چینی صدر کا یوراگوئے کے سابق صدر جوز موجیکا کے انتقال پر تعزیتی پیغام
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے یوراگوئے کے سابق صدر جوز موجیکا کے افسوس ناک انتقال پر یوراگوئے کے صدر اولیواریس اولسی کو تعزیتی پیغام بھیجا۔اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سےسابق صدر کے اہل خانہ اور یوراگوئے کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ جناب موجیکا ،یوراگوئے کے معروف رہنما تھے جنہوں نےتاحیات یوراگوئے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا اور یوراگوئے کے عوام نے انہیں بے حد پسند کیا ۔انہوں نے کہا کہ صدر موجیکا کو بین الاقوامی برادری میں اعلی مقام حاصل تھا .
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: یوراگوئے کے کے لئے
پڑھیں:
امیر جمعیت علماء اسلام پنجاب مولانا سید محمود میاں انتقال گئے
سٹی42: جمعیت علماء اسلام پنجاب کے امیر ممتاز عالم دین اور جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ کے مہتمم مولانا سید محمود میاں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
ان کی نماز جنازہ آج صبح 10 بجے جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہور میں ادا کی جائے گی۔
مولاناسیدمحمودمیاں کےوالدمولانا سید حامدمیاں جےیوآئی کے مرکزی امیر رہ چکے ہیں،مولانا سید محمود میاں کے دادا مولاناسیدمحمدمیاں جمعیت علماء ھند کے مرکزی ناظم رہے ہیں،مولانا سید محمود میاں کے دادا مدرسہ شاہی مراد آباد انڈیا میں مولانامفتی محمود کے استاذ بھی تھے۔
سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری