Daily Pakistan:
2025-11-05@03:01:00 GMT

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 
آپ کے لئے آج مالی طور پر کچھ ملنے کی خبر ہے اور جس طرف امید لگا رکھی تھی وہ بھی پوری ہو جائے گی، جو لوگ کسی کام میں رکاوٹ محسوس کر رہے تھے اُن کا کام ہو جائے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 
ایک اہم معاملے میں اب عرصہ دراز کے بعد ایک اچھی پیشرفت ہونے کی اُمید ہے آپ جس بات کو لے کر کافی ٹینشن میں چلے آ رہے ہیں انشاءاللہ اب وہ ختم ہو سکے گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ایک اپنا ہی آج کل مخالفت پر اُتر آیا ہے اور آپ کے لئے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کرنے میں لگا ہوا ہے اس لئے آج محتاط رہیں اور خود کو معاملے سے الگ ہی رکھیں۔

پاکستان نے حملےکی پیشگی اطلاع سے متعلق بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو جو بات تنگ کر رہی ہے انشاءاللہ اس کا کوئی حل نکل آئے گا اور آپ کو ذہنی سکون حاصل ہو گا جو کام وجہ رکاوٹ بنا ہوا تھا آج تیزی سے ہو جائے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک بار پھر صورتحال میں واضع بہتری کا چانس پیدا ہو گیا ہے آپ کی بڑی پریشانی ختم ہو گی اور روزگار کا مسئلہ بھی بہتر محسوس ہو گا۔آج سفر کے حوالے سے کوئی خبر ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ آج صدقہ ضرور دیں،حسد کرنے والوں کی نظروں میں آئے ہوئے ہیں اور کچھ خاندانی معاملات تنگ کر رہے ہیں اس لئے سارا دن خود کو محتاط رکھ کر ہی چلنا ہو گا۔

مودی سرکار پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے میں ناکام رہی : بھارتی اپوزیشن جماعت کے رہنما کا اعتراف

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ان دِنوں مالی طور پر شدید مشکلات کا سامنا ہے آپ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں ناکامی ملتی ہے اور کوئی سلسلہ بھی فی الحال نہیں بن رہا،روحانی طریقہ اختیار کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ اُن لوگوں سے بالکل دور ہو جائیں ماضی میں جن کی وجہ سے پریشانیاں رہی ہیں اب ان سے بہت نقصان پہنچ سکتا ہے،وقت سے پہلے احتیاط کر لینا بے حد ضروری ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ اِس وقت اپنے فوکس سے ہٹے ہوئے ہیں اور دوسروں کے کاموں میں وقت ضائع کر رہے ہیں جو کہ اپنا نقصان کرنے والی بات ہے،فوری اصل راستے پر آجائیں تو بہتر ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز  کی  قلعہ عبداللہ میں دھماکے کی شدید مذمت ، قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 
جو لوگ روز گار کے حوالے سے پریشان ہیں وہ اب کچھ بہتری میں آ سکتے ہیں اس وقت مال خانہ کھل رہا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کوئی اچھا سلسلہ بن جانے والا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 
آپ کو جو بھی تبدیلی کی آفر آئے اس کو قبول کر لیں اس میں فائدہ ہی ملتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ان دِنوں روزگار کے حوالے سے کچھ بہتری کی طرف بھی جا رہے ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
کچھ ایسے اثرات ہیں جن کی وجہ سے مشکلات پیش آ رہی ہیں۔آپ نظر اتاریں اور نماز سے مدد لیں،جس کے قریب بھی نہیں جاتے،حالانکہ اِس وقت روحانی طور پر مضبوطی ضروری ہے۔

آسام کے وزیرِ اعلیٰ نے بڑی سیاسی جماعت کے رکنِ پارلیمنٹ پرپاکستانی اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کا الزام لگا دیا ، ثبوت بھی پیش کرنے کا دعویٰ

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: رہے ہیں

پڑھیں:

قومی شناختی کارڈ میں بڑی تبدیلی کرنے کا امکان

 سٹی 42: نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا )کا تصدیق شدہ قومی شناختی کارڈ ہر پاکستانی کی ملک اور بیرون ملک پہچان  اور ضرورت سمجھا جاتا ہے  اور  اب قوی امکان ہے کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر  اس میں بڑی تبدیلی  کی جائیگی۔

 نادرا ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ جاری کرتا ہے۔ تاہم اب اس شناختی دستاویز میں بڑی تبدیلی ہونے کا امکان ہے۔  کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ میں بہتری کیلئے  پنجاب اسمبلی میں ایک قرارداد متفقہ رائے سے منظور کی گئی ہے، جس میں قومی شناختی کارڈ میں کارڈ حامل شخص کا خون کا گروپ درج کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

 آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا

رکن پنجاب اسمبلی احمد اقبال چوہدری نے یہ اہم قرارداد ایوان میں پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قومی شناختی کارڈ میں بلڈ گروپ کا اندراج حادثات اور ایمرجنسی کی صورت میں خون کی بروقت فراہمی سے عوام الناس کی زندگی بچانے کا بڑا ضامن ہو سکتا ہے۔قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ سنگین حادثات یا ناگہانی آفات کی صورت میں بلڈ گروپ معلوم نہ ہونے سے اسپتالوں اور بلڈ بینکوں کو مشکلات پیش آتی ہیں۔ اگر قومی شناختی کارڈ میں بلڈ گروپ کا اندراج کر دیا جائے تو مریضوں کو بروقت مطلوبہ خون فراہم کر کے ان کی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔

سال 2025 کا روشن ترین سپر مون کل رات آسمان پر نمودار ہوگا 

متعلقہ مضامین

  • حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے لبنان حکومت کو 16 ارب ڈالر کی پیشکش
  • قومی شناختی کارڈ میں بڑی تبدیلی کرنے کا امکان
  • ایک یمنی کا بے باک تجزیہ
  • سولر صارفین کے لیے اہم خبر آگئی
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • چیٹ جی پی ٹی: جدید فیچرز کے ساتھ دنیا کا طاقتور ترین اے آئی چیٹ بوٹ
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • زرمبادلہ کے ذخائر اور قرض
  • شفیق غوری…مزدورحقوق کے علمبردار
  • تمام ایم ڈی کیٹ ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کا ڈاؤ یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کرنے کا عزم