بھارتی جارحیت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کی تیاری، اعلیٰ سطح کی سفارتی کمیٹی کا پہلا اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
بھارت کی جارحیت اور پروپیگنڈے کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرنے والی اعلیٰ ترین سفارتی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک بیرون ممالک میں بھارتی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے سمیت کئی ظالمانہ اقدامات پر پاکستان کا درست موقف پیش کرنے کے حوالے اعلی سطح پر بنائی گئی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں پیپلزپارٹی سے بلاول بھٹو زرداری، سینیٹر شیری رحمان حناربانی گھر شریک ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن سے معاون خصوصی طارق فاطمی اور خرم دستگیر شریک ہوئے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کی نمائندگی سینیٹر فیصل سبزواری نے کی۔
اس کے علاوہ اجلاس میں جلیل عباس جیلانی، تہمینہ جنجوعہ بھی شریک ہوئے۔ سیکریٹری خارجہ نے تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی اور شرکا کو بھارتی جارحیت سمیت فالس فلیگ آپریشن سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں طے پایا کہ کمیٹی یورپ اور دیگر اہم ممالک کا دورہ کرے گی اور دنیا کو پاکستان کے موقف اور بھارتی جارحیت سے اگاہ کرے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی جارحیت
پڑھیں:
پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، وزارتِ اطلاعات نے “انڈیا ٹوڈے” کا گمراہ کن پروپیگنڈا بےنقاب کر دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی چینل “انڈیا ٹوڈے” کے گمراہ کن اور من گھڑت دعوؤں کا پردہ چاک کردیا۔
انڈیا ٹوڈے نے جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ افغان طالبان نے ایک پاکستانی داعش جنگجو کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں دہشتگرد نے بلوچستان میں لشکرِ طیبہ سے منسلک کیمپوں میں تربیت حاصل کرنے کا اعتراف کیا۔ وزارتِ اطلاعات کے مطابق کسی بھی مصدقہ طالبان یا سرکاری چینل نے ایسی کوئی ویڈیو جاری نہیں کی، جبکہ بھارت نے غیر مصدقہ ذرائع سے خبر شائع کرکے دیگر بھارتی اداروں سے بغیر تصدیق کے پھیلائی۔
وزارتِ اطلاعات نے واضح کیا کہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ اور افغان طالبان کے ترجمان نے کسی پاکستانی داعش جنگجو کی گرفتاری یا اعتراف کی تصدیق نہیں کی۔ بیان میں کہا گیا کہ بھارتی میڈیا ریاستی سرپرستی میں جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈا کے ذریعے پاکستان میں بدامنی اور دہشت گردی کے بیانیے کو فروغ دے رہا ہے۔