Nawaiwaqt:
2025-07-03@04:11:24 GMT

پنجاب میں شدید گرمی کی لہر، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT

پنجاب میں شدید گرمی کی لہر، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

پنجاب کے مختلف اضلاع اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جہاں درجہ حرارت مسلسل خطرناک حد تک بڑھتا جا رہا ہے۔ لاہور، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور سمیت کئی میدانی علاقوں میں موسم کی شدت سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے موسم میں کسی قسم کی بہتری کی توقع نہیں، بلکہ درجہ حرارت مزید بڑھ سکتا ہے۔ شہری علاقوں میں سورج کی تپش معمول سے کہیں زیادہ محسوس کی جا رہی ہے، جبکہ ہوا میں نمی کی کمی نے گرمی کے اثرات کو دوچند کر دیا ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے شہریوں کو ہیٹ ویو کے ممکنہ خطرات سے خبردار کیا ہے۔ ادارے کے ترجمان کے مطابق 19 مئی تک درجہ حرارت میں اضافے کا خدشہ ہے، اور بعض علاقوں میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ موسمی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ درجہ حرارت، معمول کی نسبت 4 سے 7 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ گرمی کے ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لیے ماہرین صحت نے عوام کو محتاط رہنے کی تلقین کی ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ دوپہر کے اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں،دھوپ میں سر کو کپڑے یا ٹوپی سے ڈھانپیں،پانی اور مشروبات کا زیادہ استعمال کریں،بچوں، بزرگوں اور مریضوں کا خاص خیال رکھیں۔ طبی ماہرین نے واضح کیا ہے کہ گرمی کی شدت سے ہیٹ اسٹروک اور دیگر طبی مسائل جنم لے سکتے ہیں، جو بعض صورتوں میں جان لیوا بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور ہیٹ ویو الرٹس پر نظر رکھیں تاکہ کسی ممکنہ خطرے سے محفوظ رہا جا سکے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

عالمی حدت میں اضافہ‘یورپ میں پارا 40 ڈگری سے متجاوز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)عالمی درجہ حرارت میں اضافے سے یورپ میں گرمیوں کی پہلی ہیٹ ویو جاری کردی گئی۔ اٹلی، یونان، فرانس، سپین اور پرتگال میں گرمی کی شدید لہر ریکارڈ کی گئی۔ اٹلی سمیت کئی ممالک میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ اسپین کے قصبے ایل گراناڈو میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جو کہ جون میں گرمی کا نیا ریکارڈ ہے۔ اس کے علاوہ آسٹریا، بلجیم، بوسنیا، ہنگری، سربیا، سلووینیا اور سوئٹزرلینڈ میں بھی گرم موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ روم میں ہیٹ ویو کے دوران شہر بھر میں ڈھائی ہزار فوارے نصب کر دیے گئے ہیں۔دوسری جانب لندن بھی جھلسا دینے والی گرمی کی لپیٹ میں آگیا اور درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ بارش نہ ہونے اور مسلسل دھوپ کے باعث برطانیہ میں خشک سالی پھیلنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ اور یورپ میں شدید گرمی،پرتگال میں درجہ حرارت 46 ریکارڈ
  • کیا آج جرمنی میں گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا؟
  • یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں، ایفل ٹاور بند، برطانیہ میں ہیٹ ویو الرٹ جاری
  • جون کے موسم کا جاپان: گرمی کا 127 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
  • جاپان؛ جون میں گرمی کا 127 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
  • یورپ میں ہیٹ ویو کی شدید لہر، سب سے زیادہ گرمی کہاں پڑ رہی ہے؟
  • عالمی حدت میں اضافہ‘یورپ میں پارا 40 ڈگری سے متجاوز
  • یورپ میں قیامت خیز گرمی، پارہ 47 ڈگری کو چھو گیا
  • یورپ میں قیامت خیز گرمی؛ اسپین میں درجہ حرارت 46 ڈگری تک پہنچ گیا
  • یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا