پاکستان نے پہلا مقامی گرین سکوک بانڈ جاری کردیا، اسلامی قرضوں کا حجم 14 فیصد بڑھ گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج پاکستان کا پہلا ڈومیسٹک سکوک بانڈ متعارف کیا جارہا ہے جس کے بعد مجموعی اسلامک قرضوں کا حجم 14 فیصد بڑھ گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گرین سکوک بانڈ کے اجرا کی تقریب ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آج پاکستان یوم تشکر جوش وجذبے کے ساتھ منارہا ہے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، جس سے اس بات کی نشاندہی ہورہی ہے کہ ہماری معیشت مستحکم ہوگئی ہے اور غیرملکی سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں۔
وزیرخزانہ نے واشنگٹن اور لندن میں سرمایہ کاروں کے ساتھ کی جانے والی ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا پاکستان کے مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن ہے، عالمی سرمایہ کار توقع رکھتے ہیں کہ پاکستان اپنے حالیہ پالیسی اقدامات کو جاری رکھے گا جس میں ٹیکسوں کو بڑھانے کی پالیسی، شعبہ توانائی میں اصلاحات، رائیٹ سائزنگ اور قومی اداروں میں پیشرفت شامل ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ پر کام جاری ہے، شراکت داروں سے مشاورت ہورہی ہے، وہ بجٹ تجاویز پیش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں ملائشیا کے ماڈل کو اپنانا ہوگا، پاکستان کے لیے ماحولیاتی تبدیلی ایک خطرہ بن چکی ہے، ماحولیاتی اثرات سے نمٹنے کے لیے فنانسنگ پر کام جاری ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی مشیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا کہ ماحول اور آبادی پاکستان کے بڑے مسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کے لیے آج گرین سکوک متعارف کرارہے ہیں۔ پانڈا بانڈ کا اجراء بھی جلد کیا جائے گا۔
Post Views: 5.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں مزید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
پشاور:خیبرپختونخوا میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کے بعد صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ہنگامی الرٹ کے مطابق مختلف اضلاع میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق سوات، چترال، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، بنوں اور وزیرستان کے علاقوں میں شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا امکان ہے۔
دریائے سوات، پنجکوڑا اور ان کی معاون ندیوں میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جبکہ دریائے کابل میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران کم درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں مقامی ندی نالوں کے طغیانی میں آنے کا امکان بھی موجود ہے، جس کے باعث پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کرتے ہوئے پیشگی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی اداروں کو چوکنا رہنے، دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے، اور ایمرجنسی رسپانس کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے مقامی انتظامیہ کو حساس مقامات پر ٹریفک کنٹرول، ندی نالوں اور ڈرینج سسٹمز کی صفائی، اور متبادل راستوں کی نشاندہی کی ہدایت بھی دی ہے۔
مزید برآں، کسانوں کو فصلوں کی جلد کٹائی اور محفوظ مقامات پر ذخیرہ کرنے جبکہ مویشی پال حضرات کو اپنے جانوروں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ آندھی، ژالہ باری یا گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر پناہ لیں اور بلا ضرورت سفر سے گریز کریں۔ قومی و صوبائی شاہراہوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو محتاط رہنے اور ممکنہ متبادل راستے اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے تمام اداروں کو ہدایت کی ہے کہ موسمی الرٹس مقامی زبانوں میں عوام تک پہنچائے جائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے بروقت نمٹا جا سکے۔