علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی درخواست خارج
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کی دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا اور عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی درخواست مسترد کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی درخواست خارج ہو گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کی دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا اور عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی درخواست مسترد کر دی۔ خیال رہے کہ علیمہ خان نے چند روز قبل ہی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی استدعا کی تھی۔
 
 قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی تھی۔ 5 اکتوبر، جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خانم اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں کیلئے درخواستوں پر سماعت جج ارشد جاوید نے کی۔ علیمہ اور عظمیٰ خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، وکلاء نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ عدالت نے 30 مئی تک عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔ 
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اور بیرون ملک جانے کی درخواست علیمہ خان کی حاضری سے استثنی نے علیمہ خان کی عدالت نے
پڑھیں:
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد میں درج کیس کی سماعت ہوئی، جس میں علیمہ خان پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت نے ساتویں مرتبہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ دورانِ سماعت 30 سے زائد بینکوں نے علیمہ خان کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ اس کے علاوہ 5 بینکوں نے علیمہ خان کے اور نمل یونیورسٹی کے ٹرسٹی اکاؤنٹس منجمد نہ کرنے کی رپورٹ جمع کرائی، جس پر عدالت نے 5 بینکوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت کی جانب سے بینکوں کو ٹرسٹی اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔ سماعت کے دوران عدالت میں 7 ملزمان اور تین وکلا پیش ہوئے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔