پہلگام حملے کے بعد شاید ہی کوئی سیاح کشمیر آتا ہے، عمر عبداللہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
نیشنل کانفرنس کے صدر نے مسئلہ کشمیر پر بھارت کا نقطہ نظر پیش کرنے کیلئے متعدد ممالک کا دورہ کرنے والے آل پارٹی وفد کا خیرمقدم کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے کہا کہ وادی کشمیر میں سیاحت کی صنعت بہت بری طرح متاثر ہوئی ہے اور ان کی حکومت کی فوری ترجیح پُرامن امرناتھ یاترا کو یقینی بنانا ہے۔ آج سرینگر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ گرمیوں کے موسم میں سیاحوں کی آمد تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں شاید ہی کوئی سیاح آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عہدیداروں کی اب پوری توجہ سالانہ امرناتھ یاترا پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہر یاتری یہاں سے محفوظ اور صحیح طریقے سے نکلے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حادثات سے پاک سالانہ یاترا چاہتے ہیں اور بعد میں ہم یہ دیکھنا شروع کریں گے کہ سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ہم کیا کر سکتے ہیں۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ 22 اپریل کو پہلگام حملے اور اس سے پیدا ہونے والی بھارت و پاکستان کشیدگی کے بعد بہت سے ممکنہ سیاحوں نے یہاں سفر کرنے سے گریز کیا ہے۔
عمر عبداللہ نے یہ بھی کہا کہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر جنگ بندی برقرار ہے، حالیہ دنوں میں کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے، رپورٹ آنے کے بعد متاثرہ افراد کو معاوضہ دیا جائے گا۔ دریں اثناء عمر عبداللہ نے مسئلہ کشمیر پر بھارت کا نقطہ نظر پیش کرنے کے لئے متعدد ممالک کا دورہ کرنے والے آل پارٹی وفد کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے یاد کیا کہ اٹل بہاری واجپائی جی کے دور میں 2001ء میں پارلیمنٹ پر حملے کے بعد کئی ممالک میں اسی طرح کے وفود بھیجے گئے تھے، یہ ایک بار پھر ہندوستان کی آواز کو آگے لے جانے کا ایک اچھا موقع ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ نے کے بعد
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم فیصل راٹھور نے منصب کا حلف اٹھا لیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے عہدے کا باقاعدہ حلف اٹھا لیا۔
اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چودھری لطیف اکبر نے حلف لیا، جس کے بعد انہوں نے ایوان کی جانب سے نئے وزیرِاعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
تقریب میں سیاسی اور انتظامی قیادت کی اہم شخصیات شریک ہوئیں، جن میں گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور، ارکان اسمبلی، اعلیٰ سول حکام اور عسکری نمائندے شامل تھے۔
حلف اٹھانے کے بعد اپنی پہلی گفتگو میں فیصل ممتاز راٹھور نے اس ذمہ داری کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے آصف علی زرداری، فریال تالپور اور بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یہ منصب سونپا۔
انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ عوامی مسائل کے حل، سیاسی استحکام اور خطے کی ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔
نومنتخب وزیراعظم نے پاک فوج کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے سپاہیوں کی قربانیاں ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی نے عوام کے ساتھ دوبارہ مضبوط رشتہ قائم کرنے کی ذمہ داری سنبھالی ہے اور اب ان کی حکومت اس سمت میں عملی اقدامات کو ترجیح دے گی۔