بی بی سی کے معروف شو ’’میچ آف دی ڈے‘‘ کے 25 سالہ میزبان گیری لِنیکر کو ملازمت سے ہٹایا جا رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 64 سالہ گیری لنیکر، جو سابق انگلینڈ فٹبالر بھی رہے ہیں، نے یہود دشمنی سے منسلک ایک نشان والی تصویر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہٹادیا تھا۔

اگرچہ گیری لِنیکر نے اس پر فوراً معذرت کرتے ہوئے وضاحت بھی دی تھی کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا۔

ان کی معذرت کے باوجود، بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی نے کہا تھا کہ گیری لِنیکر نے ادارے کے "غیر جانبداری کے اصولوں" کی خلاف ورزی کی۔

حالانکہ یہ پوسٹ گیری لینکر نے بی بی سی کے پلیٹ فارم سے نہیں بلکہ ذاتی حیثیت میں کی تھی۔

گیری لینکر کا فیفا ورلڈ کپ 2026 تک بی بی سی کے ساتھ منسلک رہنے کا معاہدہ تھا لیکن اب وہ مکمل طور پر ادارہ چھوڑ رہے ہیں۔

ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ گیری لِنیکر نے بی بی سی سے علیحدگی کا فیصلہ دباؤ کے تحت لیا ہے۔

اظہارِ رائے کی آزادی کے حامی حلقوں نے اس فیصلے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مغربی میڈیا میں فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے والوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس سے قبل امریکا اور یورپ میں بھی کئی صحافی، اساتذہ اور فنکار اسی قسم کی پابندیوں اور نتائج کا سامنا کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ گیری لینکر کا بی بی سی کے ساتھ تعلق 1990 کی دہائی میں اس وقت شروع ہوا تھا جب وہ ابھی پیشہ ور فٹبالر تھے۔

گیری لِنیکر ایک معتدل، باشعور اور انسان دوست تجزیہ کار سمجھے جاتے ہیں ان کی اس انداز میں بی بی سی سے علیحدگی ایک دور کا خاتمہ نہیں بلکہ ایک وارننگ ہے کہ عوامی شخصیات کو سیاسی معاملات میں اختلاف رائے کی کتنی بھاری قیمت ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔

تاہم گیری لینکر کے حق میں عوامی حمایت کا بھی ایک بڑا سلسلہ سامنے آیا ہے۔ مداحوں، صحافیوں، سابق کھلاڑیوں اور سیاسی تجزیہ کاروں نے سوشل میڈیا پر #IStandWithGary اور #FreeSpeechMatters جیسے ہیش ٹیگز کے ذریعے ان کی بھرپور حمایت کی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گیری ل نیکر بی بی سی کے گیری لینکر

پڑھیں:

ڈی جی آئی ایس پی آر کا آزاد کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ، طلبہ، اساتذہ کیساتھ گفتگو

اسلام آباد(خبر نگارخصوصی)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ خصوصی نشست میں خان محمد خان پوسٹ گریجویٹ کالج، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گورنمٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز کے طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی۔ طلباء کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر طلبہ اور اہل کشمیر کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور جانوں کا نظرانہ دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔ اساتذہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیٹنگ شو ’لازوال عشق‘ پر شدید تنقید کے بعد میزبان عائشہ عمر بھی بول پڑیں
  • عمر بالکل ٹھیک تھا، آخری لمحات میں کیا ہوا؟ معروف چائلڈ اسٹار کے چچا کا ویڈیو بیان وائرل
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کا آزاد کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ، طلبہ، اساتذہ کیساتھ گفتگو
  • 9 سالہ بچی آسیہ کے قتل کا انکشاف مقدمہ درج، پولیس تحقیقات جاری
  • متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ کی پاکستان مخالف پوسٹ؛ حقیقت سامنے آگئی
  • ایشیا کپ: پاک یو اے ای میچ ہوگا یا نہیں، ایشین کرکٹ کونسل بھی تذبذب کا شکار
  • ایشیئن کرکٹ کونسل نے پاکستان اور یواےای میچ کی تصدیقی پوسٹ ڈیلیٹ کردی
  • ماضی کی معروف اداکاراؤں کیساتھ افیئر؛ کمار سانو کا ردعمل سامنے آگیا
  • شنگھائی: صدر آصف علی زرداری کی معروف چینی آٹو موبائل کمپنی چیری ہولڈنگ کے وفد سے ملاقات
  • معروف بھارتی اداکار سائبر حملے کا شکار، ہیکرز نے کیا مطالبہ کیا؟