پی اینڈ ڈی بورڈ نے تمام محکموں کو تیس جون تک تمام بجٹ خرچ کرنے کا ٹارگٹ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
قیصر کھوکھر : پی اینڈ ڈی بورڈ نے تمام محکموں کو تیس جون تک تمام بجٹ خرچ کرنے کا ٹارگٹ دے دیا۔
منصوبہ بندی و ترقیات (پی اینڈ ڈی) بورڈ نے تمام صوبائی محکموں کو ہدایت جاری کی ہے کہ مالی سال 2024-25 کے اختتام تک، یعنی 30 جون 2025 تک، مختص کردہ ترقیاتی بجٹ کا سو فیصد استعمال یقینی بنایا جائے۔ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ چوتھے کوارٹر کا بجٹ مکمل طور پر خرچ نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ فنڈز لیپس تصور کیے جائیں گے۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج 3 روزہ دورے پر چین جائیں گے
پی اینڈ ڈی بورڈ کے مطابق، سرکاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے مقررہ مدت کے اندر بجٹ خرچ کرنا نہایت ضروری ہے۔
دوسری جانب محکمہ خزانہ نے تمام محکموں کے مالیاتی سال کے اختتام سے قبل غیر ترقیاتی اخراجات کا حتمی حساب کتاب شروع کر دیا ہے، اور متعلقہ اکاؤنٹس کی بندش کا عمل بھی جاری ہے۔
محکمہ خزانہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری مالیاتی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے، شفافیت کو فروغ دینے اور آئندہ مالی سال کے درست بجٹ تخمینے کے لیے یہ اقدامات ناگزیر ہیں۔
سورج کی تپش مزید بڑھنے لگی ، درجہ حرارت 49 تک جا پہنچا
تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی مالی رپورٹنگ کو بروقت مکمل کریں اور 30 جون 2025 تک تمام واجب الادا اخراجات کے اندراج کو یقینی بنائیں تاکہ کوئی بھی فنڈ غیر استعمال شدہ نہ رہے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پی اینڈ ڈی محکموں کو
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔