جماعت اسلامی کا بدامنی کیخلاف سندھ بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
صوبائی امیر کاشف سعید شیخ نے کہا کہ گذشتہ سترہ سال سے تسلسل کے ساتھ برسر اقتدار پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کراچی تا کشمور قیام امن میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ نے صوبے میں بڑھتی ہوئی بدامنی و ڈاکو راج کے خلاف جمعہ 23 مئی کو کراچی تا کشمور سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کر دیا، عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل، پانی پر ڈاکہ اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف جدوجہد تیز کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا۔ امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے لوئر سندھ کے ضلعی امراء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سترہ سال سے تسلسل کے ساتھ برسر اقتدار پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کراچی تا کشمور قیام امن میں ناکام ثابت ہوئی ہے، اس وقت پورا صوبہ بدامنی کی لپیٹ میں ہے، خاص طور پر کشمور، گھوٹکی، شکارپور اور جیکب آباد میں بدترین بدامنی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے۔ انمہوں نے کہا کہ مقامی بااثر ظالم وڈیروں، ڈاکوﺅں اور پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے گٹھ جوڑ نے سندھ میں اغوا برائے تاوان کو ایک منافع بخش کاروبار بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی پر ڈاکہ، زمینوں اور وسائل پر قبضے کی سازش سے لیکر ڈاکو راج تک صوبہ سندھ چاروں طرف سے مافیاز کے گھیرے میں ہے۔
کاشف سعید شیخ نے کہا کہ بدامنی کی وجہ سے تعلیم سے لیکر کاروبار، معیشت اور تہذیب و ثقافت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی درجنوں لوگ ڈاکوﺅں کے چنگل میں ہیں، خاص طور پر ہندو اقلیتی برادری کو پریشان کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے ہزاروں ہندو خاندان اپنا کاروبار اور گھر چھوڑ کر ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اس سے پہلے اس سنگین و اہم مسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس، دھرنے بھی دیئے ہیں، عوامی احتجاج اور حکام بالا کو بارہا توجہ دلانے کے باوجود ان کے کانوں پر جون تک نہیں رینگتی، جو کہ بے حسی کی انتہا ہے۔ صوبائی امیر نے زور دیا کہ عوام جمعہ کو بدامنی کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کرکے بیداری کا ثبوت دیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی نے کہا کہ
پڑھیں:
جماعت اسلامی کااجتماعِ عام “حق دو عوام کو” کا اگلا قدم ثابت ہوگا، ناظمہ ضلع وسطی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع وسطی کی ناظمہ نادیہ سیف نے کہا ہے کہ گیارہ سال بعد ہونے والا اجتماعِ عام “بدل دو نظام” کے سلوگن کے ساتھ “حق دو عوام کو” کا اگلا قدم اور سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے آج ایک خصوصی بیان میں ضلع وسطی کی تمام ذمہ داران، ارکان اور کارکنان سے اپیل کی کہ وہ پوری تیاری اور نظم و ضبط کے ساتھ اجتماعِ عام میں شریک ہوں۔ ہر کارکن یہ سوچ لے کہ میں ایک فرد نہیں ہوں بلکہ ایک تحریک کی نمائندہ ہوں۔ ناظمہ ضلع نے کہا کہ اجتماع میں شرکت اس بات کا عہد بھی ہے کہ ہم اپنی زندگیاں اللہ تعالیٰ کی زمین پر اللہ تعالیٰ کے نظام کے قیام کے لیے وقف کریں گے۔