خیبر پختونخوا : بھارتی ایجنسیوں کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے9 دہشتگردہلاک ،2جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
راولپنڈی:سکیورٹی فورسزنے بھارتی ایجنسیوں کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے نو دہشت گردوں کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں جھڑپوں کے دوران واصلِ جہنم کر دیا ۔آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا۔ اس دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بھارت کی پشت پناہی کے حامل پانچ خوارج واصلِ جہنم ہوئے۔ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع بنوں میں کیا گیا، جس میں دو خوارج کو کامیابی سے ٹھکانے لگا دیا گیا۔اسی طرح ایک اور واقعہ شمالی وزیرستان کے عمومی علاقے میر علی میں پیش آیا، جہاں خوارج نے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا۔ فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو خوارج کو واصلِ جہنم کر دیا۔ تاہم، فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران دو بہادر سپوت، سپاہی فرہاد علی توری (عمر: 29 سال، رہائشی ضلع کرم) اور لانس نائیک صابر آفریدی (عمر: 32 سال، رہائشی ضلع کوہاٹ) مادرِ وطن پر قربان ہو کر شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق علاقے میں مزید خوارج کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہیں۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز مادر وطن کو ہندوستانی پراکسی دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہیں، اور ہمارے شہداء کی قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
صدر مملکت ، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا بھارتی حمایت یافتہ 30خوارج کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھارتی حمایت یافتہ 30خوارج کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صدر مملکت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف فورسز کی کامیاب کارروائیاں خوش آئند ہیں،دہشتگردوں کے خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی،دہشتگردوں کے خاتمے اور دفاع وطن کا ہمارا عزم غیرمتزلزل ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے پاک افغان بارڈر سے دراندازی ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے،وزیراعظم نے 13خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی حفاظت کیلئے بہادر افواج سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں،پوری قوم سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے،ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
سموگ سے نمٹنے کے اقدامات: لاہور ہائیکورٹ کا کینال روڈ سے درخت نہ کاٹنے کا حکم
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کی دراندازی ناکام بنانے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا،محسن نقوی نے کہاکہ سکیورٹی فورسز کی فتنہ الہندوستان کے 30دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے،قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرأت پر فخر ہے،قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
مزید :