گورنمٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز کے طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ خصوصی نشست میں خان محمد خان پوسٹ گریجویٹ کالج، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گورنمٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز کے طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی۔ طلباء کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر طلبہ اور اہل کشمیر کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور جانوں کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب اسمبلی نے ایک اہم قرارداد منظور کرتے ہوئے صوبے بھر کے تمام پرائیویٹ اور پبلک اسکولوں میں طلباء کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرنے کی سفارش کر دی ہے، یہ قرارداد حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے ایوان میں پیش کی، جس پر اراکین اسمبلی نے متفقہ طور پر اتفاق کیا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی، اخلاقی اور سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ موجودہ دور میں موبائل فون اور بالخصوص سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے رجحان نے کم عمر طلباء کی سوچ، تعلیم اور اخلاقی اقدار پر منفی اثرات...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بنوں میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر عدنان اسلام کے گھر جاکر والدین سے تعزیت کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور منگل کے روز چند دن قبل بنوں میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر عدنان اسلم کے گھر گئے جہاں انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی اور ملک و قوم کے لیے میجر عدنان کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ اہل خانہ کے غم میں برابر...
امریکی صدر کی جانب سے ایک بار پھر غزہ پر صیہونی فوجی جارحیت کی حمایت کے بعد صیہونی فوج نے غزہ شہر پر حملے شدید کر دیے ہیں اور کل رات شدید فضائی حملوں کے بعد آج زمینی پیش قدمی کا آغاز کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر مبنی جنگ کو شروع ہوئے 711 دن ہو چکے ہیں اور کل رات سے غاصب صیہونی فوج نے غزہ شہر پر شدید ترین بمباری کی ہے جبکہ آج سے زمینی حملے اور پیش قدمی کی خبریں آ رہی ہیں۔ غزہ شہر پر صیہونی فوج کے حملوں میں شدت ایسے وقت آئی ہے جب امریکہ کے وزیر خارجہ مارک روبیو مقبوضہ فلسطین کے دورے پر ہے۔ کل...
اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نےکہا ہےکہ پیغام پاکستان” ملک کی نظریاتی سرحدوں کے دفاع کا نام ہے اور اس نے پورے ملک میں یہ واضح پیغام دیا ہے کہ ریاست پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کا جہاد ممکن نہیں۔ قومی پیغام امن کمیٹی کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اجلاس کے دوران کمیٹی کے تمام ارکان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پیغام پاکستان میں علما کرام کے متفقہ فتوے موجود ہیں جنہوں نے ریاست کے خلاف مسلح کارروائی کو غیر شرعی قرار دیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے زور دیا کہ پیغام پاکستان نہ صرف دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ ہے بلکہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا بھی علمبردار ہے۔...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے ادارے پاکستان کی خارجہ پالیسی کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کے لیے موثر کردار ادا کیا اور بھارت کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کی بلاجواز جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جس کے بعد بھارت کو جنگ بندی کی درخواست کرنا پڑی۔ عطاء اللہ تارڑ کے مطابق چار روزہ جنگ میں پاکستان نے فتوحات کی ایک نئی داستان رقم کی اور مودی حکومت...

مولانا ثناء اللہ جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی حاجی بشیر احمد کے بھائی ڈاکٹر عبدالرشید کے انتقال پرتعزیت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سٹی 42: مردان کے تحصیل کاٹلنگ میں حناق کی وبا پھوٹ پڑی جس کے باعث 3بچے جان بحق جبکہ درجنوں متاثرہوگئے ۔ وباء کے باعث علاقے کے تعلیمی اداروں کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کردئیے گئے وی او محکمہ صحت کے مطابق تحصیل کاٹلنگ کے علاقہ کنج غریب آباد میں حناق کی وباء پھوٹ پڑی ہے جس کے بعدمتاثرہ علاقوں کو صحت کی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد شعیب کے مطابق ٹیموں نے علاقے میں گھر گھر جاکر 3 ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی ویکسین لگا دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا ڈاکٹر شعیب کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں میں زیادہ...
جمعیۃ علماء ہند کے صدر نے کہا کہ یہ نیا وقف قانون ملک کے اس آئین پر براہ راست حملہ ہے جو شہریوں اور اقلیتوں کو نہ صرف برابر کا حق دیتا ہے بلکہ انہیں مکمل مذہبی آزادی بھی فراہم کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے وقف (ترمیمی) قانون 2025 کو منسوخ کرنے سے منع کر دیا ہے۔ حالانکہ عدالت نے وقف قانون کی کچھ دفعات پر جزوی ترمیم اور ایک پر مکمل طور سے روک لگا دی ہے۔ اس فیصلے پر جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے وقف قانون کی 3 اہم متنازعہ دفعات پر ملی عبوری راحت کے فیصلے کا استقبال کیا ہے۔ انہوں نے اپنے...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ضلع دیر لوئر میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں سیکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ امن کے...
وانا: ہیڈکوارٹر فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کے زیرِ اہتمام جنوبی وزیرستان کے شہر وانا میں تاریخی یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ یوتھ کنونشن میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر نوجوانوں، اساتذہ، خواتین اور قبائلی عمائدین کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ شرکاء نے تعلیم، مثبت سرگرمیوں اور علاقے کی سماجی ترقی کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔ نوجوانوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنی توانائیاں تعلیمی میدان، کھیلوں اور فلاحی کاموں میں صرف کریں گے تاکہ اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکیں۔ اس کنونشن کے دوران مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا۔ انسپکٹر جنرل ایف...
سن 1965 کی جنگ کے دوران جری جانبازوں کی قربانیوں کا سلسلہ جاری رہا، جنگ کے 11 ویں روز پاکستان آرمی کے لیفٹیننٹ کرنل عبدالرحمان، میجر ضیاء الدین احمد عباسی اور لیفٹیننٹ حسین شاہ نے دشمن کیخلاف جوانمردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ لیفٹیننٹ کرنل عبدالرحمان سیالکوٹ کے محاذ پر کمانڈنگ آفیسر تھے جہاں ٹینکوں کی شدید لڑائی ہوئی، اسی اثناء میں لیفٹیننٹ کرنل عبدالرحمان دشمن کی گولیوں کا نشانہ بن گئے اور جام شہادت نوش کیا۔ لیفٹیننٹ کرنل عبدالرحمان کوان کی بہادری کے اعتراف میں بعد از شہادت ستارہ جرأت کے اعزاز سے نوازا گیا۔ میجر ضیاء الدین احمد عباسی سیالکوٹ میں تعینات تھے جہاں قبضے کے لیے بھارت نے بھرپور حملہ کر رکھا تھا اور دشمن...
معروف اداکارہ اسماء عباس نے حال ہی میں ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے ڈراما انڈسٹری میں سینئر فنکاروں کے کردار پر کھل کر بات کی۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اداکارہ اسما عباس نے بتایا کہ انھوں نے اس سال کوئی نیا ڈراما سائن نہیں کیا کیونکہ گزشتہ سال انہوں نے چند کمزور اور غیر معیاری پروجیکٹس کر لیے تھے اور اب وہ صرف اچھے اور معیاری اسکرپٹس کا ہی انتخاب کریں گی۔ اسماء عباس کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈراموں میں والدین کو صرف "فِلرز" کے طور پر دکھایا جاتا ہے، جیسے ان کی اپنی کوئی زندگی ہی نہیں۔ انھوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ہماری عمر کے لوگوں کی زندگی نہیں ہوتی؟ کیا ان کے پاس محبت کی کہانیاں نہیں...
ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں یونان، یورپی یونین اور ہنگری کے نامزد سفیروں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر مملکت نے مسز ایلینی پوریکی (یونان کی نامزد سفیر)، مسٹر ریمونڈاس کاروبالیس (یورپی یونین کے نامزد سفیر) اور ڈاکٹر زولتان ورگا (ہنگری کے نامزد سفیر) سے اسناد وصول کیں۔ مزید پڑھیں: صدر آصف علی زرداری نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی صدر آصف علی زرداری نے سفیروں کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئے سفراء دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے اور باہمی مفاد کے تعلقات کو...
—وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر، انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان کو سینیٹ کے انتخابات میں کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ خان کا سینیٹ کے لیے انتخاب ان کی سیاسی بصیرت، عزم اور پارٹی قیادت کے ان پر اعتماد کا مظہر ہے۔ Post Views: 5
لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن اراکین نے رابطہ کر کے مجھے ووٹ دینے کا کہا، پی ٹی آئی کا بائیکاٹ اپنے ممبران پر عدم اعتماد ہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا رویہ غیر جمہوری اور غیر سیاسی ہے، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اندھی تقلید کرنے والے صرف فتنہ و فساد اور انتشار چاہتے ہیں۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت یا کسی ادارے کو نہیں پوری قوم کو ان کا راستہ روکنا چاہیے۔ پی ٹی آئی کے پاس راہ فرار کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے...
اسلام آباد: یومِ دفاع کے موقع پر پاکستان ایئر فورس نے ’’شاہین‘‘ کے عنوان سے نیا ملی نغمہ ریلیز کر دیا۔ نغمے میں فضائی سرحدوں کی محافظ پاک فضائیہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ نغمے کا آغاز ’’یہ غازی یہ تیرے پر اسرار بندے‘‘ کے لہو گرما دینے والے الفاظ سے کیا گیا۔ معروف گلوکار شجاع حیدر کی آواز میں نغمہ، پاک فضائیہ کی یکجہتی اور وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان ہے۔ نغمے میں پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی شاندار عکاسی کی گئی ہے جبکہ نغمے میں خون کے آخری قطرے تک وطن کے لیے قربانیاں دینے اور آگے بڑھتے رہنے کا عزم کیا گیا۔ نغمے میں بہادری،...
سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر، ای پنشن سسٹم کے اجراء کی منظوری دیدی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز پشاور:وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے احساس ای پنشن سسٹم کے اجراء کی منظوری دیدی۔ ای پنشن سسٹم یکم جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔ وزیراعلی سیکرٹریٹ نے ای پنشن سسٹم کے اجرا کیلئے کانسپٹ پیپر تیار کر لیا، کانسپٹ پیپر کو عملی شکل شکل دینے کے لیے محکمہ خزانہ کو احکامات جاری کردیے گئے۔ جنوری 2026 سے نئے پنشنرز کو ادائیگی ای پنشن سسٹم کے تحت کی جائے گی، موجودہ پیپر بیسڈپنشن نظام کومکمل پیپر لیس ای پنشن نظام میں تبدیل کردیاجائے گا۔ ملازمین ریٹائرمنٹ سے 6 ماہ قبل پورٹل پرڈیجیٹل فارم پُر کرکے پنشن...
یوم دفاع و شہداء کے موقع پر آئی ایس پی آر نے 6 ستمبر 1965 کے حوالے سے نئی ڈاکیومنٹری جاری کر دی جس میں جنگ ستمبر کے غازیوں کی لازوال داستان ان کی زبانی پیش کی گئی۔ میجر جنرل (ریٹائرڈ) زاہد محمود، ہلال امتیاز ملٹری کا کہنا تھا کہ ہم نے جنگ کے میدان میں رہ کر جنگ لڑی اور نہایت سنگین حالات کا سامنا کیا، دن کے اختتام پر جب دشمن سامنے ہو اور زندگی اور موت کا معاملہ درپیش ہو، تو بس اللہ کے ساتھ تعلق رہتا ہے۔ ریٹائرڈ ایئر مارشل مسعود اختر ہلال امتیاز ملٹری نے بھی اپنے جذبات کا خوبصورتی سے اظہار کیا اور کہا کہ یہی پاک فوج کی دلیری، جرات، حوصلہ اور یقین ہے۔ ڈاکومینٹری میں بحری...
ٹوبہ ٹیک سنگھ: وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی والدہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ عطاء اللہ تارڑ نے جنید انوار چوہدری اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں کی جدائی ایسا خلا ہے جو کبھی پُر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ماں کی محبت اور شفقت زندگی کی وہ عظیم نعمت ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ برابر کا دکھ محسوس کرنے کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ...
کراچی: معروف پاکستانی امریکن بزنس مین اور سماجی کارکن انوش احمد نے یوم دفاع پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے 1965ء کی جنگ کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے ہمیشہ اپنی سرحدوں کا غیر متزلزل ایمان اور بے مثال بہادری کے ساتھ دفاع کیا۔ یوم دفاع کے موقع پر انوش فائونڈیشن کی طرف سے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے ایک خصوصی فلوٹ تیار کیا گیا۔ فلوٹ کو آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر ، دیگر سروسز چیفس ، شہدا اور غازیوں کی تصاویروں سے سجایا گیا تھا۔ فلوٹ کو کراچی کے مختلف علاقوں میں گھمایا گیا۔ فلوٹ پر تحریک آزادی سے متعلق ڈاکو مینٹریز پیش کی گئیں، بانی پاکستان قائد...
اسلام آباد: یوم دفاع و شہداء کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز سمیت مختلف گیریژنز میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ جنرل ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہداء پر تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف آف جنرل اسٹاف نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ راولپنڈی، ملتان، کوئٹہ، بہاولپور اور کھاریاں گیریژنز میں بھی پاک فوج کے اعلیٰ حکام نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ تقاریب میں افسران، جوانوں اور شہداء کے لواحقین کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ فضائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے خلائی صلاحیتوں، الیکٹرانک وارفیئر اور سائبر ٹیکنالوجیز کے استعمال پر مکمل طور پر پرعزم ہیں۔ 7 ستمبر کو ملک بھر کی تمام ایئر بیسز پر یومِ شہداء منایا گیا۔ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ مرکزی تقریب میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب کا آغاز قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے ہوا، جنہیں قیامِ پاکستان سے لے کر آج تک وطن کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے شہداء کے نام کیا گیا۔ خطاب میں سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ ایثار، حوصلہ مندی اور پیشہ ورانہ مہارت...
لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کی معروف اور سینئر اداکارہ اسماء عباس نے اپنی بیماریوں اور کینسر کے خلاف طویل جدوجہد پر پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔ ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ کینسر کی تشخیص ان کے لیے زندگی کا سب سے کڑا وقت تھا، لیکن اللّٰہ تعالیٰ کے کرم اور بیٹی زارا نور عباس کی حوصلہ افزائی نے انہیں ہمت دی اور وہ اس مرحلے سے نکلنے میں کامیاب ہوئیں۔ اسماء عباس نے کہا کہ شروع میں ان کا وزن تیزی سے کم ہو رہا تھا، جس پر خوشی بھی ہوتی تھی، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ یہ کینسر کی علامت ہے۔ تشخیص میں وقت لگا لیکن بروقت پتہ چلنے پر انہوں نے...
یومِ دفاع اور معرکۂ حق کے موقع پر شوبز اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے اپنے پیغامات کے ذریعے فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور قربانیوں کو سلام پیش کیا ہے۔ یومِ دفاع پاکستان کے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنے اور وطن کے محافظوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ 6 ستمبر کا یہ دن ہمیں شہداء اور غازیوں کے جذبۂ ایثار اور دفاعِ وطن کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔ اداکار اعجاز اسلم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’6 ستمبر یومِ دفاع پر پوری قوم پاک فوج کو دلی خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ معرکۂ حق کی کامیابی نے قوم کے حوصلوں کو بلند کیا اور ہم سب اپنی افواج کو...
یوم دفاع و شہداء کے موقع پر پشاور میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب ہوئی جس میں کور کمانڈر پشاور نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ تقریب میں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ عسکری و سول حکام، طلباء وطالبات اور عوام کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ شہداء کے اہل خانہ اور تقریب میں موجود تمام افراد نے بھی شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یادگار شہداء پر پھول رکھے۔ اس موقع پر شہداء کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی، حاضرین کا جذبہ حب الوطنی اور پاک فوج سے محبت و عقیدت کا اظہار دیدنی تھا۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت اب پارلیمانی ایکٹ کے تحت پانچ سال مقرر کی گئی ہے، لہٰذا اسے توسیع کہنا درست نہیں۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت بلاوجہ سیاسی یا عوامی بحث کا موضوع بنائی جا رہی ہے، حالانکہ یہ معاملہ پارلیمان پہلے ہی طے کر چکی ہے۔ ان کے مطابق اب آرمی چیف کی مدت 5 سال ہے، جو 2027 میں مکمل ہوگی۔ اس کے بعد اگر ضرورت پڑی تو توسیع یا نئے تقرر کا فیصلہ اُس وقت کی حکومت کرے گی۔ رانا ثناء اللہ نے تاریخی پس...
آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے شہداء کے اہلِ خانہ نے یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے شہیدوں کا خون اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ہی ہماری پہچان اور ہماری منزل ہے۔ شہیدوں کی وردی پر لگا خون ہمارے لیے سب سے بڑا زیور اور سب سے بڑا اعزاز ہے۔ شہداء کی قربانی سے لگے چراغ کی روشنی پوری قوم کے دلوں میں آج بھی جل رہی ہے۔ شہداء کے لواحقین نے واضح کیا کہ وہ بھی وطن کی خاطر اپنی جان قربان کرنے سے کبھی دریغ نہیں کریں گے۔ شہداء کے اہلِ خانہ کا عزم و ہمت اس حقیقت کو واضح کرتا ہے...
پشاور میں پاک فوج کے زیر اہتمام یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے مختلف اسکولز میں تقاریب کا انعقاد جاری ہے۔ یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے پشاور کے مختلف اسکولز (ٹریژر آف نالج سکول سسٹم پشاو، اسلامیہ اسکول اینڈ کالج اور سرحد پبلک اسکول ) میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقاریب میں پاک فوج کے آفیسرز اور جوانوں نے شرکت کر کے بچوں کی حوصلہ افزائی کی، بچوں نے پاک فوج کے ساتھ مل کر پرچم کشائی کی اور ملکی سلامتی کے لیے اجتماعی دعائیں کئیں۔ طلباء و طالبات نے ملی جذبے سے بھرپور تقاریر، نغمے اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے، طالبہ کی خوبصورت پرفارمنس، حب الوطنی اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا گیا۔ تقریبات کا...
کوئٹہ: مادر وطن کے دفاع کی خاطر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے جوان اپنے خون کی قربانی دیتے چلے آرہے ہیں انہوں نے اپنا خون دے کر وطن عزیز کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شہداء کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے افسران اور جوانوں نے شہداء کے ورثاء کے ہمراہ شہداء کی قبور پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ ان شہداء میں لانس نائیک محمد اسماعیل شہید (ضلع بارکھان)، سپاہی وسیم اکرم شہید (ضلع مستونگ) اور سپاہی محمد اکبر شہید (ضلع موسی خیل) شامل ہیں۔
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اور سیاستدان ہیما مالنی اور دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول کے سابق شوہر بھارت تختانی نے اپنی زندگی میں ایک نئی محبت کو شامل کرلیا۔ بھارت تختانی نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے میگھنا لکھانی کو اپنی زندگی کا حصہ قرار دیا۔ انہوں نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا: ’’ویلکم ٹو مائی فیملی‘‘۔ دونوں کو اسپین کے شہر میڈرڈ میں خوشگوار لمحات گزارتے دیکھا گیا۔ میگھنا نے بھی اسٹوری میں لکھا: ’’یہ سفر یہاں سے شروع ہوتا ہے‘‘۔ یاد رہے کہ بھارت تختانی اور ایشا دیول کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، لیکن 12 برس بعد 2024 میں دونوں نے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ دونوں اپنی دو بیٹیوں کی پرورش مشترکہ طور...
سائنس دانوں نے دنیا کے پہلے ریکارڈ شدہ عالمی وباء کا سبب بننے والے بیکٹیریم کا جینوم دریافت کر لیا۔ اس عالمی وباء نے 1500 برس قبل بحیرہ روم کے مشرقی علاقے کولپیٹ میں لے لیا تھا۔ محققین نے یرسینیا پیسٹِس نامی یہ مائیکروب اردن کے قدیم شہر جیرش (عالمی وباء کے مرکز سے قریب) میں موجود ایک اجتماعی قبر میں دریافت کیا۔ جرنل جینز میں شائع ہونے والی تحقیق میں جسٹینین وباء کے پیچھے موجود پیتھوجن کی تصدیق کی گئی اور عرصے سے حل نہ ہونے والے معمے کو حل کر دیا گیا۔ 541 عیسوی سے 750 عیسوی تک جاری رہنے والی جسٹینین وباءکے سبب لاکھوں کروڑوں لوگوں کی موت واقع ہوئی اور اس کی وجہ سے بازنطینی سلطنت...
خیبرپختونخوا میں کلاوڈ برسٹ، طوفانی بارشیں اور سیلابی ریلے کتنے ہلاکت خیز تھے اس کو ضبط تحریر میں لانا ناممکن ہے، بڑوں کی شفقت اور بچوں کی محبتوں سے بھرے گھروں میں رہنے والے کھلے آسمان تلے پڑے نصرت الہی کے منتظر ہیں۔ ہم قیامت صغریٰ اور اس کی تباہ کاریوں پر لکھ چکے ہیں آج امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے لیے ہونے والے اقدامات اور اس مہم کے دوران منظر عام پر نئے آنے والے قومی ہیروز پر لکھیں گے۔ اللہ رب العزت نے ہمیں ہر حال میں صبر اور شکر کی تلقین کی ہے، سب کو اللہ تعالیٰ کی مرضی اور فیصلے پر راضی رہنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں مگر متاثرین کی بحالی ایک صبر آزما امتحان...
وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے حوالے سے اہم پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے تین بڑے دریاؤں میں سیلابی کیفیت پیدا ہو چکی ہے اور حکومت تمام وسائل بروئے کار لا کر حالات پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔ وزیر اطلاعات کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا، دریائے چناب میں مرالہ اور مرالہ سے ہیڈ خانکی کی جانب پانی کا بہاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ خانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 10 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر چکا ہے، جبکہ قادر آباد کی طرف بھی صورتحال بگڑنے کے امکانات ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ **این ڈی ایم اے اور...
رانا ثنا ء اللہ کے گھر پر حملے کے جرم میں بھی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کو سخت سزائیں سنا دی ہیں۔ تحریک انصاف کی قیادت کا موقف ہے کہ عسکری تنصیبات پر حملوں پر سخت سزائیں سنائی گئیں لیکن کیا رانا ثنا ء اللہ کا گھر بھی حساس تنصیب ہے جو اتنی سخت سزائیں سنائی گئی ہیں۔ میں تحریک انصا ف کے اس موقف سے متفق نہیں ہوں۔ میری رائے میں ہر عام شہری کا گھر اتنا ہی مقدم ہے جتنی کوئی عکسری تنصیب ہے۔ تحریک انصا ف کو ایسے فضول دلائل ڈھونڈنے کے بجائے اپنے جرم پر معافی مانگنی چاہیے۔ سیاست کوئی ایک دوسرے کو مارنے کا کھیل نہیں، روداداری...
پی اے ٹی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ وقت آ گیا نام نہاد جمہوری نظام کی اس متعفن لاش کو بلا جنازہ دفن کر دیا جائے، 25 کروڑ عوام کا پیسہ لاہور سمیت بڑے شہروں کو دلہن بنانے پر خرچ ہوتا ہے، سول آمریت اور بیوروکریسی کی فرعونیت سے نجات کیلئے نئے صوبے ناگزیر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقاء مزید انتظامی صوبوں کی تشکیل اور متناسب نمائندگی کے نظام میں ہے۔ یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں بلدیاتی اداروں کو زہر قاتل سمجھا جاتا ہے؟ وقت آ گیا نام نہاد استحصالی اور کرپشن میں لتھڑے ہوئے اس جمہوری نظام کی متعفن لاش کو بلا جنازہ...
عالمی شہرت یافتہ گلوکار، سرائیکی اور پنجابی موسیقی کے بے تاج بادشاہ عطاء اللہ خان عیسی خیلوی نے زندگی کی 74بہاریں دیکھ لیں۔ اپنے لاکھوں پرستاروں میں لالہ کے نام سے پہچان بنانے والے عطاءاللہ عیسی خیلوی نے سات مختلف زبانوں میں 50 ہزار سے زائد گیت کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ پنجاب کے علاقے عیسیٰ خیل میں 19 اگست 1951 کو پیدا ہونے والے عطاء اللہ خان عیسی خیلوی کو بچپن ہی سے گانے کا شوق تھا۔ والد کی اس ناپسندیدگی نے انھیں کم عمری میں ہی گھر سے دور کر دیا مگر یہی دوری عطا اللہ خان کے فن کی پہچان بن گئی۔ انھوں نے 1972 میں ریڈیو پاکستان بہاولپور سے گانے کا آغاز کیا...
سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں مقامی سکول کے پرنسپل سعید احمد کے بروقت فیصلے نے تقریبا 900 طلبا کی زندگیوں کو بچا لیا ہے۔ترک خبر رساں ایجنسی ’انادولو‘ کی رپورٹ کے مطابق سوات میں مقامی سکول کے 59 سالہ سکول پرنسپل سعید نے بتایا کہ صبح 9 بجے میں نے قریبی نالے پر ایک آخری نظر ڈالی اور محسوس کیا کہ مسلسل بارش کے باعث نالے کے کناروں پانی باہر نکلنے والا ہے، اس کے بعد میں نے تقریبا 900 طلبا کو فورا سکول سے نکل جانے کا حکم دیا۔ صرف 15 منٹ کے اندر تمام بچے اور اساتذہ سکول سے نکل گئے، کچھ ہی دیر کے بعد سیلاب سکول سے ٹکرایا اور عمارت کا نصف...
عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ 14 اگست کے اشتہار میں بابائے قوم کی تصویر نہ ہونے کی انکوائری ہو رہی ہے۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ جشنِ آزادی کے اشتہار کو سیاست کی نذر کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے خیبر پختون خوا سیلاب متاثرین کے لیے امدادی ٹرک روانہ کیے ہیں، صوبائی حکومت کو ہر طرح سے مدد دے رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ این ڈی ایم اے کے ذریعے پاک فوج اور این جی اوز نے اپنا کردار ادا کیا ہے، خیبر پختون خوا حکومت کو جو مدد درکار ہو گی وفاقی حکومت...
وزیرآباد‘ اسلام آباد (نامہ نگار + اپنے سٹاف رپورٹر سے) این اے 66 کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں پہلے انتخابی جلسہ و ورکر کنونشن میں وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے والی جماعت مسلم لیگ (ن) ہے جس نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ ملک میں ایک طرف وہ لوگ ہیں جنہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے کامیابی سے پیش کیا، جبکہ دوسری طرف وہ لوگ جو 9 مئی والے ہیں آپ اور ہم نے ترقی کے راستے کا انتخاب کرنے والوں کیساتھ چلنا ہے۔ ملک کے ساتھ چلنے والوں کے ساتھ چلنا ہے۔ ورکر کنونشن کے...