پنجاب میں خطے کی سب سے بڑی کلائمیٹ آبزرویٹری سمیت جدید سائنسی مرکز کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خطے کی سب سے بڑی اور جدید ترین کلائمیٹ آبزرویٹری کے قیام کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں ایک جدید سائنسی مرکز بھی قائم کیا جائے گا تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق بروقت معلومات حاصل کی جا سکیں اور پالیسی سازی میں سائنسی معاونت فراہم کی جا سکے۔

منصوبے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں آبزرویٹری کے قیام، بجٹ، آلات، اور زمین کی فراہمی سے متعلق فزیبلٹی پلان کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کلائمیٹ آبزرویٹری پنجاب پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ہاؤس میں قائم کی جائے گی، جبکہ اس کا مرکزی ڈھانچہ ای آئی سی ٹی (EICT) میں تعمیر کیا جائے گا۔ آبزرویٹری میں جدید خودکار کمیونیکیشن اور لنکج سسٹم نصب کیا جائے گا، جبکہ جی آئی ایس لیب، سیکٹورل انٹرفیس سسٹم اور جدید ڈیٹا ہب بھی قائم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ایم آر آئی سسٹم کے ذریعے موسمیاتی معلومات کا تجزیہ کیا جائے گا۔

ماحولیاتی ماہرین کی تیاری کے لیے ایک انٹرنشپ پروگرام کا بھی آغاز کیا جائے گا جس کے تحت مختلف شعبہ جات میں ماہر افراد کو تربیت دی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ادارے کو جدید ترین مینجمنٹ ماڈل کے تحت چلایا جائے گا، اور عالمی معیار کا پروفیشنل اسٹاف بھرتی کیا جائے گا۔ اس ضمن میں مریم اورنگزیب نے سمارٹ آرگینوگرام کی تشکیل کی بھی ہدایت جاری کی۔

اجلاس میں ڈیٹا آرکائیو سسٹم، کوآرڈینیشن یونٹ، اور انٹرنیشنل کمیونیکیشن سیل کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔ بریفنگ کے مطابق کلائمیٹ آبزرویٹری سے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات کی بروقت پیشگوئی، تجزیہ اور مؤثر پالیسی سازی ممکن ہو سکے گی۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ایک جامع اور مربوط پلان دیا ہے۔ ان کے مطابق کلائمیٹ آبزرویٹری کا قیام ماحولیاتی تحفظ کی جانب ایک انقلابی قدم ہے جس سے سائنسی تحقیق کو فروغ ملے گا اور بین الاقوامی سطح پر معلومات کے تبادلے میں مدد حاصل ہوگی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کیا جائے گا کی منظوری قیام کی

پڑھیں:

’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 

پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ جو 5 سٹریٹجک ستونوں، 9کلیدی اہداف، 32 تھیمیٹک ڈومینز،  915 سٹریٹجک اقدامات پر مشتمل ہے۔اس پالیسی کے تحت حکومتی خدمات مرحلہ وار آن لائن اور Citizen-Centric بنائے جائیں گی۔ پیپر لیس گورننس کے ذریعے شفافیت، جوابدہی اور سرکاری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو AI اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔ گرین آئی سی ٹی، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور کاربن کریڈٹ رجسٹری پر کام کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل اصلاحات سے عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
  • ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا