دنیا میں قیام امن اورسماجی ومعاشی مسائل کے حل کے لیے سیرت النبیﷺ کو عملی زندگی میں اپنانے کی ضرورت ہے۔فاقی وزیراحسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
منصوبہ بندی اور ترقی کے وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ دنیا میں قیام امن اورسماجی ومعاشی مسائل کے حل کے لیے سیرت النبیﷺ کو عملی زندگی میں اپنانے کی ضرورت ہے۔ لاہور میں سیرت سنٹر کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کےدوران انہوں نے کہاکہ حضوراکرمؑ کی زندگی انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے ۔ ٍ مزید تفصیل رانا افتخاراحمد سے ۔۔۔آوازخاموش۔۔۔۔ منصوبہ بندی اورترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک میں نو سیرت چئیر قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔جن کے قیام کا مقصدلیڈرشپ ،گورننس،انسانی حقوق،سماجی انصاف اورفلاح وبہبود، کاروبار، تجارت ،علم اورتعلیم ،خواتین کے حقوق کا تحفظ،عالمی سطح پر قیام امن،بین المذاہب ہم آہنگی،پائیداربنیادوں پرترقی اورماحولیات سے متعلق مسائل کے حل کے لیے قران وسنت سے رہنمائی لینا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہونے سے نوجوان نسل کو سیرت النبیؑ سے جوڑنے میں مدد ملے گی۔ اجلاس کے بعد وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے سیرت سنٹر لاہور کی عمارت کا دورہ کیا اورعمارت کے مختلف حصے دیکھے اورکہا کہ 9سیرت چیئر کے لیے 9 بہترین سکالرز کو مدعوکرکے ان شعبوں میں تحقیق کی جائے گی اور موجودہ دور کے مسائل کا حل تلاش کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
عالمی موسمیاتی تبدیلیاں دنیا بھر کو متاثر کررہی ہیں،چیئرمین این ڈی ایم اے
چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ عالمی موسمیاتی تبدیلیاں دنیا بھر کو متاثر کررہی ہیں،پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلیوں کےباعث آفات کی زد میں ہے،آنے والے دنوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کی شدت اور نقصانات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے سوات اورژوب میں ہونے والی اموات پر دکھ کااظہار کیا ،انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے کا نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کا قیام وجود میں لایا گیا ہے۔این ای او سی ہنگامی صورتحال سے الرٹ جاری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،این ڈی ایم اے متعلقہ اداروں کو ممکنہ موسمی صورتحال کے حوالے سے پیشگی آگاہ کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ کوششوں، تیاری اور بروقت آگاہی کے ذریعے قدرتی آفات سے بچاؤ ممکن ہے۔عوام سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں۔