درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیئرز جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
پی ڈی ایم اے کی جانب سے حساس اضلاع چترال اپر اور لوئر، دیر اپر، سوات اور کوہستان اپر کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے باعث جھیلوں کے پھٹنے سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت بڑھنے کے باعث گلیشیئرز جھیلوں (گلاف) کے پھٹنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے حساس اضلاع چترال اپر اور لوئر، دیر اپر، سوات اور کوہستان اپر کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے باعث جھیلوں کے پھٹنے سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے متعلقہ انتظامیہ کو فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حساس علاقوں کی مقامی آبادی کو فوری طور پر الرٹ کیا جائے، اس دوران ایمرجنسی سروسز اور ریسکیو اہلکار الرٹ رہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہنگامی سامان اور دستیاب وسائل پہلے سے موجود رکھے جائیں، سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے کے پھٹنے کا خدشہ
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔