ڈرامہ سیریل ’ڈائن‘ میں معروف اداکار احسن خان نے کتنا معاوضہ لیا؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
پاکستانی اداکاراحسن خان کو کون نہیں جانتا، وہ ایک برطانوی پاکستانی اداکار، پروڈیوسر اور ٹی وی میزبان ہیں۔ انہوں نے 1998 میں اداکاری کا آغاز کیا۔ وہ شادی، بلی، گھر کب آو گے، سلطان، عشق خدا، دل میرا دھڑکن تیری، فلموں میں نظر آئے اور بعد میں ٹیلی ویژن پر چلے گئے۔ انہوں نے رمضان کے دوران ایک کوئز شو حی علی الفلاح کی میزبانی بھی کی۔
احسن خان نے حال ہی میں اپنے مداحوں کو یہ بتا کر سب کو حیران کن کردیا کہ انہوں نے ڈرامہ سیریل’ڈائن’ میں کام کرنے کے لیے 1 کروڑ روپے معاوضہ لیا ہے۔
اس ڈرامے میں ان کے ساتھ معروف اداکارہ مہوش حیات کی جوڑی ہے، جس نے ناظرین کی بھرپور توجہ حاصل کی ہے۔ احسن خان کا کہنا ہے کہ مہوش حیات کے ساتھ ان کی جوڑی پہلے بھی کامیاب رہی ہے اور ناظرین ہمیشہ انہیں ایک ساتھ اسکرین پر پسند کرتے ہیں۔
ڈرامہ ’ڈائن‘ کی کہانی فاطمہ فیضان اور عنبر اظہر نے تحریر کی ہے، اور اس کی ہدایات سراج الحق نے دی ہیں۔ اس کی کہانی نہ صرف ستم سہنے کی روداد نہیں بلکہ ایک طاقتور اور دلیری کی داستان ہے، جس میں مرکزی کرداروں کی زندگی میں پیچیدہ اور جرات مندانہ فیصلے دکھائے گئے ہیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کترینہ کیف اور وکی کوشل کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے؟
کترینہ کیف اور وکی کوشل کے گھر "گڈ نیوز" سے متعلق خبروں سے سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کترینہ کیف اور معروف ہیرو وکی کوشل کی مقبول جوڑی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ دونوں جلد ہی ماں باپ بننے والے ہی۔
اگرچہ جوڑی نے تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا لیکن بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خوشخبری اکتوبر یا نومبر میں متوقع ہے۔
خیال رہے کہ کترینہ پچھلے کچھ مہینوں سے عوامی مقامات اور تقریبات میں جانے سے گریزاں نظر آئی ہیں۔
جس نے مداحوں کو مزید تجسس میں ڈال دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر تو یہاں تک دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ نے ڈھیلے ڈھالے کپڑوں سے یہ خوش خبری ذریعے چھپانے کی ناکام کوشش کی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ جب وکی کوشل سے فلم Bad Newz کے ٹریلر لانچ پر اس موضوع پر پوچھا گیا تو انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ
’’ابھی تو Bad Newz انجوائے کرو، جب Good News آئے گی تو سب سے پہلے آپ سے شیئر کریں گے‘‘!
یاد رہے کہ جوڑی کی شادی 2021 میں راجستھان کے تاریخی قلعے میں ہوئی تھی اور اب سب کی نظریں اس بات پر جمی ہیں کہ بالی ووڈ کے اس پاور کپل سے آخرکار کب “اوریجنل گڈ نیوز” سنی جائے گی۔