ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ایک ملک اگر جھوٹے بیانیے کی بنیاد پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے لیے ہم پر چڑھ دوڑے تو ہم کبھی اس کی اجازت نہیں دیں گے، ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشت گردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ ایک ملک جھوٹے بیانیے کی بنیاد پر ثبوت کے بغیر الزامات لگا رہا ہے، پاکستانی قوم پہلے کبھی جھکی تھی نہ آئندہ کبھی ہم جھکیں گے۔ چینی میڈیا گروپ سی جی ٹی این چائنہ اردو کو خصوصی انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ کی مدد کے بعد ہماری جیت کی سب سے بڑی وجہ ہماری خوداعتمادی اور عزم ہے، جو ہم نے دکھایا، اسی وجہ سے دنیا نے ہمارا ساتھ دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ایک ملک اگر جھوٹے بیانیے کی بنیاد پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے لیے ہم پر چڑھ دوڑے تو ہم کبھی اس کی اجازت نہیں دیں گے، ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشت گردی ہے، پاکستان اور چین اس برائی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے میچیور اور بڑے ممالک کا وژن بھی بڑا ہے، لوگ انسانیت کی ترقی کی جانب دیکھ رہے ہیں، دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے مسائل کا سامنا ہے، دنیا کو مس انفارمیشن کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے بڑے ممالک کام کر رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سوال اٹھایا کہ کیا موجودہ جدید دنیا میں کوئی ملک اپنے پڑوسی ممالک پر اجارہ داری مسلط کرنے کی کوشش کرسکتا ہے؟ پاکستانی قوم پہلے کبھی جھکی تھی اور نہ اب ہم جھکیں گے، پہلے بھی کہا تھا، اب پھر دہراتا ہوں کہ ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے نیلی وردی والا ہو، سفید یا خاکی، شہادت ہمارے لیے اعزاز ہے، پاکستان اور چین دنیا میں 2 ذمہ دار ملک ہیں، ملکوں اور اقوام کی ترقی قیام امن کے مرہون منت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چین کا ترقی کا ماڈل دنیا کے لیے حیران کن ہے، آج آپ پاکستان کی گلیوں کو دیکھیں تو لوگ فتح کا جشن نہیں منا رہے بلکہ اللہ کا شکر ادا کر رہے ہیں، پاکستانی امن پسند قوم ہیں، ہم غرور کے بجائے اللہ کے حضور شکر کرنے والی قوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن اور ترقی کے لیے اب آہنی دیوار جس میں افواج، عوام، حکومت، میڈیا اور نوجوان طبقہ شامل ہے، اس کا رخ اب ہم نے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کی طرف موڑنا ہے، جس کے بعد ان شاللہ ہم ترقی کی نئی منزل کو چھوئیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ ترقی کی کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے، کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2026ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان آرمی کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے اور انہیں کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو ترقی اور تعیناتی پر مبارکباد دی اور اس اہم ذمہ داری کی انجام دہی میں ان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔\932

متعلقہ مضامین

  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
  • پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
  • وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے، کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کردیا گیا
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • جنرل عامر رضا نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے نئے کمانڈر مقرر
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی  
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت