بوکھلاہٹ کی شکار مودی حکومت نے نہتے کشمیریوں کے خلاف کریک ڈاﺅن تیز کر دیا ہے، مشعال ملک
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے کاروبار تباہ ہو رہے ہیں اور کشمیری طلباء کو بھارتی تعلیمی اداروں سے نکالا جا رہا ہے، ان کی ڈگریاں منسوخ کی جا رہی ہیں، اختلاف رائے کی آوازوں کو منظم طریقے سے خاموش کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیس اینڈ کلچرل آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور نظربند آزادی پسند رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ شکست سے بوکھلاہٹ کی شکار مودی حکومت نے نہتے کشمیریوں کے خلاف کریک ڈاﺅن تیز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشعال حسین ملک نے ایک بیان میں کہا کہ مودی اپنا غصہ نہتے اور غیر مسلح کشمیریوں پر نکال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں کشمیریوں کو قید کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کشمیری معاشرے کے ہر طبقے کو نشانہ بنا رہی ہے، کاروبار تباہ ہو رہے ہیں اور کشمیری طلباء کو بھارتی تعلیمی اداروں سے نکالا جا رہا ہے، ان کی ڈگریاں منسوخ کی جا رہی ہیں، اختلاف رائے کی آوازوں کو منظم طریقے سے خاموش کیا جا رہا ہے۔مشعال حسین ملک نے کہا کہ بی جے پی حکومت کا واحد مقصد کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری نہتے کشمیریوں پر بھارتی جبر و استبداد کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جا رہا ہے نے کہا کہ
پڑھیں:
جب تک فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا جنگ کا خطرہ رہے گا،دنیا ان مسائل پر توجہ دے اور ان کو حل کرے، مشعال ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ جب تک فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا جنگ کا خطرہ رہے گا،دنیا ان مسائل پر توجہ دے اور ان مسائل کو حل کرے۔منگل کو ایرانی سفیر سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ میں معصوم لوگوں کی اموات ہوئیں،جنگ نہیں بلکہ امن تمام مسائل کا حل ہونا چاہیے۔مشعال ملک نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے مسائل جب تک حل نہیں ہوں گے تب تک کشیدگی ایسے رہے گی۔مشعال ملک نے کہا کہ ہم نے جنگ سے بہت سی چیزیں سیکھیں،بھارت نے اپنے ہی لوگوں کو مروا کر آبی دہشت گردی شروع کر دی۔مشعال ملک نے کہا کہ اسرائیل ایران کی جنگ جب عروج پر تھی تو فیلڈ مارشل امریکہ میں تھے،فیلڈ مارشل نے سیز فائر کے لیے بہت کوشش کی اور انہوں نے سیز فائر کے لیے راضی کیا۔(جاری ہے)
مشعال ملک نے کہا کہ جنگ میں امن کی بات کرنے والوں کا خاص کردار رہتا ہے،جب تک فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ ختم نہیں ہوگا جنگ کا خطرہ رہے گا،دنیا ان مسائل پر توجہ دے اور ان مسائل کو حل کرے۔مشعال ملک نے کہا کہ مودی اور آر ایس ایس دہشت گردی میں ملوث ہیں۔مشعال ملک نے کہا کہ پاکستان بھارتی دہشت گردی کے حوالے سے دنیا کو بتاتا آیا ہے،دنیا جتنی متحد ہوگی اتنا مودی اور نیتن یاہو کو ٹف ٹائم ملے گا۔