یوم تشکر کے موقع پر اسلام آباد میں خصوصی تقریب جاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
یوم تشکر کے موقع پر اسلام آباد میں خصوصی تقریب جاری ہے جس میں وزیراعظم، مسلح افواج کے سربراہان، وزرا اور دیگر حکام موجود ہیں۔
تقریب کا مقصد سول اور فوجی قیادت کی جانب سے معرکہ حق بُنیان مرصوص میں کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا ہے۔
تقریب کے آغاز میں میزبانوں کی جانب سے کہا گیا کہ صد شکر کے اللہ تعالیٰ نے ایک بار پھر حق کو باطل پر غالب کردیا یہ محض عسکری کامیابی نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے جس پر ہم سب رب کے حضور سجدہ شکر بجالاتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد میں گاڑیوں کو ڈیجیٹل کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد کے شہریوں کے لیے گاڑی کے کاغذات ساتھ رکھنے کی پریشانی ختم ہونے جا رہی ہے جب کہ اسلام آباد میں گاڑیوں کو ڈیجیٹل کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ ایکسائز نے روایتی کارڈز اور فائلوں سے جان چھڑالی، مالک کو گاڑی کے کاغذات یا کارڈ ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں، گاڑی کی ڈیجیٹل بک مالک کے موبائل والٹ میں محفوظ ہوگی۔
ٹریفک چالان کی تمام تفصیلات بھی ڈیجیٹل بک میں دستیاب ہوں گی، ڈیجیٹل کارڈز شہر کے ڈیجیٹل پارکنگ پلازوں سے منسلک ہوں گے۔
پیسے نہ ہوں تب بھی پارکنگ پلازہ میں بلاخوف گاڑی کھڑی کریں، پارکنگ پلازہ کی فیس بھی گاڑی کی ڈیجیٹل کارڈ سے ادا ہوگی۔
ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم نے بھی ڈیجیٹل کارڈ کی تصدیق کی اور کہا کہ اب اسلام آباد میں گاڑیوں کے ڈیجیٹل کارڈ ہی چلیں گے، گاڑیوں کی ٹرانسفر کا عمل بھی ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے،
گاڑی ٹرانسفر کیلئے بائیو میٹرک تصدیق گھر بیٹھے موبائل پر ہوگی۔