پشاور: گھر پر فائرنگ، خاتون، بچوں سمیت 1 خاندان کے 6 افراد قتل
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
فوٹو اسکرین گریپ جیو نیوز
پشاور کے نواحی علاقہ ارمڑ میں مخالف فریق کی گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، مارے جانے والوں میں 2 خواتین ایک بچی اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ 3 افراد کے خلاف درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے ہیں، فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد مارے گئے جبکہ فائرنگ میں ایک خاتون بھی زخمی ہوئی۔
پولیس کے مطابق دونوں فریق آپس میں رشتہ دار ہیں ایک فریق کی بہن کی چند روز قبل موت ہوئی تھی، جس پر مقتولہ کے بھائیوں نے الزام لگایا کہ ان کی بہن کو اس کے شوہر نے قتل کیا۔
مقتولہ کے سسرال والوں کے مطابق عائشہ نے شوہر سے معمولی تکرار پر خود کشی کی تھی۔
6 افراد کے قتل کے واقعہ کی ایف آئی آر مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں درج کر لی گئی، پولیس کے مطابق ملزمان واقعہ کے بعد فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: بیوٹی پارلر کی مالکن کو شوہر نے قتل کرکے لاش جلا دی
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، مومن آباد میں واقع بیوٹی پارلر میں خاتون کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق بیوٹی پارلر کی مالکن صائمہ کو اس کے شوہر نے قتل کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے ایک ہفتہ قبل شاہ میر سے دوسری شادی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے گھریلو ناچا قی پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتلپولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نے تیز دھار آلے سے خاتون کو قتل کیا اور لاش کو آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق ملزم واردات انجام دینے کے بعد فرار ہو گیا، جسے تلاش کیا جا رہا ہے۔
مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔