پہلی بیوی کی وجہ سے جھگڑا؛ شوہر نے دوسری بیوی کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
لاہور:
پہلی بیوی کی وجہ سے ہونے والے جھگڑے میں شوہر نے اپنی دوسری بیوی کو قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں شوہرنے دوسری بیوی کو گولیاں مارکرقتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ اقرا اور اعجاز میں پہلی بیوی کی وجہ سے جھگڑا رہتا تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اعجاز نے جھگڑا کرنے پراقرا کوگولیاں ماردیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم اعجاز نے اقرا سے کچھ عرصہ قبل ہی دوسری شادی کی تھی۔ ملزم فائرنگ کرکے دوسری بیوی کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرارہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے مقتولہ اقرا کی لاش کو مردہ خانہ منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دوسری بیوی کو
پڑھیں:
گھریلو جھگڑا خونریزی میں تبدیل؛ بھائی کے ہاتھوں بھائی، بھابی اور بھتیجا قتل
ڈی آئی خان:گھریلو لڑائی خونریزی میں تبدیل ہو گئی، جس میں ایک بھائی نے اپنے دوسرے بھائی، بھابی اور بھتیجے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کرک کے علاقے نارہ بانڈہ میں گھریلو تنازع خونریز واقعے میں تبدیل ہو گیا، جہاں ایک شخص نے اندھادھند فائرنگ کر کے اپنے سگے بھائی، بھابی اور کمسن بھتیجے کو بے دردی سے قتل کر دیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔
ایس پی تفتیش کرک اشفاق خان کے مطابق واقعہ خاندانی تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے اور جلد تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔