کامیاب رشتے کے لیے سب سے اہم نکتہ کیا ہے: اداکارہ انمول بلوچ کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
کم وقت میں اپنا نام بنانے والی اداکارہ انمول بلوچ اکثر رشتے یا مثالی شریک حیات کے حوالے سے سوالوں کی زد میں رہتی ہیں، حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی رشتہ میں قدم رکھنے سے پہلے انسان کو اپنے آپ پر توجہ دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ’کسی بھی رشتہ کو کامیاب بنانے کے لیے ذہنی طور پر مضبوط ہونا بہت ضروری ہے، کیونکہ رشتہ کی بنیاد صحت مند ذہن پر ہی ممکن ہے۔‘
ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے انمول بلوچ نے کہا کہ رشتہ بنانے سے پہلے انسان کو اپنے جذبات کو بہتر طور پر سمجھنا چاہیے اور اس کے لیے خود پر توجہ دینا ضروری ہے۔
انمول بلوچ نے کہا، ’اگر آپ اپنے جذبات کا سامنا کرنا سیکھ لیں تو ہی آپ اپنے پارٹنر کو بہتر طریقے سے سمجھ پاتے ہیں۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ تعلق میں خود کو نہیں کھونا چاہیے اور انسان کو اپنی حقیقت کو برقرار رکھنا چاہیے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انمول بلوچ کہا کہ
پڑھیں:
ہم بیت المقدس پر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، رجب طیب اردگان
اپنے ایک بیان میں ترکیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ جو لوگ بچوں کا خون بہا کر اپنا مستقبل محفوظ بنانا چاہتے ہیں، وہ آخرکار ناکام ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے صدر "رجب طیب اردگان" نے غزہ میں فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کیا۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ "انقرہ" ایک ایسی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے جس كا دارالحكومت "بیت المقدس" ہو۔ انہوں نے كہا كہ ترکیہ ان لوگوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتے گا جو اس خطے کو خون سے بھرے دریا میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے غزہ کی سنگین صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا كہ ہم اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے خلاف زندہ رہنے کی جدوجہد کرنے والی غزہ کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ رجب طیب اردگان نے بیت المقدس کے مشرقی حصے کے بارے میں ترکیہ کے اصولی مؤقف پر زور دیتے ہوئے کہا كہ ہم اپنے حقوق کے بارے میں کبھی کوئی سودے بازی نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ فلسطین كاز کی حمایت میں اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور 1967ء کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے بھرپور جدوجہد کرے گا۔ آخر میں انہوں نے خبردار کیا کہ جو لوگ بچوں کا خون بہا کر اپنا مستقبل محفوظ بنانا چاہتے ہیں، وہ آخرکار ناکام ہوں گے۔