آپریشن سندور بارے پوسٹ، بھارت میں مسلمان پروفیسر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
بھارتی ریاست ہریانہ کی اشوکا یونیورسٹی کے پروفیسر کو آپریشن سندور سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے پر گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کیخلاف آپریشن سندور سے متعلق فورسز کی پریس کانفرنس پر تنقید کرنے پر ہریانیہ کی اشوکا یونیورسٹی کے پروفسیر علی خان محمودآباد کو گرفتار کرلیا گیا، وہ شعبہ سیاسیات کے سربراہ ہیں۔
بھارتیہ جتنا پارٹی (بی جے پی) کے یووا مورچا نے ان کیخلاف درخواست دی تھی جس پر ایکشن لیا گیا۔
اشوکا یونیورسٹی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ’ہمیں بتایا گیا کہ پروفیسر علی خان محمودآباد کو صبح کے وقت حراست میں لیا گیا، ہم کیس کے حوالے سے تفصیلات جاننے کی کوشش کررہے ہیں‘۔
گرفتاری ہریانہ کے ریاستی کمیشن برائے خواتین کی جانب سے ان کے سوشل میڈیا پر کیے گئے ایک تبصرے کا از خود نوٹس لیے جانے کے چند روز بعد سامنے آئی ہے۔
نوٹس میں کمیشن کا کہنا تھا کہ ’ریمارکس نے ہندوستانی مسلح افواج میں شامل خواتین کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور فرقہ وارانہ اختلاف کو ہوا دی‘۔
علی خان نے کمیشن کی جانب سے طلب کیے جانے پر کہا تھا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر آپریشن سندور یا خواتین کیخلاف کوئی بات نہیں کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
—فائل فوٹونجی ایئر لائن کی حج آپریشن کی پرواز پی کے 940 جدہ سے15 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی پہنچ گئی۔
ایئر لائن ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 طیارے میں 300 سے زائد حجاج پہنچے ہیں۔
قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز آج سے ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ طیارے کی عدم دستیابی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔
ایئرلائن ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کا یہ حج آپریشن 30 جون کو اختتام پزیر ہو گا۔