آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر جنوی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
جرگے میں معززین، علماء کرام اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی، شرکاء نے امن، ترقی اور عسکری قربانیوں کے اعتراف پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان (وانا) میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر قبائلی مشران کا جرگہ منعقد ہوا۔ جرگے میں مقامی کمانڈر اور مشران نے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ جرگہ میں گرگورے اور غنڈک کے زمینی تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا گیا اور مشران سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی۔ ملکان و مشران نے آپریشن کو سراہا اور قبائلی عوام و سیکیورٹی فورسز کے اتحاد پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ جرگے میں معززین، علماء کرام اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی، شرکاء نے امن، ترقی اور عسکری قربانیوں کے اعتراف پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، مشران نے امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز سے بھرپور تعاون جاری رکھنے کا عہد کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کسی بھی کوشش کی بھرپور مزاحمت کریں گے: حافظ نعیم الرحمان
---فائل فوٹوجماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کسی بھی کوشش کی بھرپور مزاحمت کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کے دوران موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مافیا پہلے چینی برآمد کرتا ہے اور پھر درآمد کرتا ہے، تنخواہ دار طبقہ ٹیکس دے رہا ،جاگیردار ٹیکس نہیں دے رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنی مرضی کے فیصلے چاہتی ہے، حکومت کو اب مخصوص نشستیں مل گئی ہیں، مخصوص نشستوں کا فیصلہ آئین کے منافی ہے۔
حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حقوق پر کسی کو سمجھوتہ کرنے نہیں دیں گے۔