ماہرہ خان کی ’شبانہ‘ فیم اونیجا اینڈریو سے ملاقات، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
نیویارک(شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستان میں وائرل ہونے والی 33 سالہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کے ہمراہ ویڈیو شیئر کردی، جو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اداکارہ ماہرہ خان ان دنوں عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی اپنی نئی مزاحیہ فلم ’لو گرو‘ کی بین الاقوامی پروموشن کے سلسلے میں امریکا میں مصروف ہیں، وہ اس دوران ہیوسٹن، ڈیلاس سمیت مختلف شہروں میں فلم کی پروموشن کرتی نظر آئیں گی۔
حال ہی میں ماہرہ خان کو نیویارک میں فلم کی پروموشن کے دوران دیکھا گیا، جہاں ان کی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن سے ملاقات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
View this post on InstagramA post shared by IMAGES (@dawn_images)
اونیجا اینڈریو نیویارک میں منعقدہ ’لو گرو‘ کے پروموشن ایونٹ میں شریک ہوئیں، جہاں ان کی ماہرہ خان سے ملاقات ہوئی۔
بعدازاں ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اونیجا کے ہمراہ ایک اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے اونیجا کا مشہور ڈائلاگ ”آئی لو شبانہ“ کا ریمیک بھی کیا۔
View this post on InstagramA post shared by Onijah Ahmed (@therealonijah)
واضح رہے کہ اونیجا اینڈریو رابنسن 2024 کے اختتام پر ایک پاکستانی لڑکے کی مبینہ محبت میں پاکستان آئی تھیں، جہاں وہ چند ماہ قیام کے بعد فروری کے اختتام پر واپس امریکا روانہ ہوگئی تھیں۔
امریکا پہنچنے کے بعد انہوں نے ایک انٹرویو میں سندھ پولیس کی خاتون افسر شبانہ جیلانی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی دل کھول کر تعریف کی۔
اونیجا کا کہنا تھا کہ شبانہ نہایت اچھی پولیس افسر تھیں، جنہوں نے ان کی خدمت اور دیکھ بھال میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔
انٹرویو کے دوران اونیجا نے اپنا وائرل ہونے والا ڈائلاگ ’آئی لو شبانہ‘ بھی دہرایا۔ یہ ڈائلاگ سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہوا، جس پر ٹک ٹاکرز کی جانب سے درجنوں ویڈیوز بھی بنائی گئیں۔
View this post on InstagramA post shared by GNN (@gnnhd.
مزیدپڑھیں:سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ، نئی قیمت جانئے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اونیجا اینڈریو ماہرہ خان
پڑھیں:
احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کرگئے
پاکستان کے مشہور ننھے اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عُمر شاہ انتقال کر گئے ہیں۔
یہ افسوسناک خبر احمد شاہ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری کی گئی، جہاں انہوں نے مداحوں سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی۔
’ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ اُمر شاہ خالقِ حقیقی سے جا ملا۔‘
View this post on Instagram
A post shared by Peer Ahmad Shah (@cuteahmadshah01)
تاحال عُمر شاہ کے انتقال کی وجہ اور دیگر تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔
یاد رہے کہ عمر شاہ اپنی معصوم مسکراہٹ، پیارے انداز اور شرارتی طبیعت کی وجہ سے مداحوں میں بے حد مقبول تھے اور اکثر اپنے بڑے بھائی احمد شاہ کے ساتھ ویڈیوز اور ٹی وی شوز میں نظر آتے تھے۔
ان کی اچانک وفات کی خبر نے نہ صرف احمد شاہ اور ان کے خاندان بلکہ ان کے لاکھوں چاہنے والوں کو بھی گہرے صدمے اور دکھ میں مبتلا کر دیا ہے۔
اہلِ خانہ نے تمام احباب سے درخواست کی ہے کہ عُمر شاہ کی مغفرت اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کریں۔
Post Views: 5