شاہ محمود قریشی عارضہ قلب میں مبتلا، اسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
سانحہ 9 مئی کے مقدمات کے مقدمات کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو عارضہ قلب کی شکایت کے سبب جیل سے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ محمود قریشی کی ڈیل، منشیات کیس میں گرفتار اداکار کے بیٹے کا پی ٹی آئی سے کیا تعلق؟
میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے دل کی تکلیف سے متعلق وکیل کو آگاہ کیا، جس کے بعد ہی انہیں کوٹ لکھپت جیل سے پی آئی سی منتقل کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کی الصبح اسپتال منتقلی کے ساتھ ہی ان کے گھر والوں کو مطع کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کو گزشتہ برس 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپتال پی آئی سی سانحہ 9 مئی شاہ محمود قریشی کوٹ لکھپت پت جیل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپتال پی آئی سی شاہ محمود قریشی شاہ محمود قریشی
پڑھیں:
سیاحتی مقدمات اور دریاؤں کے کنارے حفاظتی اقدامات کے لئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
سیاحتی مقدمات اور دریاؤں کے کنارے حفاظتی اقدامات کے لئے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست نعیم احمد خٹک ایڈوکیٹ نے علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کیا ہے، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ دریائے سوات میں سیاحوں کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا، افسوسناک واقعے میں 17 سیاح جاں بحق ہوئے۔ یہ مسلہ صرف یہاں نہیں، خیبرپختونخوا میں دیگر مقامات پر بھی صورتحال تشویشناک ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ حکومت سیاحتی مقدمات پر سیاحوں کو سہولیات فراہم کریں،دریائے کے کنارے کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کئے جائے، عام لوگوں کی زندگی کو محفوظ بنانے کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کریں۔
درخواست میں وفاقی، صوبائی حکومت، این ڈی ایم اے، سیکرٹری ریلیف، آئی جی پولیس، ڈی جی ریسکیو 1122, ڈی جی انوارمنٹل پروٹیکشن ایجنسی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔