2025-05-17@20:30:24 GMT
تلاش کی گنتی: 8443
«نے علیمہ خان کی»:
وزیر تعلیم کے مطابق یونیورسٹی سینڈیکیٹ نے الزام ٽابت ہونے پر اسسٹنٹ پروفیسر کو ملازمت سے برخاست کردیا۔ وزیر تعلیم نے معاملہ جلد اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق نمٹانے پر یونیورسٹی انتظامیہ کو شاباش دی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں ہراسگی کیس میں ملوٽ اسسٹنٹ پروفیسر کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا۔ صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن مینا خان آفریدی نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اسسٹنٹ پروفیسر کو ملازم سے برطرف کرنے کا پیغام جاری کیا۔ پیغام کے مطابق اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر کو متاٽرہ طالبہ کی شکایت پر معطل کیا گیا۔ یونیورسٹی کی انکوائری کمیٹی نے تحقیقات مکمل کیں۔ وزیر تعلیم کے مطابق یونیورسٹی سینڈیکیٹ نے الزام ٽابت ہونے پر اسسٹنٹ پروفیسر کو...
پاکستان کے مقبول ترین فوجی ڈراموں سنہرے دن اور الفا براوو چارلی سے شہرت پانے والے کرنل (ریٹائرڈ) قاسم شاہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں دلچسپ روداد سنائی ہے۔ سابق کرنل قاسم شاہ نے بتایا کہ الفا براوو چارلی میں سب سے مشہور ہونے والا کردار گل شیر انھیں کس طرح ملا تھا۔ کرنل قاسم شاہ نے بتایا کہ ہدایتکار شعیب منصور سے دلچسپ مکاملہ ہوا تھا۔ یہ اُن دنوں کی بات ہے جب میں پاکستان ملٹری اکیڈمی (PMA)میں کیڈٹ تھا اور کسی وجہ سے اکیڈمی میں سزا کے طور پر رکا ہوا تھا جب کہ باقی سب کیڈٹس چھٹی پر چلے گئے تھے۔ ریٹائرڈ قاسم شاہ نے مزید بتایا کہ ایک دن کمانڈر صاحب نے بلایا اور کہا کہ شعیب منصور دو دن کے...
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی 2025ء)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو "آرڈر آف زاید" سے نوازا، جو ریاست کا سربراہانِ مملکت کو دیا جانے والا سب سے بڑا سول اعزاز ہے۔ یہ اعزاز صدر ٹرمپ کو دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی ان کی کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا۔(جاری ہے) صدر شیخ محمد بن زاید نے صدر ٹرمپ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ "آرڈر آف زاید" پیش کر کے ہم ان کے ان اقدامات کی قدر کرتے ہیں جن سے امارات اور امریکہ کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید تقویت ملی ہے۔ یہ اعزاز دونوں ممالک...
لاہور میں کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے وفد نے صدر سی پی این ای کی قیادت میں گورنر پنجاب کو پیکا ایکٹ پر تحفظات سے آگاہ کیا، وفد نے پیکا ایکٹ میں ترامیم پر سٹیک ہولڈرز کی مشاورت پر زور دیا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پیکا قانون پر سٹیک ہولڈر کی مشاورت ضروری ہے، پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے وفد نے صدر سی پی این ای کاظم خان کی قیادت میں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ گورنر پنجاب سے ملاقات کرنے والے وفد میں سینئر نائب صدر ایاز خان، صدر فری میڈیا کمیٹی ارشاد عارف، سیکرٹری جنرل...
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیراعظم کی جانب سے بھارتی جارحیت کو اجاگر اور پاکستان کی عالمی سطح پر نمائندگی کرنے کی پیش کش کو قبول کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بھارتی جارحیت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلیے بلاول بھٹو کی قیادت میں سابق وزرائے خارجہ کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ یہ کمیٹی دنیا بھر کے دورے کر کے بھارتی جارحیت، سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف اور تحفظات سے عالمی برادری کو آگاہ کرے گا۔ Post Views: 5
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ہے جس کے دوران انہوں نے آئندہ ہفتے ایران کے دورے کی دعوت قبول کرلی۔جاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر سے گفتگو کے دوران ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنوبی ایشیاء میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششوں، بحران کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ کو خطے میں بھیجنے پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا۔ایرانی صدر کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بتایا کہ بھارت کے بلا اشتعال حملوں میں خواتین، بچوں اور معصوم شہریوں کی شہادت ہوئی ہے، پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں ہے۔...
لندن: برطانوی پارلیمنٹ کی رپورٹ میں پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کی وجہ مقبوضہ کشمیر کو قرار دے دیا اور کہا یہ ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی پر برطانوی پارلیمنٹ کی تحقیقی رپورٹ جاری کردی گئی، تحقیقی رپورٹ 42 صفحات پر مشتمل ہے۔ رپورٹ میں کشیدگی کی وجہ مقبوضہ کشمیر کو قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر دو ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے۔ رپورٹ میں پہلگام میں دہشت گردی سے سیزفائر تک کی تفصیلات بتائی گئی ہے جبکہ رپورٹ میں بھارت اور پاکستان کے ردعمل کام وازنہ پیش کیا گیا ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کے دوطرفہ...
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کی دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا اور عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی درخواست مسترد کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی درخواست خارج ہو گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کی دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا اور عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی درخواست مسترد کر دی۔ خیال رہے کہ علیمہ خان نے چند روز قبل ہی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی استدعا کی تھی۔ قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور...
فلسطینیوں کی جبری منتقلی کی مخالفت کرتے ہیں، سعودی عرب WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز بغداد(آئی پی ایس )سعودی عرب نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے اور فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کی کوشش کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔الجزیرہ کے مطابق عرب لیگ کے بغداد میں ہونے والے اہم اجلاس کے دوران سعودی عرب کے وزیرِ مملکت برائے امورِ خارجہ عادل الجبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ہونے والے جرائم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی توہین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر فلسطینی عوام کی مشکلات کم کرنے...
بھارت نے کھلی شکست کے بعد جنگ بندی کے باوجود پاکستان کے خلاف چو طرفہ محاذ کھولنے کی تیاری شروع کردی ہے۔ ایک ہی دن میں بھارت سے مختلف قسم کی خبریں یہ واضح کر رہی ہیں کہ بھارت ہر محاذ پر اپنے ترکش کے تمام تیر آزمانے پر تُلا ہوا ہے۔ بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مقبوضہ کشمیر میں بادامی باغ کنٹونمنٹ میں بھارتی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘میں دنیا سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا پاکستان جیسی غیرذمہ دار قوم کے ہاتھوں میں موجود ایٹمی ہتھیار محفوظ ہیں؟ میرا ماننا ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کی نگرانی میں لیا جانا...
مکہ کی روحانی فضا، جہاں لاکھوں حجاج کرام فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے جمع ہوتے ہیں، پاکستانی معاونین (حج سپورٹ اسٹاف) اپنی لگن، ایمانداری اور ہمدردانہ خدمات کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کرتے رہے ہیں۔ اگرچہ ان کا بنیادی فرض پاکستانی حجاج کی مدد کرنا ہے، لیکن معاونین مسلسل بین الاقوامی حجاج کی بھی مدد کررہے ہیں۔ حال ہی ایک پاکستانی معاون کو اپنی ڈیوٹی کے دوران ایک مہنگا موبائل فون ملا، جسے اس نے فوراً پاکستان حج مشن کے حوالے کردیا۔ یہ بھی پڑھیں ’پاکستانی عازمینِ حج کے لیے ہم وطن و ہم زبان طبی عملہ کا انتظام کسی نعمت سے کم نہیں‘ مدینہ ڈیپارچر سیل کے انچارج علی گوہر نے مالک کا پتا لگانے...
کارساز حادثے میں باپ، بیٹی ہلاکت کیس کی ملزمہ منشیات کے مقدمے میں ریلیف لینے میں ناکام ہوگئی ہے۔ ملزمہ نتاشا کے خلاف امتناع منشیات کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ہوئی، عدالت نے ملزمہ کی بریت کی درخواست مسترد کردی، ملزمہ کے خلاف تھانہ بہادر آباد میں مقدمہ درج ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’امیر نے تو انصاف خرید لیا غریب کیا کرے؟‘، کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا کی رہائی پر صارفین برہم یاد رہے کہ کراچی کے کار ساز ٹریفک حادثہ کیس کی مرکزی ملزمہ نتاشا کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے بری کردیا تھا، متوفین کے اہلخانہ کی جانب سے صلح نامے کے بعد ملزمہ کو بری کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ...
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے صدر مملکت کو بلوچستان کی مجموعی انتظامی صورتحال، امن و امان کے امور اور صوبے کو درپیش چیلنجز سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے صدر مملکت کو بلوچستان کی مجموعی انتظامی صورتحال، امن و امان کے امور اور صوبے کو درپیش چیلنجز سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے صدر مملکت کو بتایا کہ بلوچستان میں گورننس کو بہتر بنانے، عوامی خدمات کی فراہمی اور سکیورٹی کے قیام کے لیے قابل عمل حکمت عملی کے تحت ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں، تاکہ عام آدمی کی بہتری...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی ، ملاقات صوبے کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی اقدامات اور امن و امان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہفتہ کو یہاں ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے صدر مملکت کو بلوچستان کی مجموعی انتظامی صورتحال، امن و امان کے امور اور صوبے کو درپیش چیلنجز سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت کو بتایا کہ بلوچستان میں گورننس کو بہتر بنانے، عوامی خدمات کی فراہمی اور سکیورٹی کے قیام کے لئے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے خط پر وزیر اعظم شہباز شریف نے فوری ایکشن لیتے ہوئے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس ضمن میں حکومت نے ذیشان نذیر باجر کو نیا ڈرگ کنٹرولر مقرر کر دیا ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے خط پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فوری ایکشن لیتے ہوئے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے حکومت نے ذیشان نذیر باجر کو نیا ڈرگ کنٹرولر ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذیشان نذیر باجر اس سے قبل ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈریپ کے طور پر خدمات...
کوئٹہ (نیوز ڈیسک) تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے نئی خبر آگئی، پنجاب کے بعد ایک اور صوبے کی شیڈول کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بعد ایک اور صوبے نے اسکولوں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات 2025 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک باضابطہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے گرم علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات آج یعنی 17 مئی سے شروع ہوگئیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ موسم گرما کی چھٹیاں 31 جولائی کو ختم ہوں گی، تمام اسکول یکم اگست (جمعہ) کو دوبارہ کھلیں گے۔ یاد رہے پنجاب حکومت نے یکم جون 2025 سے شروع ہونے والی تعطیلات...
لاہور(نیوز ڈیسک) حکومت نے رقم لینے کے باوجود 67 ہزار عازمین کا نام حج میں نہیں ڈالا، جس کے باعث عازمین کے حج کی سعادت سے محروم رہ جانے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے 67 ہزار عازمین کا حج کی ادائیگی سے محروم رہنے کا خدشہ ہے، حکومت نے رقم لینے کے باوجود 67 ہزار عازمین کا نام حج میں نہیں ڈالا۔ ذرائع نے بتایا کہ سعودی حکومت کو بروقت رقم ادائیگی نہ ہونے پر حج کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ لاہور چیمبر کے ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر میاں عامر نے حکومت سےنوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر67 ہزار عازمین کے حج کی ادائیگی کا بندوبست کرائے۔ خیال...
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی جارحیت کے سبب حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے التواء کا شکار ہونے والی لیگ کا دوبارہ آغاز راول پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے ہو رہا ہے۔ پشاور زلمی: محمد حارث (وکٹ کیپر)،صائم ایوب، بابر عظم(کپتان)، ٹوم کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، میکس بریانٹ، معاذ صداقت، لیوک ووڈ، احمد دانیال، عارف یعقوب، علی رضا کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر(کپتان)، بین میکڈرموٹ، جیمز ونس، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ۔
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 17 مئی 2025ء ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اپنا کماؤ اپنا کھاؤ کے تحت 61 ارب روپے قرض دینے کی تاریخ رقم کر دی۔ صرف 3 ماہ میں ایک لاکھ7 ہزار سے زائد افراد کو 61 ارب روپے کے لون جاری کئے گئے، پنجاب میں پہلی مرتبہ 90 روز میں 57913 نئے کاروبار شروع ہونے کا ریکارڈ بن گیا، نئے کاروبار شروع کرنے کیلئے 23ارب 91کروڑ روپے کے قرض جاری کئے گئے۔ پہلی مرتبہ 6753 خواتین نے کاروبار چلانے کیلئے3 ارب 42کروڑ روپے کے لون لے لئے ہیں - وزیراعلی مریم نواز شریف نے آسان کاروبار فنانس اورکارڈلون کیلئے زیر غور درخواستوں کا پراسیس جلد مکمل کرنے کا...
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2025ء)علیمہ خان کی بیرون ملک روانگی کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔دورانِ سماعت عدالت نے کہا کہ علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق درخواست پر فیصلہ تھوڑی دیر میں کردیں گے۔(جاری ہے) اس موقع پر سرکاری پراسیکیوٹر کی جانب سے بیرون ملک جانے کی درخواست کی مخالفت کی گئی۔پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فنڈ ریزنگ جاری ہے، علیمہ خان کا اس میں...

وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات صوبے کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی اقدامات اور امن و امان پر تفصیلی تبادلہ خیال
اسلام آباد /کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2025ء) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہفتہ کو یہاں ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیراعلی نے صدر مملکت کو بلوچستان کی مجموعی انتظامی صورتحال، امن و امان کے امور اور صوبے کو درپیش چیلنجز سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت کو بتایا کہ بلوچستان میں گورننس کو بہتر بنانے، عوامی خدمات کی فراہمی اور سیکیورٹی کے قیام کے لیے قابل عمل حکمت عملی کے تحت ٹھوس اقدامات کئے جاررہے ہیں تاکہ عام آدمی کی بہتری کیلئے حکومتی پالیسیوں اور امور کو نتیجہ خیز بنایا جاسکے اور بہتر سروس ڈلیوری کے...
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی ملاقات ہوئی، جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی اقدامات اور امن و امان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر صدر مملکت کو بلوچستان کی مجموعی انتظامی صورتحال، امن و امان کے امور اور صوبے کو درپیش چیلنجز سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔ بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ بلوچستان میں گورننس کو بہتر بنانے، عوامی خدمات کی فراہمی اور سیکیورٹی کے قیام کے لیے قابل عمل حکمت عملی کے تحت ٹھوس اقدامات کئے جاررہے...

وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی ملاقات،باہمی تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی۔ وزارت داخلہ آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں پاکستان برطانیہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی طرح کھڑا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے اپسکیل پروگرام کے تحت خصوصی تعاون پر برطانوی حکومت کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اپسکیل پروگرام منظم جرائم کی روک تھام میں...
اسلام آباد:ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے خط پر وزیر اعظم شہباز شریف نے فوری ایکشن لیتے ہوئے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس ضمن میں حکومت نے ذیشان نذیر باجر کو نیا ڈرگ کنٹرولر مقرر کر دیا ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے خط پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فوری ایکشن لیتے ہوئے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے حکومت نے ذیشان نذیر باجر کو نیا ڈرگ کنٹرولر ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذیشان نذیر باجر اس سے قبل ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈریپ کے طور پر خدمات...
کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ منشا پاشا نے کہا ہے کہ دوسری شادی کے بعد ہر وقت ان کی شوہر سے علیحدگی کی افواہیں رہتی ہیں، چند دن قبل بھی ایسی افواہیں پھیلیں کہ ہم دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔ منشا پاشا نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ پروگرام کے دوران انہوں نے اپنے خاندان، بچپن اور پہلی شادی پر بھی بات کی اور بتایا کہ ان کی پیدائش سندھ کے شہر حیدرآباد میں ہوئی، انہوں نے ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی۔ اداکارہ نے پروگرام کے دوران یہ بھی انکشاف کیا کہ عدنان صدیقی انہیں شوبز میں لائے تھے جب کہ انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا...

صدرِ مملکت کا گوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ، آپریشن بنیان المرصوص کی کامیاب تکمیل پر افواجِ پاکستان کو مبارکباد
سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے گوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ کیا، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔ گوجرانوالہ چھاؤنی آمد پر صدرِ آصف علی زرداری اور محسن نقوی کو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خوش آمدید کہا ۔ صدرِ مملکت نے معرکہ حق آپریشن میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے بلا اشتعال جارحیت کے خلاف پاک فوج کی جرات و استقامت کی تعریف کی۔ آصف علی زرداری نے شہداء کو خراجِ عقیدت، قربانی کو قومی فخر قرار دیا ۔ بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا صدرِ مملکت نے اس موقع پر کہا کہ قوم کے سپوت...
راولپنڈی:انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی جانب سے مقدمات میں حاضری سے استثنا اور بیرون ملک جانے کی درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی۔ دورانِ سماعت علیمہ خان کی جانب سے ان کے وکلا فیصل ملک اور علی بخاری نے دلائل دیے جب کہ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے درخواست کی مخالفت میں دلائل دیتے ہوئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے متعلق درخواست خارج کرنے کی استدعا کی۔ پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ فنڈ ریزنگ جاری ہے، علیمہ...
اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء نے یکساں قومی نصاب سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور اس حوالے سے جاری جدوجہد کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی رو سے کسی بھی شخص کو اسکے عقائد کیخلاف مواد نہیں پڑھایا جا سکتا ہے۔ 1975ء کا نصاب تعلیم مناسب اور متفقہ تھا، جسکی بحالی چاہتے ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ نصاب ترتیب دینے والے اداروں میں اہل تشیع کے نمائندے بھی رکھے جائیں، تاکہ کسی بھی اختلاف کو بروقت اور متفقہ لائحہ عمل سے حل کیا جا سکے۔ متعلقہ فائیلیںعلامہ مقصود علی ڈومکی کا تعلق صوبہ سندھ اور بلوچستان کے سنگم پر...
جکارتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی بین الپارلیمانی سفارتی محاذ پر ایک اور بڑی کامیابی،اسلامی ملکوں کی پارلیمانی تنظیم نے بھارت کے خلاف 3قراردادیں منظور کر لیں۔نجی ٹی وی سما کے مطابق مسلم ممالک کی پارلیمان کا 19واں اجلاس انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں اختتام پذیرہوگیا،اجلاس کے دوران بھارت کے خلاف تین اہم قراردادیں منظور کی گئیں۔پہلی قرارداد میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم،بالخصوص خواتین و بچوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔دوسری قرارداد بھارت میں مسلمانوں کی مذہبی و ثقافتی عمارتوں کی بے حرمتی کے خلاف تھی۔تیسری قرارداد میں مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے پر زور دیا گیا۔پاکستانی وفد نے بھارتی فسطائیت اور ریاستی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) ’’اپنا کما اپنا کھا‘‘ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے تاریخ رقم کر دی۔ گزشتہ 3ماہ میں 1لاکھ7ہزار سے زائد افراد کو 61 ارب روپے کے قرض جاری کئے گئے۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ 90روز میں 57913نئے کاروبار شروع ہونے کا ریکارڈ بن گیا۔ نئے کاروبار شروع کرنے کیلئے 23ارب 91کروڑ روپے کے قرض جاری کئے گئے-پہلی مرتبہ 6753 خواتین نے کاروبار چلانے کیلئے3 ارب 42کروڑ روپے کے قرض لئے ہیں ۔ وزیراعلی نے آسان کاروبار فنانس اورکارڈلون کیلئے زیر غور درخواستوں کا پراسیس جلد مکمل کرنے کا حکم دیاہے-وزیراعلی کی ہدایت پر آسان کاروبار کارڈ اب واٹس ایپ کے ذریعے بھی ایکٹیو کیا جا سکے گا- انہوں نے ایکسپورٹ...

دنیا میں قیام امن اورسماجی ومعاشی مسائل کے حل کے لیے سیرت النبیﷺ کو عملی زندگی میں اپنانے کی ضرورت ہے۔فاقی وزیراحسن اقبال
منصوبہ بندی اور ترقی کے وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ دنیا میں قیام امن اورسماجی ومعاشی مسائل کے حل کے لیے سیرت النبیﷺ کو عملی زندگی میں اپنانے کی ضرورت ہے۔ لاہور میں سیرت سنٹر کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کےدوران انہوں نے کہاکہ حضوراکرمؑ کی زندگی انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے ۔ ٍ مزید تفصیل رانا افتخاراحمد سے ۔۔۔آوازخاموش۔۔۔۔ منصوبہ بندی اورترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک میں نو سیرت چئیر قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔جن کے قیام کا مقصدلیڈرشپ ،گورننس،انسانی حقوق،سماجی انصاف اورفلاح وبہبود، کاروبار، تجارت ،علم اورتعلیم ،خواتین کے حقوق کا تحفظ،عالمی سطح پر قیام امن،بین المذاہب ہم آہنگی،پائیداربنیادوں پرترقی...

دنیا میں قیام امن اور سماجی و معاشی مسائل کے حل کے لیے سیرت النبی ﷺ کو عملی زندگی میں اپنانا وقت کی ضرورت ہے۔ احسن اقبال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دنیا میں قیام امن اور سماجی و معاشی مسائل کے حل کے لیے سیرت النبی ﷺ کو عملی زندگی میں اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وہ لاہور میں سیرت سنٹر کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔احسن اقبال نے کہا کہ حضور اکرم ﷺکی زندگی پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے اور ان کی سیرت پر عمل کر کے موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک بھر میں سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں تحقیق اور تعلیم...
ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پانچ اکتوبر اور آٹھ فروری کو جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے تین مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ، شبیر گجر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعہ16 مئی , 2025 عدالت نے سلمان اکرم راجہ، شبیر گجر کی عبوری ضمانت کنفرم کردی۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ تھانہ اسلام پورہ کے مقدمے میں سلمان اکرم راجہ سمیت سات ملزمان قصوروار ہیں۔ اسی طرح انسداد دہشت گردی عدالت نے پانچ اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں بانی پی...
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ لیویز فورس کے جوانوں نے فرض کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر شجاعت و بہادری کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان کے ضلع خضدار لیویز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کارروائیاں امن کو تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش ہیں۔ لیویز فورس کے جوانوں نے فرض کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر شجاعت و بہادری کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دشمنوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ بلوچستان حکومت شہداء کے خاندانوں کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے...
پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر 45 برس کے ہوگئے۔ موسیقی، فلم اور ماڈلنگ کے میدان میں بہترین صلاحیتوں سے پہچانے جانے والے علی ظفر نے زندگی کی 45 بہاریں دیکھ لیں۔ 18 مئی 1980 کو لاہور میں پیدا ہونے والے علی ظفر نے فنی سفر کا آغاز فلم "شرارت" کے لیے گیت گا کر کیا، جس کی ہدایتکاری ثمینہ پیرزادہ نے کی تھی۔ 2003 میں ان کا پہلا میوزک البم "حقہ پانی" ریلیز ہوا، جس کا گانا "چھنو" انہیں شہرت کی بلندیوں پر لے گیا۔ ان کی آواز میں کشش اور گہرائی نے انہیں موسیقی کے میدان میں ایک منفرد مقام دلایا۔ علی ظفر نے نہ صرف رومانوی گیت گائے بلکہ حمدیہ کلام بھی پیش کیے...

پاک بھارت جنگ میں بہادر افواج نے پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ سرزمین وطن کا دفاع کیا،پارلیمنٹ نے بھی نہایت مثبت اور توانا کردار اداکیا، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی سینٹر عرفان صدیقی سے گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں ہماری بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت اور بھرپور عزم سے سرزمین وطن کا دفاع کیا، اس حوالے سے پاکستان کی پارلیمنٹ نے بھی نہایت مثبت اور توانا کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نےسینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج رائیونڈ میں ان سے ملاقات کی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ قومی سلامتی کے لیے ہر قسم کی سیاسی تقسیم...
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2025ء ) متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی 32 سے زائد ممالک میں بغیر ویزہ انٹری کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق افریقہ، اوشیانا اور ایشیاء کے بعض ممالک کو غیرملکیوں کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ کھلے ممالک میں شمار کیا گیا ہے کیوں کہ یہ دوسرے تمام ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزہ کے داخلے کی اجازت دیتے ہیں، عالمی رہائش اور شہریت کے سرمایہ کاری پروگرام فراہم کرنے والی فرم Henley & Partners کا کہنا ہے کہ افریقہ کے آٹھ ممالک، اوشیانا کے تین اور ایشیا کا ایک ملک دنیا کے سب سے زیادہ کھلے ممالک میں شامل ہیں جو تقریباً 198 ممالک کو بغیر ویزہ کے...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں متناز ع بیان دینے والی پارٹی راہنما کنول شوذب اورپاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے درمیان مختصر گفتگو ہوئی کنول شوذب نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا علیمہ آپا میں نے آپ سے بات کرنی ہے، جس پر علیمہ خان نے کہا کہ بس چھوڑو، ٹھیک ہے جو تم نے کہا، ہمارے خلاف اور بہت سارے لوگ بات کرتے ہیں، ہمیں اب عادت ہوگئی ہے ایسے الزمات کی.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق کنول شوذب نے کہا کہ میں آپ سے اسی سلسلے میں بات کرنا چاہتی ہوںجس پر علیمہ خان نے کہا کہ...
معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی شاندار فتح اور اختتام پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے راحت فتح علی خان کی آواز میں ملی نغمہ جاری کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق لہو کو گرما دینا والا نغمہ حفاظت تیری ہم کریں گے وطن تیری زمین کی قسم تیرے آسمان کی قسم، نغمے کے بول پاکستان کا مطلب کیا لَا الٰہ الالٰہ محمدر رَسُول اللّٰہ ریاست طیبہ کی ترجمانی کرتے ہیں۔ ملی نغمہ کے دل مو لینے والے سُر ہر پاکستانی کی آواز ہیں، نغمہ کے بول دشمنوں کے دل پر ہیبت طاری کر دیتے ہیں۔ نغمہ میں اس وطن کی حفاظت اپنی جانوں سے بھی بڑھ کر کرنے کا عزم کیا...
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔پانچ اکتوبر ، جلائو گھیرا ئوکے دو مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں کیلئے درخواستوں پر سماعت جج ارشد جاوید نے کی۔علیمہ اور عظمیٰ خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، وکلا نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔عدالت نے 30 مئی تک عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی صمند چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت، حکومت امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرے گی،میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خضدار میں صمند چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری بیان میں کیا۔انہوں نے افسوسناک واقعے کو امن کو تباہ کرنے کی ایک گھناؤنی سازش قرار دیا ۔(جاری ہے) وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لیویز فورس کے بہادر جوانوں نے فرض کی راہ میں اپنی جانیں قربان کر کے شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی ۔ انہوں نے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی...
—فائل فوٹو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں علیمہ خان اپنے وکلاء علی بخاری اور فیصل ملک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔دورانِ سماعت وکیل صفائی نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار کا نام پرووژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری کیا ہے، درخواست گزار صرف 3 ہفتوں کے لیے حاضری سے استثنیٰ چاہتی ہیں، انڈر ٹیکنگ دینے کے لیے تیار ہیں، درخواست گزار مقررہ وقت میں عدالت سے رجوع کریں گی، ٹرائل شروع ہی نہیں ہوا درخواست گزار کی ذاتی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں آسان کاروبار فنانس اورکاروبار کارڈ کے لیے زیرِ غور درخواستوں کا پراسیس جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ چیف منسٹر آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت 3 ہزار 10 افراد کو 18 ارب روپے کا قرضہ جاری کردیا گیا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹرانسپورٹیشن کاروبار کےلیے ایک ہزار 312 افراد نے 3 ارب 91 کروڑ روپے کا قرضہ حاصل کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے پیکیج کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب گندم پیکیج کے حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت نے کہا...
مشیرِ اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف---فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سرکاری دفاتر، کالونی اور دیگر مقامات پر درخت لگانے کی ہدایت کی ہے۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے بتایا کہ پھلدار درختوں کی کمی کے باعث نایاب پرندے خیبر پختونخوا چھوڑ چکے ہیں۔مشیرِ اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے انتظامی سیکریٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ اگر دلوں میں نفرتیں ہیں تو جرگہ بےکار ہوگا، بیرسٹر سیف مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اگر دلوں میں نفرتیں ہیں تو جرگہ بے کار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلبل، مینا، ہُدہُد اور دیگر مقامی پرندوں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری نے آج “معرکہ حق” آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے جوانوں کے اہلِ خانہ سے خصوصی ملاقات کی۔ انہوں نے شہیدوں کے لواحقین کے ساتھ گہرے دکھ اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شہیدوں کی بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ قوم کے نام اپنے پیغام میں بیرسٹر دانیال نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا، یہ جوان پاکستان کی سلامتی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کی سنہری تاریخ کا حصہ بن گئے ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کے احسان ہم پر ہمیشہ رہیں گے۔ یومِ تشکر کے موقع پر پوری قوم اپنے شہداء کے سامنے...
اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کابینہ 16 اراکین پر مشتمل ہے اور 5 معاون خصوصی ہیں۔ کابینہ میں 7 وزرا کا تعلق لاہور سے جبکہ باقی 9 وزرا کا تعلق پنجاب کے دوسرے اضلاع سے ہے۔ مسلم لیگ ن کے پنجاب اسمبلی میں 205 ایم پی ایز ہیں۔ لیگی ایم پی ایز نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا پنجاب اسمبلی کے اندر 60 سے 70 کے قریب ایم پی ایز ایسے ہیں جو مریم نواز کی طرز حکمرانی سے کافی پریشان ہیں۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے 5 ایم پی ایز بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نالاں نظر آتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: مسلم لیگ ن کو ملنے والی گنجائش سے پیپلزپارٹی نالاں، ’ہمیں...
پہلگام حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر جعلی سرچ آپریشنز اور جھوٹے انکاؤنٹرز کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ کشمیری ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلگام میں مبینہ حملے کو بنیاد بنا کر بھارتی فورسز نے بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کی ہیں، جنہیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بھارتی فورسز نے 40 سے زائد گھروں پر چھاپے مارے اور 25 سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ دوسری جانب دی اکنامک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ تین دنوں میں 60 سے زائد کشمیری شہریوں کو مختلف کارروائیوں کے دوران حراست میں...
امریکی ذرائع ابلاغ نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے جس کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ غزہ کے ایک ملین (10 لاکھ) فلسطینیوں کو مستقل طور پر لیبیا منتقل کرنے کی ایک خفیہ منصوبہ بندی پر کام کرتی رہی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس مقصد کےلیے امریکا نے لیبیا کی قیادت کے ساتھ غیرعلانیہ مشاورت بھی کی تھی۔ اس منصوبے کے تحت فلسطینیوں کو لیبیا میں آباد کرنے کی تجویز دی گئی تھی، جس کے بدلے میں ٹرمپ حکومت لیبیا کے ان اربوں ڈالر کے اثاثے بحال کرنے پر آمادہ تھی، جو کئی برس قبل منجمد کیے گئے تھے۔ یہ رقم ایک دہائی سے امریکی مالیاتی کنٹرول میں ہے، اور اس کی بحالی...
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت 5 اکتوبر کے احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں 30 مئی تک توسیع کردی۔ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت کی درخواستوں پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرلی۔ Post Views: 4
امریکا نے 10لاکھ فلسطینیوں کی لیبیا منتقلی کا منصوبہ بنایا ہے، امریکی میڈیا نے سابق امریکی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ امریکا نے فلسطینیوں کی آباد کاری پر لیبیا کی قیادت سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ بدلے میں ایک دہائی قبل منجمد کیے گئے لیبیا کے اربوں ڈالر بحال ہوں گے۔ ادھر اسرائیل فلسطین دو ریاستی حل پر 17 تا 20 جون یو این ہیڈ کوارٹرز میں فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ صدارت میں کانفرنس ہوگی۔ فرانسیسی صدر میکرون کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی بحران ناقابل قبول ہے، وہ جلد نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کریں گے۔ Post Views: 1
بیماری کی روک تھام کیلئے 1 ارب 21 کروڑ روپے مختص ، اینٹی ملیریا اسپرے پر تشویش منظور شدہ کیمیکلز کے بجائے ناکارہ مادے کا استعمال ،ڈبلیو ایچ او اُصول کی خلاف ورزی انسداد ملیریا پروگرام کیلئے1.21 ارب روپے مختص کرنے کے باوجود، سندھ حکومت بیماری کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق صرف چار ماہ کے دوران صوبے بھر میں ملیریا کے 28,800 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو انسداد ملیریا 25-2024 کے اس پروگرام کے موثر ہونے پر سنگین سوالات اٹھاتے ہیں۔سندھ کے کئی علاقوں بشمول سکھر، لاڑکانہ اور خیرپور کو مچھروں پر قابو پانے کیلئے خاطر خواہ فنڈز موصول ہوئے، تاہم حکام نے خاص طور پر دیہی علاقوں میں، مناسب فیومیگیشن مہم...
’اور تو اور عورتوں کی آوازیں اور ان کا وزن بھی پردہ نشیں تھا۔ یعنی کوئی بی بی اس زور سے نہیں بولتی تھی کہ اس کی آواز مردانے میں جائے اور جب کوئی عورت پالکی میں سوار ہوتی تھی تو پتھر کا ٹکڑا یا سل پالکی میں رکھ دیا جاتا تھا کہ کہاروں کو اس کے اصل جسم کا اندازہ نہ ہو سکے اور بیبیاں تو بیبیاں مامائیں، اصیلیں اور لونڈیاں تک پردے کی پابند تھیں۔ زنانے میں آنے والے دس، گیارہ برس کے بچوں سے پردہ کیاجاتا تھا اور مشکوک چال چلن کی عورتوں سے بھی پردہ کیا جاتا تھا۔کسی عورت کی مجال نہیں تھی کہ وہ بزرگوں کے سامنے اپنے بچے کو گود لے لے۔ زنان خانے...
CHISHTIAN: تھانہ ڈاہرانوالہ کی حدود میں دو اوباشوں نے نابالغ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس کا مقدمہ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دو اوباشوں نے دودھ فروش کی دوکان پر مزدوری کرنے والے نابالغ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم حسن مجید دو ماہ قبل نابالغ بچے کو ورغلا پھسلا کر خالی دوکان میں لے گیا اور مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم اکثر اوقات بچے کو ورغلا پھسلا کر بدفعلی کرتا رہا، ایک دن ملزم اکبر علی نے متاثرہ بچے کے ساتھ زیادتی کرتے حسن مجید کو...
احسن اقبال—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرِ صدارت ہونے والے سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کے اجلاس میں سیلاب و موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی قومی حکمتِ عملی کی منظوری دے دی گئی۔اعلامیے کے مطابق سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 10 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے، سی ڈی ڈبلیو پی نے 15.9 ارب روپے کے 5 منصوبے منظور کر لیے۔127.1 ارب روپے کے 5 بڑے منصوبے ایکنک کو ارسال کر دیے گئے، تعلیم، ماحولیات، آئی ٹی، ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں کے منصوبے زیرِ غور آئے، اجلاس میں نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے اکیڈمک بلاکس کی تعمیر کی منظوری بھی دے دی گئی۔اعلامیے کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)...
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کھیلوں کے شعبے میں پاکستان کے اندر یا عالمی سطح پر نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے ہزاروں روپے نقد انعام کی رقم بڑھا کر ایک ملین تا 20 ملین کر دی گئی ہے اور حکومت باصلاحیت کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کو نقد انعامات دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیروزیراعظم بین الصوبائی رابطہ رانا ثنااللہ نے 32 کھلاڑیوں اور کوچز میں دو کروڑ 7 لاکھ سے زائد کے نقد انعامات تقسیم کیے۔ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ اولمپیکس میں ارشد ندیم کی...

پاکستان ناقابل تسخیر، دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ پاکستان باوقار اور ناقابل تسخیر ملک ہے۔ ریاست پاکستان اپنی آزادی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی۔ اگر کسی نے مادرِ وطن کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو وہ آنکھ نکال دی جائے گی۔ پاکستان نے بارہا ثابت کیا ہے کہ وہ نہ صرف امن کا خواہاں ہے بلکہ ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے نے جمعہ کے روز یوم تشکر کی مناسبت سے منعقدہ عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں صوبائی وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز، اراکین اسمبلی، اعلیٰ سول...
چیئرمین پیپلزپارٹی اور برطانوی وزیرخارجہ کی ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی سمیت دوطرفہ تجارتی، سماجی اور ثقافتی تعلقات پر گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں کے درمیان پاک بھارت حالیہ کشیدگی سمیت دوطرفہ تجارتی، سماجی اور ثقافتی تعلقات پر گفتگو کی گئی۔ بلاول بھٹو اور ڈیوڈ لیمی کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں اضافے اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ برطانوی اور پاکستانی دونوں راہنمائوں نے خطے کی صورتحال پر بات چیت کی ہے جبکہ پاکستانی وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کو بھارت کے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزی کے بارے میں آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ کو پاکستان میں خوش آمدید کہا، ملاقات میں پاک بھارت جنگ بندی سمیت علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ دونوں راہنمائوں نے خطے کی صورتحال پر بات چیت کی ہے جبکہ اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ کو بھارت...
اپنے جاری بیان میں علامہ علی حسنین حسینی نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان سعودی حکومت سے رابطہ کرکے علامہ غلام حسنین وجدانی کی واپسی کو یقینی بنائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی رہنماء و امام جمعہ کوئٹہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ اتحاد بین المسلمین کے داعی اور جید عالم دین علامہ غلام حسنین وجدانی کی عمرے کے بعد گرفتاری باعث تشویش ہے۔ سفارتی سطح پر مسائل حل کرتے ہوئے علامہ وجدانی کو جلد از جلد بازیاب کروا کر پاکستان روانہ کیا جائے۔ اپنے جاری بیان میں علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ علامہ غلام حسنین وجدانی امام جمعہ کوئٹہ اور کوئٹہ میں اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے والے جید عالم...
فوربز میگزین نے 2025 کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ہے، جس کے مطابق سعودی کلب النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے لگاتار تیسری مرتبہ دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنیوالے اتھلیٹ بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رونالڈو نے اس سال 27.5 کروڑ ڈالر (تقریباً 77 ارب پاکستانی روپے) کمائے، جو گزشتہ برس کے مقابلے 1.5 کروڑ ڈالر زیادہ ہیں۔ اس فہرست میں رونالڈو کے مقابلے ارجنٹینا کو ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی 5ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ کمائی میں کریم بینزیما کا 8واں نمبر ہے۔ واضح رہے کہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی کمائی کا بڑا ذریعہ النصر فٹبال کلب ہے جبکہ سوشل...

وطن عزیز پر جانیں نچھاور کرنیوالے شہدا ءکو سلام، جنگ جیت لی لیکن امن چاہتے ہیں: وزیر اعظم کا ’’یوم تشکر ‘‘ کی مرکزی تقریب سے خطاب
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے’’ یوم تشکر ‘‘کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ وطن عزیز پر جانیں نچھاور کرنے والے شہدا ءکو سلام پیش کرتے ہیں۔ آج کا دن تشکر کا ہے، یہ دن صدیوں بعد کسی کسی کو ملتا ہے۔جنگ جیت لی لیکن امن چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مونومنٹ پر’’ یوم تشکر‘‘ کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سمیت تینوں سروسز چیفس بھی شریک ہوئے۔تقریب میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر وزراء بھی شریک تھے۔تقریب میں...
قومی اسمبلی میں کم عمر بچوں کی شادیوں پر پابندی سے متعلق بل بتایا گیا کہ کمسن لڑکی سے شادی پر کم سے کم 2 سال اور زیادہ سے زیادہ 3 سال قید بامشقت ہوگی، کمسن لڑکی سے شادی پر جرمانہ بھی ہوگا، کم عمر بچوں کی رضامندی یا بغیر رضامندی شادی کے نتیجے میں مباشرت نابالغ فرد سے زیادتی سمجھی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں کم عمر بچوں کی شادیوں پر پابندی سے متعلق بل منظور کرلیا۔ ایوان نے 18 سال سے کم عمر بچوں کے نکاح کا اندراج قانونی جرم قرار دے دیا جبکہ بل کے متن کے مطابق نکاح رجسٹرار کم عمر بچوں کی شادی کا اندارج نہ کرنے کے پابند ہوں گے، نکاح پڑھانے...
سٹی 42 : چائلڈ میرج پر مکمل پابندی کے لیے نیا قانون متعارف کروادیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سے منظور شدہ بل میں 18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی غیر قانونی قرار دی گئی ہے ۔ قومی اسمبلی میں منظور شُدہ بل کے مطابق نکاح رجسٹرار کو 18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی رجسٹر کرنے سے روک دیا گیا، نکاح سے قبل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے، خلاف ورزی پر نکاح رجسٹرار کو ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے۔ 18 سال سے زائد عمر کا مرد اگر بچے سے شادی کرے گا تو کم از کم دو سال قید ہوگی، چائلڈ میرج کی بنیاد پر ہونے...
ہیٹی کی ایک خاتون نے ایک کرمنل گینگ کے ہاتھوں اپنے خاندان والوں کی ہلاکت کا بدلہ لیتے ہوئے اس گروہ کے 40 ارکان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’چیز از فنٹاسٹک‘، اضافی پنیر نہ ملنے پر مہمان نے شادی ہال میں بس گھسیڑ دی مقامی میڈیا کے مطابق ہیٹی طویل عرصے سے پرتشدد جرائم کا گڑھ بنا ہوا ہے اور گینگز کے ہاتھوں بہت سے خاندانوں کو ان بے رحم مجرموں کے ہاتھوں سانحات کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن دوسروں کے برعکس مذکورہ خاتون نے اپنے پیاروں کے قتل کا بدلہ لے لیا۔ ہیٹی کے دارالحکومت شہر پورٹ او پرنس کے کنسکوف ڈسٹرکٹ میں ایک خاتون اخبارات کی سرخیوں کا حصہ بن گئیں جنہوں...
سٹی 42 : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات ہوئی ، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈلیمی پاکستان کے دورے پر ہیں، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے بعد ڈیوڈ لیمی نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں پر پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک برطانیہ دوطرفہ تجارتی، سماجی اور ثقافتی تعلقات میں اضافے اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعہ16 مئی , 2025
راولپنڈی: تھانہ وارث خان کے علاقے میں دم کرکے بیماریاں دور کرنے اور جنات نکالنے کے نام پر خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والے جعلی پیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ راولپنڈی کے تھانہ وارث خان میں خاتون کی مدعیت میں علاج کے نام پر خاتون سے نازیبا حرکات کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر پیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ درخواست گزار خاتون نے مقدمے میں بتایا کہ مرگی کی مریضہ ہوں، کافی علاج کرایا ٹھیک نہیں ہوئی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر پیر خرم کی ویڈیو دیکھی جو دم درود سے علاج کرتا ہے اور لوگ علاج کے لیے ان کے پاس آتے ہیں۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اپنے...
جعلی اور غیر معیاری ادویات کے کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا، وزیر صحت نے کہا انسانی جانوں کو لاحق خطرہ اور عوامی اعتماد کو نقصان ناقابلِ قبول ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت وزارت صحت میں ایک اہم بین الصوبائی وزارتی اجلاس منعقد ہو ، اجلاس میں تمام صوبوں کے صوبائی وزرائے صحت اور چیف ایگزیکٹو آفیسر DRP شریک اور دیگر نمایندے بھی شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر وزیر صحت سندھ عزرا افضل پیچوہو اور آزاد کشمیر کی ہیلتھ منسٹر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خاتمے کیلیے جاری اقدامات اور کوششوں کا جائزہ لیا گیا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی جس دوران جنوبی ایشیا میں حالیہ پیشرفت بالخصوص پاک بھارت جنگ بندی کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے سیکرٹری خارجہ لیمی کا پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر پرتپاک استقبال کیا اور برطانوی سیکرٹری خارجہ کو بھارت کے بلااشتعال اور جنگجوانہ اقدامات سے آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملکی خودمختاری،بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹرکی خلاف ورزی ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔ بھارت نے 38 روہنگیا مہاجرین کو سمندر میں پھینک دیا اسحاق ڈار...
استغاثہ کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ ملزمان کو دہشتگردی ایکٹ میں بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ملزمان میں عبد الحسیب، محمد فاروق غزالی اور ابوبکر شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی کے مقدمہ قتل کیس میں ماتحت عدالت کے فیصلے کیخلاف سزا یافتہ ملزمان کی اپیل کی سماعت جون کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔ جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی کے مقدمہ قتل کیس میں ماتحت عدالت کے فیصلے کیخلاف سزا یافتہ ملزمان کی اپیل کی سماعت ہوئی۔ ملزم ابوبکر اور محمد فاروق غزالی کے وکیل عماد غفار ایڈووکیٹ نے وکالت...
بیجنگ : ” بیلٹ اینڈ روڈ” بین الاقوامی تعاون پر اعلیٰ سطح فورم کی مشاورتی کمیٹی کا 2025 کےلیے اجلاس چین کے صوبہ زےجیانگ کے شہرننگ بو میں منعقد ہوا۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ ” بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو نے عالمی ترقی میں استحکام پیدا کیا ہے اور یہ عالمی اقتصادی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے لیے ایک اہم موقع ہے۔ موجودہ صورتحال میں، ” بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کے ساتھ مشترک تعمیر کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھانا ضروری ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے نائب وزیر ما چھاؤ شو نے کہا کہ فی الحال، چین 150 سے زیادہ ممالک اور خطوں کا اہم تجارتی شراکت دار...
سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے دس ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے جن میں 15.9 ارب روپے کی مجموعی لاگت کے پانچ منصوبے شامل ہیں۔سی ڈی ڈبلیو پی، جس کا اجلاس جمعہ کو اسلام آباد میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی صدارت میں ہوا، نے پانچ دیگر منصوبوں کی سفارش کی، جن کی مالیت تقریباً 127.1 بلین روپے ہے، حتمی غور و خوض اور منظوری کے لیے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کو بھجوا دی گئی۔ سی ڈی ڈبلیو پی کی سطح پر منظور کیے گئے منصوبوں میں نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان، اسلام آباد کے 1.5 بلین روپے سے زائد مالیت کے اکیڈمک بلاکس کی تعمیر، شہری سیلاب، خشک سالی، موسمیاتی آفات کے اثرات کو کم کرنے کے...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ،بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، اسپیکر قومی اسمبلی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا، جس میں وقفہ سوالات کے دوران رکن اسمبلی شگفتہ جمانی نے کہا کہ نیلم جہلم پراجیکٹ بند پڑا ہے، وجہ کیا ہے؟۔وفاقی وزیر برائے آبی وسائل معین وٹو نے بتایا کہ نیلم جہلم پراجیکٹ کی 2 ٹنلز 2024 میں کلیپس ہو گئی تھیں ۔ وزیراعظم نے دورہ کیا اور کمیٹی تشکیل دی۔ ایک اور ہائی پاور کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اب...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں نریندر مودی نصرت جاوید
قومی اسمبلی اجلاس، انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور، پی ٹی آئی کی مخالفت WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )قومی اسمبلی میں بجٹ سے متعلق اہم انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے مخالفت کی گئی۔انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا۔اس کے بعد، فرحہ ناز اکبر نے ایف بی آئی ایس ای ترمیمی بل 2024 منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیا۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے بل کی شق 3، 4 اور 6 میں ترامیم پیش کیں جو کثرت رائے سے منظور کی گئیں۔ ایف بی...
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی دفتر خارجہ اسلام آباد پہنچے، جہاں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں پاک - بھارت سیز فائر سمیت خطے کی حالیہ پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی دفتر خارجہ اسلام آباد پہنچے، جہاں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ملاقات میں پاک بھارت سیز فائر سمیت خطے کی حالیہ...
قومی اسمبلی نے سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) کے امتحان کے لیے امیدواروں کی عمر کی حد میں اضافہ کے لیے قرار داد کثرت رائے سے منظور کرلی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سی ایس ایس 2023 کے نتائج کا اعلان، پاس طلبا کا تناسب 2.96 فیصد رہا رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد پیش کی، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ سی ایس ایس کے امتحان کے لیے اہل امیدواروں کی عمر کی حد میں اضافہ کیا جائے۔ محترمہ سیدہ نوشین افتخار صاحبہ نے اسمبلی میں سی ایس ایس کی بالائی عمر کی حد میں اضافے کی قرارداد پیش کی۔الحمداللہ اسمبلی میں قرارداد بھاری اکثریت سے منظور۔#TeamSNI pic.twitter.com/nGCQkJrF12 — Syeda Nosheen Iftikhar(Shah BB)...
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے بیرون ملک جانے کیلیے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کرتے ہوئے درخواست دائر کر دی۔ علیمہ خانم نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ رفاعی ادارے نمل یونیورسٹی کی گورننگ بورڈ کی ممبر ہوں، بیرون ملک عطیات اکٹھے کرنے جانا ہے۔ عمران خان کی ہمشیرہ نے عدالت سے 3 جون 2025 تک بیرون ملک جانے کی درخواست کی ہے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹسز کرتے ہوئے 17 مئی کو سماعت مقرر کر دی۔ 13 مئی 2025 کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے علیمہ خانم اور پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے عمران...
— فائل فوٹو پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اور ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا۔انہوں نے بتایا کہ ننھے مہمان کا نام ’کیسپین مصطفیٰ بائرہ‘ رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نےاپنے والد کو یاد کرتے ہوئے اس خوشی کے موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ گراھم اور میں اپنے بیٹے کیسپین مصطفیٰ کی آمد پر خدا کے بہت شکر گزار ہیں، اس موقع پر والد مرحوم میر مرتضیٰ بھٹو کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔ فاطمہ...
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹانو رونالڈو ایک مرتبہ پھر دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنیوالے اتھلیٹ بن گئے۔ فوربز میگزین نے 2025 کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ہے، جس کے مطابق سعودی کلب النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے لگاتار تیسری مرتبہ دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنیوالے اتھلیٹ بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رونالڈو نے اس سال 27.5 کروڑ ڈالر (تقریباً 77 ارب پاکستانی روپے) کمائے، جو گزشتہ برس کے مقابلے 1.5 کروڑ ڈالر زیادہ ہیں۔ مزید پڑھیں: ایک دن حجاب دوسرے دن نامناسب لباس؛ رونالڈو کی گرل فرینڈ مشکل میں اس فہرست میں رونالڈو کے مقابلے ارجنٹینا کو ورلڈکپ جتوانے والے...
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نیلسن عظیم نے کہا ہے کہ بچوں کی پیدائش کے وقت روزانہ کی بنیاد پر 27 خواتین کی اموات ہوجاتی ہے۔ تفصیلات کے ماطبق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات و جوابات میں پارلیمانی سیکرٹری نیلسن عظیم کا کہنا تھا کہ 2023 میں زچگی کے دوران گیارہ ہزار خواتین کی اموات ہوئیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ زچگی کے دوران روزانہ کی بنیاد پر 27 خواتین جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔ اسی طرح نومولود بچوں کے حوالے سے نیلسن عظیم کا کہنا تھا کہ زچگی کے دوران پیش آنے والے پیچیدہ مسائل کے باعث روزانہ کی بنیاد پر 675 نومولد کی بھی اموات ہو جاتی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں زچگی کے دوران گیارہ ہزار خواتین کی...

کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات
کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں لیفٹیننٹ صفی اللہ شہید کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے کہا کہ’’لیفٹیننٹ صفی اللہ شہید کی جرأت اور بہادری کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں،لیفٹیننٹ صفی اللہ شہید کی قربانی سنہری حروف میں لکھی جائے گی‘‘۔ 7 مئی کا تاریخی معرکہ: مختلف ممالک کی پاک فضائیہ میں دلچسپی بڑھ گئی وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ’’ایسے بہادر سپوتوں کی بدولت وطن محفوظ ہاتھوں میں ہے،مادرِ وطن کے لیے لیفٹیننٹ صفی اللہ شہید کی قربانی ہرگز رائیگاں...
علی ساہی: پنجاب کی جیلوں میں بڑے پیمانے پر 41 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانے والے افسران کو نئی پوسٹنگ بھی دے دی گئی ہے۔ ترقی پانے والوں میں شہزاد حسین بخاری، شہزاد احمد، حافظ محمد رضوان، تصور اقبال، خاور عباس، محمد افتخار نعیم، محمد شہباز، الفت نعیم، محمد اشفاق، عرفان علی چیمہ، محمد اصغر، محمد یونس، محمد احمد، فخر ذیشان بشیر، سرفراز خان، اصغر علی، عابد علی، انیس رانا اور محمد عرفان شامل ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ اس کے علاوہ دیگر ترقی پانے والے افسران میں احمد بلال، محمد اقبال، محمد ثاقب الہٰی، محسن آمین، نوید لیاقت، عبدالشکو، عامر...
اپنے بیان میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اغوا برائے تاوان کی وارداتیں ریاستی رٹ اور امن و امان کی صورتحال پر بڑا سوالیہ نشان ہیں۔ گذشتہ چند سالوں میں سینکڑوں نہیں ہزاروں معصوم شہری اغوا ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے بختیار آباد ڈومکی اور ڈیرہ مراد جمالی کے درمیان پیش آنے والے اغوا برائے تاوان کے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس میں بزرگ شہری محمد عثمان ولد میرگل براہمانی، جن کی عمر تقریباً 72 سال ہے، کو ڈاکوؤں نے اغوا کرکے پچاس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اغوا برائے تاوان کی...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی ملاقات، پاک بھارت جنگ بندی سمیت علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔(جاری ہے) دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے پاک بھارت جنگ بندی سمیت علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم نے کشیدگی میں کمی میں برطانیہ کے تعمیری کردار کو سراہا۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا اور تعلقات کو مضبوط بنانے اور اقتصادی اور تجارتی تعاون کو بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔\932
ویب ڈیسک: قومی اسمبلی نے سی ایس ایس امتحانات میں عمر کی حد 30 سے بڑھا کر 35 سال کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔ یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی نوشین افتخار نے پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ امیدواروں کو مقابلے کے امتحان میں پانچ بار شرکت کی اجازت دی جائے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ عمر کی حد میں اضافے سے زیادہ افراد کو مواقع میسر آئیں گے اور ہونہار نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ قومی اسمبلی کا اجلاس سوموار شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی فنڈ ریزنگ کے لیے بیرون ملک جانے کی درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔ علیمہ خان انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو سماعت میں پیش ہوئیں، جہاں انہوں نے عدالت سے بیرون ملک جانے کے لیے اجازت مانگ لی۔ عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شوکت خانم اسپتال اور نمل کے لیے فنڈ ریزنگ تقریبات میں شرکت کرنی ہے۔ لہٰذا دو ہفتوں کے لیے برطانیہ جانے کی اجازت دی جائے۔ دوران سماعت عدالت نے پراسیکیوشن ٹیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل 17 مئی تک کے لیے ملتوی کردی، جس میں فریقین اپنے دلائل پیش...
پاک بھارت جنگ میں سیز فائر کے بعد چاہت فتح علی خان بھی پیچھے نہیں رہے اور انھوں نے وطن کی محبت میں ایک نیا نغمہ جاری کرکے جنگ میں اپنا حصہ ڈال دیا ہے۔ چاہت فتح علی خان نے اس بار وطن سے محبت کے اظہار کےلیے نیا ملی نغمہ ’میرے وطن میرے چمن‘ ریلیز کیا ہے۔ اپنے منفرد انداز کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بننے والے ’’خود ساختہ گلوکار‘‘ چاہت فتح علی خان نے یہ ملی نغمہ 14 مئی کو اپنے یوٹیوب چینل اور انسٹاگرام پر جاری کیا تھا۔ گانے کی ویڈیو کا دورانیہ چار منٹ 21 سیکنڈ پر مشتمل ہے اور اسے اب تک ہزاروں ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔ TagsShowbiz News Urdu
پاکستان کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے منسوب جھوٹی پوسٹس اور افواہوں پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت دی ہے کہ ان کا ان باتوں سے کوئی تعلق نہیں۔ ہانیہ عامر نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ ان کا صرف ایک ہی انسٹاگرام اکاؤنٹ ہے اور دیگر تمام دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہانیہ سے منسوب ایک فیک پوسٹ وائرل ہوئی جس میں بھارتی وزیراعظم سے کشمیر میں ہونے والے حملے پر اپیل کی گئی تھی۔ ہانیہ نے اس پوسٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کی تھی۔ اس کے بعد ایک اور دعویٰ سامنے آیا کہ وہ بھارتی مداحوں کے لیے الگ انسٹاگرام...
مولانا محمد الیاس گھمن گزشتہ چند دن پہلے وطن عزیز ایک نازک اور حساس دور سے گزرا۔ سرحدی کشیدگی، جنگی بیانات، ایئر اسپیس کی نقل و حرکت، اور قوم کا اجتماعی اضطرابیہ سب کچھ اس بات کی علامت تھا کہ حالات معمول کے دائرے سے باہر نکل چکے ہیں۔ پاکستانی عوام، افواج اور قیادت نے نہ صرف حوصلہ و حکمت سے ان لمحات کا سامنا کیا، بلکہ بالآخر دشمن کے مقابل ایک واضح اخلاقی، عسکری اور سفارتی برتری حاصل کی۔ اس کامیابی اور فتح پر جہاں عوام نے خوشی کا اظہار کیا، وہیں اس بات کی شدید ضرورت ہے کہ ہم اس مرحلے کو محض فخریہ نعرے بازی یا وقتی جشن تک محدود نہ رکھیں، بلکہ اللہ رب العزت...
اسلام آباد: قومی اسمبلی نے سی ایس ایس امتحانات میں عمر کی حد 5 سال بڑھانے کی قرارداد منظور کرلی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ کسی بھی امیدوار کو پانچ مرتبہ مقابلے کی امتحان میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔ سی ایس ایس امتحانات میں حصہ لینے والے امیدوار کیلئے زیا دہ سے زیا دہ عمر کی حد 30 کی بجائے 35 سال کی جائے۔ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی نوشین افتخار نے پیش کی، قومی اسمبلی اجلاس سوموار شام پانچ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
توانائی کے شعبے کے معاہدوں میں نظرثانی سے متعلق حکومتی سطح پر کیے گئے 40 کھرب روپے کی بچت کے دعوے اس وقت غلط ثابت ہوئے جب حکومتی ملکیتی اداروں نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی عوامی سماعت میں اعتراف کیا کہ اصل بچت محض 20 سے 25 کھرب روپے (تقریباً نصف) ہوگی۔ اس بچت کے نتیجے میں اگلے مالی سال میں بنیادی ٹیرف میں صرف 30 سے 67 پیسے فی یونٹ کی کمی متوقع ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ سماعت نیپرا کے چیئرمین وسیم مختار کی زیر صدارت منعقد ہوئی، جسے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر بلایا گیا تھا۔ سی پی پی اے جو پاور ڈویژن کے...