زیرو مارک اَپ پر حاصل کریںنئی یاماہا موٹرسائیکل، کمپنی نے شاندار آفر لگا دی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاماہا پاکستان نے موٹرسائیکل کے شوقین افراد کے لیے ایک شاندار پیشکش متعارف کروا دی ہے۔ اب صارفین پاکستان کے معروف بینکوں کے تعاون سے بغیر کسی مارک اپ (0%) کے قسطوں پر نئی یاماہا موٹرسائیکل خرید سکتے ہیں۔
یہ پیشکش 6 سے 12 ماہ کی مدت کے لیے دستیاب ہے اور اس کا انحصار بینک کی منظوری اور مخصوص علاقوں میں دستیابی پر ہے، اس سہولت کے تحت درج ذیل بینکوں کے ذریعے فنانسنگ حاصل کی جا سکتی ہے۔
ایم سی بی بینک، عسکری بینک،بینک الفلاح،بینک اسلامی،جے ایس بینک،فیصل بینک،اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور بینک آف پنجاب۔
یاماہا کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ قسطوں کی شرائط ہر بینک کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہیں، اس لیے صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے شہر میں اس سہولت کی دستیابی کی تصدیق ضرور کریں۔
یاماہا کا یہ اقدام موٹرسائیکل کو باآسانی قابلِ حصول بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ صارفین بغیر کسی اضافی مالی بوجھ کے اپنی پسند کی یاماہا موٹرسائیکل حاصل کر سکیں۔ تاہم، ہر بینک کے فنانسنگ اصولوں کے تحت اہلیت، دستاویزات، اور ڈاؤن پیمنٹ کی شرائط مختلف ہو سکتی ہیں۔
خریدار مزید معلومات کے لیے یاماہا کی سرکاری ویب سائٹ یا قریبی یاماہا ڈیلرشپ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:ثانیہ قابو نہ کرسکی تو ثناء کیا چیز ہے۔۔ شعیب ملک کی عروہ حسین کو گھورنے کی ویڈیو وائرل! صارفین نے آرے ہاتھوں لے لیا
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
رواں ماہ بجلی صارفین کو کتنا ریلیف ملے گا؟ پاور ڈویژن نے بتا دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ جون 2026 میں بجلی صارفین کو 20 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.93 روپے فی یونٹ کمی کا فائدہ صارفین کو منتقل کیا جا رہا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت اگرچہ 1.73 روپے فی یونٹ اضافہ ہوا ہے، تاہم اس کے باوجود مجموعی طور پر صارفین کو بجلی سستی فراہم کی جا رہی ہے۔
پاور ڈویژن کے مطابق جون 2026 میں بجلی کے نرخ جنوری تا مئی 2026 کی سطح پر ہی برقرار رہیں گے۔
حکومتی مؤقف کے مطابق اس فیصلے سے صارفین پر کسی بڑے اضافی بوجھ کو منتقل نہیں ہونے دیا گیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ حکومت نے مؤثر حکمت عملی کے ذریعے صارفین کو 38 ارب روپے کے ممکنہ اضافی بوجھ سے بچایا ہے جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 65 ارب روپے کا ریلیف براہِ راست صارفین کے حق میں منتقل کیا گیا ہے۔
پاور ڈویژن کا مزید کہنا ہے کہ مجموعی اقدامات کے نتیجے میں بجلی نرخوں میں بڑا اضافہ ٹل گیا ہے اور صارفین کو وقتی طور پر ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں۔اسلام آباد میں دکانوں اور کاروباری مراکز کے اوقات میں توسیع، نیا شیڈول جاری