کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن اور وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے چین میں چیری ہیڈکوارٹر ووہو کا دورہ کیا، جہاں چینی کمپنی چیری ہولڈنگز گروپ نے سندھ بھر میں الیکٹرک گاڑیوں(ای وی)کے لیے چارجنگ پوائنٹس نصب کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔دورے کے دوران چیری کے چیئرمین این توگیو نے پاکستانی وزرا کا پرتپاک استقبال کیا۔

اجلاس میں طے پایا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں ہر 50 کلومیٹر پر ایک ای وی چارجنگ اسٹیشن قائم کیا جائے گا۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چارجنگ اسٹیشنز سے ای وی موٹر سائیکل، کار اور ٹرک رکھنے والوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ سندھ میں ٹرانسپورٹ نظام جدید ہو رہا ہے اور ہمارا ویژن ماحول دوست ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ چینی کمپنی کراچی میں ای وی منی ٹرکس کے لیے اسمبلنگ پلانٹ بھی قائم کر رہی ہے جس سے نہ صرف سستی گاڑیاں دستیاب ہوں گی بلکہ مقامی افراد کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

دورے کے دوران چینی کمپنی کی جانب سے سندھ کے دیہی علاقوں میں سولر انرجی کے منصوبوں پر بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ غریب خاندانوں کو سولر سسٹم دیئے جارہے ہیں گھروں کے سولرائزیشن سے عام آدمی کے بجلی کی ضروریات باآسانی پوری ہو سکیں گی۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ان منصوبوں سے مقامی معیشت کو فروغ ملے گا روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور دیہی علاقوں کی سماجی و معاشی ترقی ممکن ہو سکے گی۔یہ شراکت داری سندھ میں ماحول دوست ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی اور مقامی روزگار کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہو رہی ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چینی کمپنی کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

چین ہمیشہ یورپی انضمام کے عمل کی حمایت کرتا ہے ، چینی وزیر خارجہ

برسلز : یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔جمعرات کے روز وانگ ای نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کے درمیان ہونے والی سربراہی کانفرنس ایک اہم موڑ پر منعقد ہو رہی ہے۔ چین منتظر ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ مل کر گزشتہ 50 سالوں میں چین – یورپ تعلقات کے مفید تجربات اور اہم مکاشفہ کا خلاصہ کیا جائے ، آئندہ 50 سالوں میں مذاکرات اور تعاون کی منصوبہ بندی بنائی جائے اور بیرونی دنیا کو واضع اور مثبت سگنل دیا جائے۔ چین ہمیشہ یورپی انضمام کے عمل کی حمایت کرتا ہے ، اور دونوں فریقوں کو کثیر الجہتی اور آزاد تجارت کو برقرار رکھنا چاہئے ، بین الاقوامی قوانین اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنا چاہئے ، بین الاقوامی تنازعات کا پرامن حل کرنا چاہئے ، اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔ چین یورپی یونین کے ساتھ شراکت دار کی حیثیت سے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو گہرا کرنے، باہمی کھلے پن میں اضافہ کرنے، مشاورت کے ذریعے اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے اور باہمی مفادات کے حامل نتائج حاصل کرنے کے لئے کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ارسلا وان ڈیر لیئن نے کہا کہ یورپی یونین مستحکم اور تعمیراتی یورپ چین کے تعلقات اور ہاہمی مفاد کے مطابق معاشی و تجارتی تعاون کو آگے بڑھانے کی کوشش کرتا ہے۔میں چینی رہنما کے ساتھ مشترکہ دلچسپی کے امور پر گہرائی سے بات چیت کی منتظر ہوں تاکہ یورپ اور چین کے درمیان تعاون کو گہرا کرنے اور ماحولیاتی تبدیلی سمیت عالمی چیلنجز کا مشترکہ طور پر سامنا کرنے کے عزم اور ذمہ داری کی نشاندہی کی جائے اور دنیا کو ایک مضبوط مثبت پیغام بھیجا جائے ۔ یورپی یونین ایک چین کی پالیسی پر قائم ہے۔اسی روز وانگ ای نے یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا، بیلجیم کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ میکسیم پریوو سے الگ الگ ملاقات کی۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • الیکٹرک گاڑیوں سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہوگا، ہارون اختر
  • بجٹ کے بعد معروف کمپنی نے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
  • الیکٹرک وہیکل کو فروغ دینے کے لیے حکومت سرگرم، انشورنس ریٹس طلب کرلیے
  • درآمدی ڈیوٹی میں کمی، چھوٹی گاڑیاں خریدنے والوں کوکتنا فائدہ ہو گا؟
  • چین ہمیشہ یورپی انضمام کے عمل کی حمایت کرتا ہے ، چینی وزیر خارجہ
  • دوسری چین وسطی ایشیاء سمٹ سے شی جن پھنگ کے اہم خطاب کا سنگل ایڈیشن شائع
  • چین ہمیشہ یورپی انضمام کے عمل کی حمایت کرتا ہے ،چینی وزیر خارجہ
  • بجٹ کے بعد معروف کمپنی نے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
  • پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتں کیوں بڑھا دیں؟
  • معروف کار ساز کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں