حکومتِ سندھ کا چین کے تعاون سے منی ٹرک اسمبلنگ لائن کراچی میں قائم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سپر منی ٹرک منصوبہ پاک چین صنعتی اشتراک اور تکنیکی تعاون کی شاندار مثال ہے، جو دونوں ممالک کے لیے ترقی اور خوشحالی کے نئے دروازے کھولے گا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے چین کے تعاون سے منی ٹرک کی اسمبلنگ لائن جلد کراچی میں قائم کرنے کا اعلان کیا ہے اور چینی سرمایہ کاروں نے کراچی میں پلانٹ لگانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے الیکٹرک گاڑیوں کے لئے سندھ بھر میں جلد چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ان اقدامات سے مختلف کاروباری گروپس اور افراد کو بہت فائدہ ہوگا۔ چین کے شہر بوزھو میں سپر منی ٹرک کی رونمائی کی تقریب ہوئی، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن،صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، بجٹ پیٹرولیم انویسٹمنٹ ہولڈنگز کمپنی، ہانگ کانگ کے گروپ سی ای او زاہد بشیر، چینی کمپنی چیری ہولڈنگ کے چیئرمین ین تونگیو اور دیگر نے شرکت کی۔
تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سپر منی ٹرک منصوبہ پاک چین صنعتی اشتراک اور تکنیکی تعاون کی شاندار مثال ہے، جو دونوں ممالک کے لیے ترقی اور خوشحالی کے نئے دروازے کھولے گا۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمپنی چیری ہولڈنگ اور پیڈی ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے اشتراک سے تیار کردہ سپر منی ٹرک ایک انقلابی ایجاد ہے، سپر منی ٹرک گاڑی شہری و دیہی علاقوں میں لاجسٹکس کے مسائل کا حل ہے، یہ پائیدار، سستی اور قابلِ رسائی ٹرانسپورٹ کا نمونہ بھی پیش کرتی ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ منی ٹرک جدید انجینئرنگ، ذہین ڈیزائن، اور ماحولیاتی موافقت کا حسین امتزاج ہے، جو پاکستان میں ہلکی کمرشل گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپر منی ٹرک کی اسمبلنگ لائن جلد ہی کراچی میں قائم کی جائے گی، جو پاکستان میں صنعتی ترقی، مقامی پرزہ سازی، روزگار کے مواقع اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے عمل کو تیز کرے گی، یہ منصوبہ کراچی کو گاڑی سازی کے میدان میں ایک علاقائی مرکز میں تبدیل کرنے کی جانب پہلا عملی قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سندھ حکومت کی جانب سے ضوابطی معاونت، بنیادی ڈھانچے کی تیاری، مقامی افرادی قوت کی تربیت سمیت ہر ممکن تعاون فراہم کی جائے گی، سپر منی ٹرک کی بنیادی خصوصیت اس کی وہ استعداد ہے جس کے تحت اسے آسانی سے ایک سپر منی کار میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اپنے خطاب میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے چینی کمپنی چیری ہولڈنگ کے چیئرمین ین تونگیو کی ویژنری قیادت کی تعریف کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سینئر وزیر شرجیل انعام میمن شرجیل انعام میمن نے سندھ کے سینئر وزیر منی ٹرک کی کراچی میں نے کہا کہ
پڑھیں:
کراچی میں اگلے ہفتے ڈبل ڈیکر اور نئی ای وی بسیں چلنے کو تیار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: شہر قائد میں رہنے والوں کے لیے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اور بڑی خوش خبری ہے کہ حکومتِ سندھ نے عوامی سفری سہولتوں میں اضافہ کرتے ہوئے اگلے ہفتے ڈبل ڈیکر اور جدید ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس فیصلے کا مقصد شہر کی بڑھتی آبادی، ٹریفک دباؤ اور روزمرہ سفر کی مشکلات کو کم کرنا ہے۔ سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور متعدد منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔
اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایس ایم ٹی اے کی مینیجنگ ڈائریکٹر کنول نظام بھٹو، ٹرانس کراچی کے سی ای او فواد غفار سومر اور یلو لائن بی آر ٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی سمیت متعلقہ حکام شریک تھے۔
اجلاس کے دوران شرجیل انعام میمن کو یلو لائن اور ریڈ لائن بی آر ٹی کے تعمیراتی مراحل، رکاوٹوں اور تکمیل کی رفتار سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے اس موقع پر واضح کیا کہ یلو لائن بی آر ٹی کو جلد از جلد فعال کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اسی لیے ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔
اجلاس میں یہ خوشخبری بھی سنائی گئی کہ ڈبل ڈیکر اور نئی ای وی بسیں آئندہ ہفتے کراچی پہنچ جائیں گی، جس کے بعد شہر میں ان کے مخصوص روٹس پر سروس کا آغاز کیا جائے گا۔
سینئر صوبائی وزیر کے مطابق نہ صرف کراچی بلکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی پیپلز بس سروس کے مزید نئے روٹس شروع کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت دسمبر تک ای وی ٹیکسی سروس بھی متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے جب کہ رواں مالی سال کے دوران مزید 500 بسیں شامل کرنے کا ہدف بھی طے کیا گیا ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عوامی سفری سہولتوں میں اضافہ صرف بڑے شہروں تک محدود نہیں رکھا جائے گا۔ صوبے کے ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں طالبات اور خواتین کو اسکوٹیز چلانے کی تربیت فراہم کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا جا رہا ہے تاکہ وہ بااختیار ہو کر محفوظ اور آسان سفر کر سکیں۔ اس دوران پنک اسکوٹیز اسکیم کے دوسرے مرحلے پر بھی پیش رفت جاری ہے، جس سے خواتین کے لیے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔
یلو لائن بی آر ٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ نے حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں غیرضروری تعطل ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ یوٹیلٹی سروسز میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے تاکہ منصوبے کی رفتار متاثر نہ ہو۔ ساتھ ہی ڈیپوز کی تعمیر کو بھی ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔
اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ تاج حیدر پل کے دوسرے حصے پر جلد کام شروع کیا جا رہا ہے، جب کہ آج سے اس پل پر دو طرفہ ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی ہے، جس سے شہریوں کو خاصی سہولت ملے گی۔