نوجوان ڈاکٹرز کیلئے پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن عذاب بن گئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
سٹی42: پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن نوجوان ڈاکٹروں کیلئے سہارا بننے کے بجائے آزمائش بن گئی، پی جی ٹرینی ڈاکٹرز کو ماہانہ وظیفوں کی ادائیگی میں مسلسل تاخیر ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے جس کے باعث درجنوں ڈاکٹرز مالی مشکلات سے دوچار ہو چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی جی ٹرینی ڈاکٹرز کو گزشتہ ایک ماہ سے وظیفہ ادا نہیں کیا گیا جس کے سبب یہ ڈاکٹرز اپنی روزمرہ ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہیں۔ نوجوان ڈاکٹرز نے شکایت کی کہ وہ رات دن ڈیوٹیاں دے رہے ہیں مگر انہیں ان کی محنت کا صلہ نہیں مل رہا۔
فیصل ٹاؤن کےعلاقے میں خواجہ سرا کے قتل کے واقعہ میں اہم پیشرفت
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے وظیفہ کی ادائیگی کا عمل ٹیچنگ ہسپتالوں سے نکال کر ہیلتھ فاؤنڈیشن کو سونپا گیا تاکہ شفافیت اور سنٹرلائزڈ نظام قائم ہو تاہم یہ نیا نظام بھی مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہیلتھ فاؤنڈیشن ایک سال بعد بھی باقاعدگی سے وظیفے کی ادائیگی میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ ہر ماہ 15 تاریخ کو وظیفہ کی ادائیگی کا وعدہ کیا جاتا ہے، مگر عملدرآمد نہیں ہوتا۔
نوجوان ڈاکٹرز نے وزیراعلیٰ پنجاب اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وظیفہ کی ادائیگی کے نظام کو فوری بہتر بنائیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں انہیں مزید پریشانی نہ اٹھانا پڑے۔
اے این ایف کی کارروائیوں میں ڈھائی کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 کی ادائیگی
پڑھیں:
عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
مقبوضہ کشمیر کی لڑکی کا عشق پاکستانی نوجوان کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار لے گیا۔
پاکستان نے 30 اور 31 مئی کی درمیانی شب مقبوضہ بھارتی علاقے اُڑی پہنچنے والے پاکستانی نوجوان ذیشان میر کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست دے دی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی نے بھارتی وزارت خارجہ کو ذیشان میر کے بارے میں خط لکھا ہے۔