برطانوی سیکریٹری خارجہ کا دورہ پاکستان، اعلامیہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کے دورہ پاکستان پر برطانوی ہائی کمشین نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
برطانوی ہائی کمشین کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ2021 کے بعد کسی برطانوی سیکریٹری خارجہ نے پہلی بار پاکستان کا دورہ کیا، ڈیوڈ لیمی نے دورہ پاکستان میں جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے واضح کیا کہ تنازعہ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا برطانوی سیکریٹری خارجہ سے رابطہ، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر اتفاق
اعلامیے کے مطابق برطانوی حکومت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری جنگ بندی کا خیرمقدم کیا، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک برطانیہ کے اہم شراکت دار ہیں، برطانوی وزیر خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سینئر حکام سے ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کو سراہا۔
برطانوی وزیر خارجہ نے برطانوی زندگی میں پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے کردار کو سراہا، انہوں نے دونوں ممالک میں کشیدگی سے پیدا ہونے والی تشویش کا اظہار کیا، ڈیوڈ لیمی نے پہلگام میں دہشتگرد حملے کی مذمت کی، انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے برطانیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی سیکریٹری خارجہ کی ملاقات
برطانوی سیکریٹری خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان دونوں برطانیہ کے قریبی دوست ہیں، ہم اس جنگ بندی کو پائیدار امن میں تبدیل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں، برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تعاون برطانوی اور پاکستانی شہریوں کی خوشحالی کے لیے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔
وزیر خارجہ نے 15 مئی کو اپنے بھارتی ہم منصب سے بھی بات چیت کی، انہوں نے جلد نئی دہلی کے دورے کی خواہش کا اظہار کیا، اسلام آباد میں قیام کے دوران وزیر خارجہ نے برطانوی ہائی کمیشن کے قونصلر عملے سے ملاقات کی، انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران برطانوی شہریوں کی مدد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news برطانیہ پاکستان ڈیوڈ لیمی سیکریٹری خارجہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برطانیہ پاکستان ڈیوڈ لیمی سیکریٹری خارجہ برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
بلوچستان، ناقص کارکردگی پر 8 اضلاع کے ڈسٹرک ہیلتھ آفیسرز معطل
محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ناقص کارکردگی، غفلت اور صحت کی سہولیات میں رکاؤٹ پر آٹھ اضلاع کے ڈی ایچ اوز کو معطل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبے کے 8 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ( ڈی ایچ اوز) کو ناقص کارکردگی پر معطل کر دیا گیا۔ محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ناقص کارکردگی، غفلت اور صحت کی سہولیات میں رکاؤٹ پرمذکورہ ڈی ایچ اوز کو معطل کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کئے گئے افسران میں بلوچستان کے ضلع چاغی، کچھی، جھل مگسی، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، سبی، ڈیرہ بگٹی اور قلعہ عبداللہ کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز شامل ہیں۔ اعلامیہ میں متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی ڈی ایچ اوز کو فوری طور پر عارضی چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔