راولپنڈی سے پی ایس ایل دوبارہ شروع کر کے ثابت کیا ہم بزدل نہیں، شعیب اختر
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
راولپنڈی:
سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر حملے کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز وہیں سے دوبارہ شروع کرنا ایک مضبوط پیغام تھا کہ "ہم بزدل نہیں ہیں"۔
یاد رہے کہ 8 مئی 2025 کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ایک مبینہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد پی ایس ایل کے میچز ملتوی کر دیے گئے تھے۔ ابتدائی طور پر لیگ کو متحدہ عرب امارات منتقل کرنے پر غور کیا گیا، لیکن بعد میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر لیگ کو مؤخر کر دیا۔
10 مئی کو بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے بعد، پی سی بی نے اعلان کیا کہ پی ایس ایل 17 مئی سے دوبارہ شروع ہوگی، جس کے گروپ اسٹیج کے میچز راولپنڈی میں اور پلے آف و فائنل لاہور میں ہوں گے۔
شعیب اختر کے بیان کو سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر سراہا جا رہا ہے، جسے قومی عزم اور حوصلے کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل
پڑھیں:
میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کے مقدمے میں جسٹس محسن کے دلچسپ ریمارکس
اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کے ایک مقدمے میں جسٹس محسن اختر کیانی نے دلچسپ ریمارکس دیے۔
دوران سماعت، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ جو بندہ زیادہ دیر جیل میں رہ جائے وہ پھر میڈیکل گراؤنڈ پر ہی باہر آتا ہے اور میڈیکل گراؤنڈ پر باہر آ کر پھر وہ بالکل ٹھیک ہو جاتا ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ وہ دوسرے ممالک میں گھومتا پھرتا ہے اور اُسے کچھ نہیں ہوتا۔
ہائیکورٹ کے جج میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کے ایک مقدمے کی سماعت کر رہے تھے۔