کوئٹہ کے اسپتال میں پہلی مرتبہ دل کی شریانوں کی کامیاب سرجری
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
کوئٹہ کے اسپتال میں پہلی مرتبہ بینٹال (bentall) پروسیجرسرجری کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ محمد بن زید النہیان اسپتال برائے امراض قلب کے ڈاکٹروں نے پہلی بینٹال سرجری کامیابی سے انجام دی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ بینٹال سرجری کی گئی ہے۔
انتظامیہ نے سرجری کے حوالے سے بتایا کہ بینٹال پروسیجر دل کے شریانوں کی پیچیدہ سرجری سے متعلق ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل بلوچستان کے مریضوں کو اس سرجری کیلئے دیگر صوبوں میں جانا پڑتا تھا۔ اس اسپتال میں اس قسم کی مہنگی سرجریز سرکاری خرچ پر بالکل مفت کی جاتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور سے معروف ٹک ٹاکر ایک مرتبہ پھر گرفتار
لاہور سے معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کاشف ضمیر کی چند روز سے باوردی مسلح گارڈز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھیں جس پر ایکشن لیتے ہوئے کاشف ضمیر اور اس کے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف تھانہ سی سی ڈی میں مقدمات درج کیے گئے۔
کاشف ضمیر کے خلاف اسلحہ کی نمائش سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔ کاشف ضمیر کو سی سی ڈی اقبال ٹاون نے گرفتار کیا۔ ٹک ٹاکر کے ساتھ سی سی ڈی نے اس کے 13 گارڈز کو بھی گرفتار کیا۔
کاشف ضمیر کے گارڈز سے اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ جس کے بعد کاشف ضمیر کا اعتراف جرم اور معافی مانگنے کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کاشف ضیر کو مختلف مقدمات کا سامنا رہا ہے اور انہیں گرفتار کیا جاچکا ہے۔