سیکیورٹی فورسز کا آواران اور کیچ میں آپریشن، دو دہشتگرد مارے گئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
فائل فوٹو۔
سیکیورٹی فورسز نے ضلع آواران کے علاقے گِشکور میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تربت، ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں میں دہشتگرد گروہ کا سرغنہ صبر اللہ اور امجد عرف بچو شامل ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد بےگناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر کے مطابق
پڑھیں:
پشاور: گھر پر فائرنگ، خاتون، بچوں سمیت 1 خاندان کے 6 افراد قتل
فوٹو اسکرین گریپ جیو نیوزپشاور کے نواحی علاقہ ارمڑ میں مخالف فریق کی گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، مارے جانے والوں میں 2 خواتین ایک بچی اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ 3 افراد کے خلاف درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے ہیں، فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد مارے گئے جبکہ فائرنگ میں ایک خاتون بھی زخمی ہوئی۔
پولیس کے مطابق دونوں فریق آپس میں رشتہ دار ہیں ایک فریق کی بہن کی چند روز قبل موت ہوئی تھی، جس پر مقتولہ کے بھائیوں نے الزام لگایا کہ ان کی بہن کو اس کے شوہر نے قتل کیا۔
مقتولہ کے سسرال والوں کے مطابق عائشہ نے شوہر سے معمولی تکرار پر خود کشی کی تھی۔
6 افراد کے قتل کے واقعہ کی ایف آئی آر مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں درج کر لی گئی، پولیس کے مطابق ملزمان واقعہ کے بعد فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔