وکھلاہٹ کی شکار مودی حکومت نے نہتے کشمیریوں کے خلاف کریک ڈاﺅن تیز کر دیا ہے، مشعال ملک
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے کاروبار تباہ ہو رہے ہیں اور کشمیری طلباء کو بھارتی تعلیمی اداروں سے نکالا جا رہا ہے، ان کی ڈگریاں منسوخ کی جا رہی ہیں، اختلاف رائے کی آوازوں کو منظم طریقے سے خاموش کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیس اینڈ کلچرل آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور نظربند آزادی پسند رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ شکست سے بوکھلاہٹ کی شکار مودی حکومت نے نہتے کشمیریوں کے خلاف کریک ڈاﺅن تیز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشعال حسین ملک نے ایک بیان میں کہا کہ مودی اپنا غصہ نہتے اور غیر مسلح کشمیریوں پر نکال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں کشمیریوں کو قید کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کشمیری معاشرے کے ہر طبقے کو نشانہ بنا رہی ہے، کاروبار تباہ ہو رہے ہیں اور کشمیری طلباء کو بھارتی تعلیمی اداروں سے نکالا جا رہا ہے، ان کی ڈگریاں منسوخ کی جا رہی ہیں، اختلاف رائے کی آوازوں کو منظم طریقے سے خاموش کیا جا رہا ہے۔مشعال حسین ملک نے کہا کہ بی جے پی حکومت کا واحد مقصد کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری نہتے کشمیریوں پر بھارتی جبر و استبداد کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جا رہا ہے نے کہا کہ
پڑھیں:
جون کے بعد ٹرمپ کا مودی کو پہلا فون، سالگرہ پر مبارکباد دی
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کو اُن کی 75ویں سالگرہ پر فون کر کے مبارکباد دی۔
یہ دونوں رہنماؤں کے درمیان جون 2025 کے بعد پہلا براہِ راست رابطہ تھا۔ وائٹ ہاؤس اور بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق، فون کال کے دوران ٹرمپ نے مودی کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بہت شاندار کام کر رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ امریکا اور بھارت آنے والے دنوں میں تجارتی تعلقات کو نئی سطح تک لے جائیں گے۔
وزیرِاعظم نریندر مودی نے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بھارت امریکا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
Post Views: 8