سری دربار صاحب امرتسر اور گولڈن ٹیمبل پر پاکستان کی جانب سے میزائل حملے جھوٹ ثابت
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
سری دربار صاحب امرتسر اور گولڈن ٹیمبل پر پاکستان کی جانب سے میزائل حملے جھوٹ ثابت ہوگیا جب کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت نے پاکستان اور سکھوں میں اختلاف پیدا کرنے کیلئے جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔
رپورٹ کے مطابق سکھوں کو پاکستان مخالف کرنے کیلئے سری دربار صاحب امرتسر پر میزائل اور ڈرون حملوں کی جھوٹی خبریں پھیلائیں، سری دربار صاحب، امرتسر کےسربراہ گرنتھی گیانی رگھوبیر سنگھ نے ہندوستانی فوج کے تمام دعوؤں کی تردید کردی
گیانی رگھوبیر سنگھ کا کہنا ہے کہ ’بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل نے بتایاکہ پاکستانی افواج کی جانب سے سری دربار صاحب پر میزائلوں اور ڈرونز کا حملہ ہونا تھا، سری دربار صاحب ایسا گھر ہے جہاں پر کوئی حملہ کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔
ان کا کہنا تھ اکہ سری دربار صاحب میں کسی کو گنز کے ساتھ گھومنے کی اجازت نہیں، بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان پر گولڈن ٹیمپل پر میزائل حملے کا بے بنیاد الزام لگایا گیا۔
گیانی رگھوبیر سنگھ نے کہا کہ گولڈن ٹیمپل پر ایئر ڈیفنس گنز کی تعیناتی سے متعلق بھارتی فوج کے دعوے مضحکہ خیز ہیں، 24 اپریل سے 14 مئی تک امریکا میں تھا، دربار صاحب امرتسر میں موجود نہیں تھا، میں اگرموجود بھی ہوتا تب بھی ایسی کسی کاروائی کی اجازت نہ دیتا۔
گیانی رگھوبیر سنگھ نے کہا کہ بھارتی فوج یا حکومت کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل نے ٹی وی پر جو بیان دیا وہ مکمل طور پر جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا ہے، بھارتی فوج نے اپنے جھوٹ پر پردہ ڈالنے کیلئے لیفٹیننٹ جنرل سے بیان دلوایا، لیفٹیننٹ جنرل کیخلاف سخت تحقیقات اور کاروائی ہونی چاہیے۔
دفاعی ماہرین نے کہا کہ گیانی رگھوبیر سنگھ کے بیانات سے ثابت ہو گیا ہے کہ بھارت سکھوں کو پاکستان کے مخالف کرنے کیلئے جھوٹا پروپیگنڈا کرتا رہا، بھارتی حکومت اور اس کی مسلح افواج کی سکھوں کو پاکستان مخالف کرنے کی تمام تر کوششیں ناکام ہوئی ہیں۔
دفاعی ماہرین نے کہا کہ گیانی رگھوبیر سنگھ کے بیانات نے بھارتی حکومت اور اس کے مسلح افواج کا مکروہ چہرہ عیاں کردیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لیفٹیننٹ جنرل بھارتی فوج کی جانب سے نے کہا کہ کرنے کی فوج کے
پڑھیں:
پاکستان کی گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کے بھارتی پروپیگنڈے کی تردید
پاکستان نے بھارتی فوجی افسر کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے 7 اور 8 مئی 2025 کی درمیانی رات کو ڈرون اور میزائل کے ذریعے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ ہم واضح طور پر ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں کہ پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جو کہ سکھ مذہب کا سب سے مقدس مقام ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے بھارت کے 6 جہاز گرائے، جب بھی بات ہوگی مسئلہ کشمیر پر ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ
بیان میں کہا گیا کہ ہم تمام عبادت گاہوں کو انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور کسی مقدس مقام کو نشانہ بنانے کا تصور بھی ہمارے لیے قابل قبول نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ درحقیقت 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان میں مختلف عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا ہے۔ بھارت کے لگائے گئے الزامات اس غیر قابل قبول عمل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔
ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان سکھ مذہب کے مقدس مقامات کا فخر سے نگہبان ہے اور ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری یہاں آتے ہیں۔ پاکستان نے کرتار پور روڈ کے ذریعے مفت ویزہ سہولت فراہم کی ہے تاکہ سکھ یاتری بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے مقدس مقام کا سفر کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی دعوے کی کوئی بنیاد نہیں اور یہ مکمل طور پر بے بنیاد اور غلط ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت دفتر خارجہ گولڈن ٹیمپل