Daily Ausaf:
2025-11-24@00:07:13 GMT

بجٹ سے قبل آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) نے وفاقی ترقیاتی بجٹ سے صوبائی منصوبوں کی فنڈنگ مرحلہ وار ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف وفد کے آئندہ بجٹ اخراجات پر صوبوں سے ورچوئل مذاکرات ہوئے، صوبائی حکومتوں نے آئندہ بجٹ کے اخراجات پر سیشنز میں شرکت کی۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے مطالبہ کیا وفاقی ترقیاتی بجٹ سے صوبائی منصوبوں کی فنڈنگ مرحلہ وارختم کی جائے اور صوبے اپنے بجٹ سے ترقیاتی منصوبوں کی فنڈنگ کریں۔

ذرائع نے بتایا کہ یکم جولائی سے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈ خود اکٹھے کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ صوبوں کو ترقیاتی منصوبوں پر اخراجات کیلئے وفاق پر انحصار ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

نئے بجٹ کے ساتھ سالانہ 6 لاکھ روپے سے زائد زرعی آمدن پر انکم ٹیکس جمع کرنے پر چھوٹ نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کیلئے آئی ایم ایف نے وفاق اور صوبوں کی معاشی کارکردگی سے اظہار اطمینان کیا جبکہ آئی ایم ایف مطالبے پر صوبوں نے آئندہ مالی سال سرپلس کی یقین دہانی کرائی۔

آئی ایم ایف وفد بجٹ پر مذاکرات کیلئے کل پہنچ جائے گا، جس کا شیڈول طے پاگیا، وفد وزارت خزانہ، پلاننگ کمیشن، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک حکام سے ملاقات کرے گا۔
مزیدپڑھیں:تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات، طلبا کے لئے خوشخبری

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: آئی ایم ایف منصوبوں کی صوبوں کی

پڑھیں:

سندھ حکومت کے تحت کراچی میں اس وقت 756 ترقیاتی اسکیمیں جاری ہیں، شرجیل میمن

ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت شہر کو جدید، محفوظ اور سہولتوں سے آراستہ بنانے کے لیے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے اور عوام کے تعاون سے ترقیاتی عمل مزید تیز کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی سنجیدہ اور فعال پالیسی کے تحت کراچی میں اس وقت 756 ترقیاتی اسکیمیں جاری ہیں جن کا مقصد شہر کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط اور جدید بنانا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی 76 اسکیمیں سوا 13 ارب روپے کی لاگت سے چل رہی ہیں، جبکہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی 200 اسکیموں پر 18 ارب 36 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ حکومت شہر کو جدید، محفوظ اور سہولتوں سے آراستہ بنانے کے لیے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے اور عوام کے تعاون سے ترقیاتی عمل مزید تیز کیا گیا ہے، صوبائی حکومت اہم منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہی ہے تاکہ شہر کے انفراسٹرکچر کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جا سکے۔شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو نمایاں ریلیف ملے گا اور مشکلات کے باوجود کوشش کی جا رہی ہے کہ تمام کام مقررہ مدت میں مکمل ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 756 ترقیاتی اسکیمیں زیرِ عمل ہیں: شرجیل میمن
  • کراچی میں 31 ارب روپے کی 756 ترقیاتی اسکیمیں تیزی سے جاری ہیں، شرجیل میمن
  • سندھ حکومت کے تحت کراچی میں اس وقت 756 ترقیاتی اسکیمیں جاری ہیں، شرجیل میمن
  • وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا سہیل آفریدی کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا.
  • کیا 28ویں ترمیم میں نئے صوبے بن سکیں گے؟
  • اپوزیشن اتحاد کا آئی ایم ایف رپورٹ میں سامنے آنے والی معاشی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ
  • انٹرویوز کے بھاری معاوضے پرعاطف اسلم کا موقف سامنے آگیا
  • دبئی ایئر شو میں بھارتی طیارہ گرنے پر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا‏
  • حکومت نے 11 ویں نیشنل فنانس کمیشن کا افتتاحی اجلاس 4 دسمبر کو طلب کرلیا
  • صوبوں میں وسائل کی تقسیم کا فارمولہ طے کرنے کیلئے این ایف سی کا اجلاس 4 دسمبر کو طلب