امریکہ نے'غیر قانونی امیگریشن میں ملوث' بھارتی ایجنسیوں پر پابندی عائد کردی
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 مئی 2025ء) امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت میں مقیم ٹریول ایجنسیوں کے مالکان، ایگزیکٹوز اور سینئر عہدیداروں پر ویزا پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جن پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے "امریکہ میں غیر قانونی امیگریشن میں جان بوجھ کر سہولت فراہم" کی۔
محکمہ کے ترجمان ٹمی بروس نے پیر کے روز اس اقدام کا اعلان کیا تاہم ویزا پابندیوں سے متاثر ہونے والوں، بشمول افراد یا ٹریول ایجنسیوں کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔
امریکہ: لاکھوں تارکین وطن ملک بدر کیے جانے کا امکان
بیان میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ امریکہ میں "غیر قانونی امیگریشن" کو کس طرح سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
ہم پابندی کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ بھارت میں اس کے قونصلر امور اور سفارتی سکیورٹی سروس مشن نے "غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ اور اسمگلنگ کی کارروائیوں میں سہولت کاری میں مصروف افراد کی نشاندہی کی ہے۔
(جاری ہے)
"اس نے ٹریول ایجنسیوں کے نمائندوں پر ویزا پابندیاں جاری رکھنے کا عزم کیا تاکہ "ایسے اسمگلنگ نیٹ ورکس کو ختم کیا جا سکے۔"
قانونی دستاویزات کے بغیر مزید بھارتی باشندوں کی امریکہ میں داخل ہونے کی کوششیں
ویزا پابندی ان افراد پر بھی لاگو ہو گی جو بصورت دیگر ویزا سے مستثنیٰ پروگرام کے لیے اہل ہوں گے۔ محکمہ خارجہ کا اشارہ ان لوگوں کے حوالے سے تھا جو 90 دن تک کے لیے امریکہ جانے کے لیے سیاحتی ویزا کی ضرورت سے مستثنیٰ ہیں۔
بروس نے کہا، "امریکی امیگریشن قوانین اور پالیسیوں کا نفاذ قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور امریکیوں کے تحفظ کے لیے اہم ہے۔"
ٹرمپ کی دوسری میعاد: بھارت کے لیے کیا مضمرات ہو سکتے ہیں؟
جب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سال وائٹ ہاؤس واپس آئے ہیں، ان کی انتظامیہ نے مہاجرت کے خلاف نمایاں طور پر کریک ڈاؤن کیا ہے، ہزاروں تارکین وطن کو ملک بدر کیا ہے۔
ان میں بعض ایسے معاملات شامل ہیں جو عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی سمجھے جاتے ہیں۔دنیا بھر میں امریکی سفارت خانوں کی سوشل میڈیا تنظیمیں امریکی ویزا ہولڈرز کو خبردار کر رہی ہیں کہ وہ اپنے ویزوں کی مدت سے زیادہ قیام نہ کریں، اور اس بات پر زور دے رہی ہیں کہ بصورت دیگر انہیں ملک بدری اور مستقل پابندی کا خطرہ ہو گا۔
ادارت: صلاح الدین زین
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے غیر قانونی امیگریشن ویزا پابندی کے لیے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں کردی گئیں
صوبائی وزیر مینا خان کو محکمہ مواصلات جبکہ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی سہیل آفریدی کو صوبائی کا درجہ دیدیا گیا اور انہیں محکمہ اعلی تعلیم کا قلمدان بھی دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں کردی گئی ہیں، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ گنڈاپور کی منظوری کے بعد صوبائی کابینہ کے قلمدانوں میں ردوبدل کردیا گیا۔ صوبائی وزیر مینا خان کو محکمہ مواصلات جبکہ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی سہیل آفریدی کو صوبائی کا درجہ دیدیا گیا اور انہیں محکمہ اعلی تعلیم کا قلمدان بھی دیا گیا۔ قبل ازیں خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس میں وزیر تعلیم نے کالجز اور اسکولوں میں تین ہزار اساتذہ کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کی تجویز دی جس کو کابینہ نے منظور کرلیا۔ کابینہ کی جانب سے منظوری کے تھوڑی ہی دیر بعد مینا خان کی وزارت تبدیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔