فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں یادگارشہدا پر خصوصی تقریب، گارڈآف آنر پیش کیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں یادگارشہدا پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا،فیلڈمارشل سید عاصم منیر کو گارڈآف آنر پیش کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں یادگار شہداپر فیلڈمارشل عاصم منیر کے اعزاز میں خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی،فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یادگارشہدا پر پھول رکھے،فاتحہ خوانی کی،
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے یہ اعزاز پوری قوم، افواج پاکستان ، بالخصوص شہداو غازیوں کے نام کیا،فیلڈ مارشل نے یہ اعزاز سول،مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعلق رکھنے والوں کے نام منسوب کیا۔
بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے: عاصم افتخار،سلامتی کونسل میں بحث
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل
پڑھیں:
جنوبی افریقی ایئرفورس کے سربراہ کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات
راولپنڈی:جنوبی افریقا کی ایئر فورس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبامبو کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات ہوئی۔
جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے دونوں افواج کے درمیان روابط کو مزید وسعت دینے اور عملی تعاون بڑھانے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات پر غور کیا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان کے علاقائی سلامتی سے متعلق مؤقف اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا۔
مہمان شخصیت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ قبل ازیں جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر معزز مہمان کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔