لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خطے کی سب سے بڑی اور جدید ترین کلائمیٹ آبزرویٹری (موسمیاتی رسدگاہ) کے قیام کی منظوری دے دی ، اس اہم منصوبے کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں کی بروقت پیشگوئی، تجزیے اور پالیسی سازی میں مدد فراہم کرنا ہے۔اعلیٰ سطحی اجلاس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کلائمیٹ آبزرویٹری پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ہاؤس میں قائم کی جائے گی جبکہ اس کی عمارت ای آئی سی ٹی میں تعمیر ہوگی۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور نے آبزرویٹری کے قیام سے متعلق اپنی جامع رپورٹ پیش کر دی ہے۔منصوبے کے لیے بجٹ، آلات اور زمین کی فراہمی کا فزیبلٹی پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آبزرویٹری میں جدید خودکار کمیونیکیشن اور لنکج سسٹم نصب کیا جائے گا جبکہ جی آئی ایس لیب، سیکٹورل انٹرفیس سسٹم اور جدید ڈیٹا ہب کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایم آر آئی سسٹم کے ذریعے سائنسی تحقیق کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔عالمی معیار کا پروفیشنل اسٹاف بھرتی کیا جائے گا اور انٹرنشپ پروگرامز کے ذریعے ہر شعبے کے لیے ماحولیاتی ماہرین تیار کیے جائیں گے۔

اجلاس میں ڈیٹا آرکائیو سسٹم، کوآرڈینیشن یونٹ اور انٹرنیشنل کمیونیکیشن سیل کے قیام کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک جامع پلان پیش کیا ہے۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اسے ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے ایک انقلابی قدم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارے کو جدید ترین مینجمنٹ ماڈل کے تحت چلایا جائے گا اور اس کے لیے سمارٹ آرگینوگرام بھی تیار کیا جائے گا۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ یہ آبزرویٹری نہ صرف صوبہ پنجاب بلکہ پورے خطے کے لیے ماحولیاتی تحقیق، معلومات کے تبادلے اور پالیسی سازی میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ا بزرویٹری کے قیام جائے گا کے لیے

پڑھیں:

الیکشن ٹریبونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری مسترد کردی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن ٹریبونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری مسترد کردی۔جج رانا زاہد محمود نے پی پی 159سے مہر شرافت کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنایا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے کہاکہ عذرداری میں الیکشن ایکٹ2017کے رول 144کو پورا نہیں کیاگیا،انتخابی عذرداری کے ہر صفحے پر دستخط موجود نہیں ہیں،بیان حلفی  میں اوتھ کمشنر کی تصدیق والے صفحے پر نام اور والد کا نام نہیں ،انتخابی عذرداری کو باقاعدہ ٹرائل کیلئے پیش نہیں کیا جا سکتا۔ 

محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار تعزیت

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے مہر شرافت علی نے مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری مسترد
  • الیکشن ٹریبونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری مسترد کردی
  • لاہور کے الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا الیکشن درست قرار دے دیا
  • گوگل نے پنجاب حکومت کو بڑی پیشکش کردی
  • گڈ گورننس ن لیگ کا ایجنڈا، جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آ چکی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری سے مریم نواز نے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا ہے: عظمیٰ بخاری
  • نئے پراپرٹی آرڈیننس سے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا: عظمیٰ بخاری
  • بلدیاتی حکومتوں کو بااختیار بنانے کیلئے27 ویں ترمیم کی بازگشت
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن دِریا تُرک نَخباؤر کی ملاقات
  • پینٹاگون نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنیوالے ٹوماہاک میزائل فراہم کرنےکی منظوری دیدی