لاہور (کامرس رپورٹر) شہر میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 411روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید 7روپے اضافے سے 296روپے فی درجن کی سطح پر پہنچ گئی۔ اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات میں برائلر گوشت کی مختلف قیمت وصول کی جارہی ہے۔ شہر کے مختلف مقامات پر برائلر گوشت 690سے 700روپے کلو فروخت کیا گیا۔ دوسری جانب شہریوں نے فارمی انڈوں کی قیمت میں بلا جواز اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کوئٹہ میں 320 گرام تندوری روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر
کوئٹہ میں 320 گرام تندوری روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کردی گئی۔
پرائس کنڑول کمیٹی نے ایک ماہ قبل 360 گرام روٹی کی قیمت 30 مقرر کی تھی، جس پر تندور مالکان نے احتجاج کیا تھا۔
ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی نے روٹی کے وزن میں 40 گرام کی کمی کردی۔