مریم نواز نے خطے کی سب سے بڑی کلائمیٹ آبزرویٹری بنانے کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خطے کی سب سے بڑی اور جدید کلائمیٹ آبزرویٹری بنانے کی منظوری دے دی۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں جدید ترین کلائمیٹ آبزرویٹری (رسد گاہ) بنانے کی منظوری کے علاوہ جدید سائنسی مرکز کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
سینئر صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کےلیے بجٹ، آلات اور زمین کی فراہمی کا فزیبیلٹی پلان تیار ہے، آبزرویٹری، پنجاب پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ہاؤس میں قائم کی جائے گی، انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے ہر شعبے کےلیے ماحولیاتی ماہرین تیار کیے جائیں گے۔
بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیا کہ آبزرویٹری میں جدید خود کار کمیونیکیشن اور لنکیج سسٹم نصب کیا جائے گا، آبزرویٹری سے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات کی پیشگوئی کے علاوہ پالیسی بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ نے ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کا جامع پلان دیا ہے، آبزرویٹری کا قیام ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے بڑا قدم ہے۔
مریم اورنگزیب کے مطابق بجٹ، آلات اور زمین کی فراہمی کا فزیبیلٹی پلان تیار ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
جوڈیشل کمیشن اجلاس، جسٹس اعجاز سواتی کو چیف جسٹس بلوچستان بنانے کی منظوری
جوڈیشل کمیشن نے جسٹس اعجاز سواتی کو چیف جسٹس بلوچستان بنانے کی منظوری دے دی۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں فیصلے کی منظوری دی گئی۔
جسٹس شاہد بلال حسن کی آئینی بینچ کے جج کے لیےمنظوری دے دی گئی، جسٹس عدنان کریم اور جسٹس آغا فیصل کی سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچز کیلئے نامزدگی کی منظوری دی گئی۔
جوڈیشل کمیشن نے بلوچستان ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی منظوری دے دی۔
جسٹس اعجاز سواتی کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ مقرر کردیا گیا۔