وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج 3 روزہ دورے پر چین جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
سٹی42: پاکستان کامودی سرکار کوسفارتی سطح پر بھی شکست دینے کافیصلہ، وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج 3 روزہ دورے پر چین جائیں گے۔
چینی حکام سے خطے کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کریں گے،پاک چین دو طرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا جائے گا،دورہ پاک چین تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنائے گا ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی وفدکے ہمراہ مختلف ممالک کا دورہ کریں گے۔ دنیا کو بھارتی جارحیت اور پہلگام واقعہ کے حقائق سے آگاہ کریں گے۔
سورج کی تپش مزید بڑھنے لگی ، درجہ حرارت 49 تک جا پہنچا
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق اسحاق ڈار چینی ہم منصب وانگ ای کی دعوت چین کا دورہ کررہے ہیں،دورے میں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان اہم ملاقات ہو گی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوگا۔پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
پاکستان کے ایک طرف چین، بنگلہ دیش کیساتھ بڑھتے روابط ، ترکیہ اور آذربائیجان سے بھی حمایت حاصل ہےجبکہ بھارتی موقف کی کوئی تائید نہیں کررہا، پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش میں بھارت خود تنہا ہو رہا ہے۔
سابق صدرِ مملکت کو پراسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہو گئی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے ، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔(جاری ہے)
وزیراعظم آپریشن بنیان مرصوص میں کردار ادا کرنے والے پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے اور بھارتی بحریہ کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کریں گے۔اس موقع پر وزیراعظم بحریہ کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کریں گے، دورہ کراچی کے موقع پر وزیراعظم گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کریں گے۔