پاکستان ریلویز میں بھرتیاں؛ 550 سیٹوں کیلیے درخواستوں کے انبار لگ گئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
لاہور:
پاکستان ریلویز میں اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر اور سب انجینئرز کی بھرتی کے لیے درخواستوں کے انبار لگ گئے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق 550 سیٹوں کے لیے 30ہزار 247 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر کے لیے 13 ہزار 314 اور سب انجینئرز کے لیے 16 ہزار 933 درخواستیں شامل ہیں۔
پاکستان ریلویز میں بھرتی کے لیے گزشتہ برس اشتہار دیا گیا تھا، بھرتی کے لیے امیدواروں کا تحریری امتحان جولائی میں ہوگا۔
پاکستان ریلویز میں بھرتی کے لیے تحریر ی امتحان نجی یونیورسٹی کے اشتراک سے کیا جائے گا۔ ریلویز انتظامیہ نے امیدواروں کو آگاہ کر دیا۔
پاکستان ریلویز میں اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر اور مکینیکل سگنلز سول اور الیکٹریکل سمیت ڈیزائنر کی اسامیاں کئی برس سے خالی پڑی تھیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان ریلویز میں بھرتی کے لیے
پڑھیں:
مبینہ غیر قانونی بھرتیاں، سابق چیئرمین ایس پی ایس سی و دیگر کیخلاف نیب تحقیقات کا آغاز
— فائل فوٹوقومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) و دیگر کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
نیب نے چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن سے سابق چیئرمین نور محمد سمیت 16 افسران کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
نیب کی جانب سے چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن کو ایک ہفتے میں ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیب نے درخواست کی کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف عدالتوں میں دائر درخواستوں کا ریکارڈ دیا جائے۔