Daily Sub News:
2025-05-20@16:22:46 GMT

چینی صدر کا صوبہ حہ نان کے شہر لویانگ کا دورہ 

اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT

چینی صدر کا صوبہ حہ نان کے شہر لویانگ کا دورہ 

چینی صدر کا صوبہ حہ نان کے شہر لویانگ کا دورہ  WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز

بیجنگ :  چین کے صدر شی جن پھنگ نے صوبہ حہ نان کے شہر  لو یانگ میں لویانگ بیئرنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ، وائٹ ہارس ٹیمپل اور لونگ من گروٹوس کا الگ الگ دورہ کیا۔

ان دوروں میں  انہوں نےجدید مینوفیکچرنگ کی ترقی کو تیز کرنے ، تاریخی و ثقافتی ورثہ کے تحفظ اور استعمال  اور ثقافت اور سیرو سیاحت کی اعلی معیاری ترقی کو آگے بڑھانےکے  حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا ۔ 5،800 سے زائد ملازمین اور ایک قومی کلیدی لیبارٹری کی  حامل  لویانگ بیئرنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کا قیام  1954 میں  ہوا تھا ،

جو بیرنگز کی تحقیق اور ترقی، مینوفیکچرنگ، ٹیسٹنگ اور   تجربات میں  اس صنعت میں صف اول کی پوزیشن میں ہے.

لونگ من گروٹوئس “چین میں چار عظیم گروٹوس” میں سے ایک ہے۔یہ  دنیا کا سب سے بڑا مجسمہ اور پتھر تراشنے کے فن کا سب سے بڑا خزانہ ہے جسے    سنہ 2000 میں یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج کانفرنس کے چوبیسویں  اجلاس میں کامیابی سے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا.

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغربت کا خاتمہ دنیا کے تمام ممالک کا مشترکہ نصب العین ہے، چینی صدر غربت کا خاتمہ دنیا کے تمام ممالک کا مشترکہ نصب العین ہے، چینی صدر صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا حکومت سے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس پر نظر ثانی کا مطالبہ حکومت کی آئی ایم ایف کو نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی یقین دہانی عوام پر آئندہ مالی سال میں 194 ارب روپے کی اضافی پیٹرولیم لیوی کا بوجھ ڈالنے کی تیاری پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے عام تعطیل کا اعلان کردیا چین کی قدیم ریشمی کتاب کی امریکہ سے واپسی اہمیت کی حامل ہے، چینی وزارت خارجہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چینی صدر

پڑھیں:

پہلے کبھی جھکے نہ آئندہ جھکیں گے، شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے، ترجمان پاک فوج

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ ایک ملک جھوٹے بیانیے کی بنیاد پر ثبوت کے بغیر الزامات لگا رہا ہے، پاکستانی قوم پہلے کبھی جھکی تھی نہ آئندہ کبھی ہم جھکیں گے۔چینی میڈیا گروپ ’سی جی ٹی این چائنہ اردو‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ کی مدد کے بعد ہماری جیت کی سب سے بڑی وجہ ہماری خوداعتمادی اور عزم ہے، جو ہم نے دکھایا، اسی وجہ سے دنیا نے ہمارا ساتھ دیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ایک ملک اگر جھوٹے بیانیے کی بنیاد پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے لیے ہم پر چڑھ دوڑے تو ہم کبھی اس کی اجازت نہیں دیں گے، ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشت گردی ہے، پاکستان اور چین اس برائی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے متحد ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے میچیور اور بڑے ممالک کا وژن بھی بڑا ہے، لوگ انسانیت کی ترقی کی جانب دیکھ رہے ہیں، دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے مسائل کا سامنا ہے، بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل درپیش ہیں، دنیا کو مس انفارمیشن کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے بڑے ممالک کام کر رہے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سوال اٹھایا کہ کیا موجودہ جدید دنیا میں کوئی ملک اپنے پڑوسی ممالک پر اجارہ داری مسلط کرنے کی کوشش کرسکتا ہے؟ پاکستانی قوم پہلے کبھی جھکی تھی اور نہ اب ہم جھکیں گے، پہلے بھی کہا تھا، اب پھر دہراتا ہوں کہ ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چاہے نیلی وردی والا ہو، سفید یا خاکی، شہادت ہمارے لیے اعزاز ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور چین دنیا میں 2 ذمہ دار ملک ہیں، پاکستان اور چین کی پہلی ترجیح لوگوں کی فلاح و بہبود ہے، ملکوں اور اقوام کی ترقی قیام امن کے مرہون منت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چین نے جس قدر کم عرصے میں دنیا کی سب سے بڑی آبادی کے ساتھ ترقی کا ماڈل پیش کیا ہے، وہ دنیا کے لیے حیران کن ہے، اور پاکستان کے عوام بھی ترقی اور خوشحالی کی جانب سفر کرنا چاہتے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ آج آپ پاکستان کی گلیوں کو دیکھیں تو لوگ فتح کا جشن نہیں منا رہے بلکہ اللہ کا شکر ادا کر رہے ہیں، پاکستانی امن پسند قوم ہیں، ہم غرور کے بجائے اللہ کے حضور شکر کرنے والی قوم ہیں۔انہوں نے کہا کہ امن اور ترقی کے لیے اب ’آہنی دیوار‘ جس میں افواج، عوام، حکومت، میڈیا اور نوجوان طبقہ شامل ہے، اس کا رخ اب ہم نے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کی طرف موڑنا ہے، جس کے بعد ان شاللہ ہم ترقی کی نئی منزل کو چھوئیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی صدر کا صوبہ حہ نان کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے پر زور
  • غربت کا خاتمہ دنیا کے تمام ممالک کا مشترکہ نصب العین ہے، چینی صدر
  • پہلے کبھی جھکے نہ آئندہ جھکیں گے، شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے، ترجمان پاک فوج
  • جھکنے والے نہیں شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے، ترجمان پاک فوج
  • ہم اللہ کے بعد سب سے زیادہ اپنے آپ پر انحصار کرتے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • دورۂ چین؛ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آج چینی ہم منصب سے ملاقات ہوگی
  • نائب وزیراعظم کا دورہ؛ پاک چین اسٹریٹیجک تعلقات میں نئی پیش رفت متوقع
  • جماعت اسلامی کا بدامنی کے خلاف سندھ بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان
  • بلاول بھٹو حالیہ پاک بھارت تنازع کے حقائق دنیا کو سمجھانے کیلئے یورپ کا دورہ کرینگے